"صدائے کن"
ادھ موا رانجھا دریا کے کنارے
اپنی انگلیوں کے پوروں سے مٹھی بھر ریت گراتے ہوئے سوچتا ہے
ہیر جنت کے لیے بنائی گئی ہے
اور جنت ہیر کےلیے
ریت کے ذروں نے یہ سنتے ہی اک زوردار قہقہہ لگایا
اور رانجھا میاں۔۔۔؟
رانجھا میاں خاک چھاننے کےلیے
ہاہاہاہا
تب پانی کی اچھلتی موجوں سے
اچانک ہیر بولتی ہے
نہ رے رانجھنا
کوئی جنت
نہ کوئی ہیر ہے
بروز محشر
جہاں تیرا ٹھکانہ ہو گا وہی جا جنت ہو گی
وہیں کہیں ہیر ہو گی۔
ناصر مبین🍁
I think a lot of time, I'm really pretty unhappy.
-SUCCESSION📺
قدم ملا کے زمانے کے ساتھ چل نہ سکے
بہت سنبھل کے چلے ہم مگر سنبھل نہ سکے
جگر بریلوی
جب شاخ کوئی ہاتھ لگاتے ہی چمن میں
شرمائے لچک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جانثار اختر
وہ آہ رائیگاں ہے نہ لگ جائے جس سے آگ
مرزا غالب
تم جو عجلت میں جئے جاتے ہو دنیا والو
اتنی جلدی بھی قیامت نہیں آنے والی
تیمور حسن تیمور
اطاعت فرض کی یوں دل پہ تیری جانِ جاں ہم نے
خدا کی بندگی واجب ہے جیسے ہر مسلمان پر
مرزا حسین بیگ جرارؔ
FILL YOURSELF WITH SO MUCH LOVE AND GRATITUDE THAT THE NEGATIVE THINGS WON'T HAVE SPACE TO COME IN.
-SOYEN
سحاب تھا کہ ستارہ، گریز پا ہی لگا
وہ اپنی ذات کے ہر رنگ میں ہوا ہی لگا
میں ایسے شخص کی معصومیت پہ کیا لکھوں
جو مجھ کو اپنی خطاؤں میں بھی، بھلا ہی لگا
زباں سے چپ ہے، مگر آنکھ بات کرتی ہے
نظر اٹھائی ہے جب بھی، تو بولتا ہی لگا
جو خواب دینے پہ قادر تھا میری نظروں میں
عذاب دیتے ہوئے بھی مجھے خدا ہی لگا
نہ میرے لطف پہ حیراں، نہ اپنی الجھن پر
مجھے یہ شخص تو ہر شخص سے جدا ہی لگا
پروین شاکر
سب سے بوجھل لمحہ اس الوداع کا ہوتا ہے جس میں دل کی اجازت شامل نہیں ہوتی ۔ ۔
Some people can be very difficult to deal with. They will hurt you with their words and actions. It’s easy to just be angry and shut them out of your lives. But at times you can’t. They may be family members. Remember, they are a test from the Almighty. Will you be patient?
~MUFTI MENK🧡
وہ ساری عمر کفالت کرتا ہے اور اندھا ‘ کبڑا اور ناطاقتا ہو کر آخری عمر میں کھانستا رہتا ہے۔ آخر کو اکیلا ہی سدھار جاتا ہے۔ عورت کی مشقت رنگ لاتی ہے۔ بڑے ہو کر بچے رکشا پر لکھاتے ہیں ”ماں کی دعا جنت کی ہوا __مرد ساری عمر جھڑکیاں کھا کر دھکے برداشت کرتا ہوا کفالت کی راہ نہیں چھوڑتا۔ مکان بنواتا ہے پردیسوں کی مٹی پھانکتا ہے۔ آخر میں جوان بچے کہتے ہیں ابا جی اگر آپ کوئی ڈھنگ کا کام کر لیتے تو زندگی نہ سنور جاتی۔۔۔
بانو قدسیہ
تم جان مدعا ہو اک حسن دلربا ہو
اتنا تو میں کہوں گا
میری ہی اس غزل کا رنگین قافیہ ہو
اک بات تم سے پوچھوں بولو جواب دو گے؟
یہ حسن یہ جوانی سرکار کیا کروگے؟
ہونٹوں کی مسکراہٹ بیچو خرید لوں گا
منظور ہو تو بولو انمول دام دوں گا
لیکن اک بار مسکرا دو
🎶
یہ مرا دل ہے مرا آئنہ ہے شہزادی
اور آئنے میں گرفتار اک سمندر ہے
ثروت حسین
"ان ڈور پلانٹ"
مجھے سب نے بتایا ہے
کہ میں ان ڈور پودا ہوں
دمکتے سبز پتّے زرد پڑ کر سوکھ جاتے ہیں
سنا ہے روشنی بھی لازمی عنصر ہے جینے کا
اندھیرے کا تسلسل زندگی کو چاٹ جاتا ہے
مجھے بھی زندہ رہنے کو ضیا درکار ہے سائیں
ہوا درکار ہے سائیں
حمیدہ شاہین❤️
I wasted so much time worrying about what could go wrong.
But what did go wrong,
was never the things I worried about.
THE WORST PERSON IN THE WORLD🎬
And in my dreams
I will always find
My way back
To you.
LOVE AND SPACE DUST📚
The bottom line is you really can’t count on people to motivate you and build you up in life. The truth is everyone is so caught up in their own lives that they have little or no time for others. Learn to encourage yourself but don’t leave the Almighty out of the equation.
~MUFTI MENK🧡
ایک شاعر چاہتا ھے
تتلی چاہے مر رہی ھو اسکا آپریشن نہیں کرنا چاہیے
"وصیت"
آخری ملاقات پر اُس نے
میری آنکھوں میں جھانک کر کہا
اِن میں بینائی چھننے سے پہلے کا منظر ہے
تم اپنا خیال رکھنا کہ اداس آنکھیں
بے لباس بدن کی طرح ہوتی ہیں
جس پر کئی طرح کے سوال اٹھتے ہیں
اور سوال بھی ایسے کہ جیسے
تازہ وجود میں آئے نرم خلیے
تاب کار شعاعوں کی زد میں آ جائیں
اور اُن کا معالج ایک پٹھان ہو
جس کی نسوار ختم ہو چکی ہو
توحید زیب
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain