Damadam.pk
mibeesah's posts | Damadam

mibeesah's posts:

mibeesah
 

کسی چیز کے لیے ہر فیصلہ کسی کے خلاف فیصلہ ہوتا ہے۔
._.

mibeesah
 

خواب دیکھنا اتنا ضروری کیوں ہے؟ میرے خوابوں میں، ہم اب بھی ساتھ ہیں۔
💚

mibeesah
 

میں کھو گیا ہوں ______ لیکن میں نے آپ کو پایا
°-°

mibeesah
 

میں بہت دنوں سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں
._.

mibeesah
 

تم میرا روزہ، میری عید مبارک
💕😌

mibeesah
 

ALHAMDULILLAH
ALHAMDULILLAH
ALHAMDULILLAH
💚

mibeesah
 

Almighty. The month we’ve been eagerly waiting for is almost here. Make us among those who fast sincerely for Your sake. May You accept our worship and nights in prayer which we do in full submission. Keep us away from heedlessness and forgive all our sins. Aameen.
~MUFTI ISMAIL MENK🧡
RAMADAN MUBARAK | ALHAMDULILLAH

mibeesah
 

میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی
وہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
"پروین شاکر"
ہمارے سچ کو زمانے میں مل سکا نہ مقام
وه جھوٹ بول کے عزت مآب سمجھا گیا
"فاخرہ بتول"

mibeesah
 

شجر اُداس ہیں چڑیوں کے چہچہے گُم سُم _____ کہ تیرے بعد یہ تنہا سی زندگانی ہے
._.

mibeesah
 

زبانِ احمدِ مرسل سے لہجہِ قرآن
وہ خوش نصیب ہے اُتنا، کہ جس نے جتنا سُنا
سبھی حقوق و فرائض کی اصل جانچنے کو
زمیں نے غور سے میرے نبی کا خطبہ سُنا
احمد زوہیب

mibeesah
 

دے جاتے ہو مجھ کو کتنے رنگ نئے _____ جیسے پہلی بار ملے ہو

mibeesah
 

میں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے

mibeesah
 

چھتری میری شاعری کے لیے ایک نیا لفظ ہے
بارش میرے پیروں تک آگئی ہے
میرے گلے تک پہنچنی والی ریت
میں کبھی بھی نگل سکتا ہوں
جان! یہ جنگ لڑنے کے لیے مجھے کسی کی ضرورت نہیں ہے
میں محبت میں تمہارے علاوہ کسی کو رقیب نہیں سمجھتا
تمہیں، تمہاری جیب سے کوئی نہیں چراسکتا___تم بھی نہیں
اور خدا
جیب کترا نہیں ہے۔
نسیم خان

mibeesah
 

گلے لگاؤ
پرانے درختوں کو
حال سنو
آنے والے موسموں کا
پچھلے زمانے کے لوگوں کا حال
یہ تمہیں سکھائیں گے بے لوث محبت کرنا
اور سخاوت کرنا
خوش بخت بانو

mibeesah
 

اُن ڈوبتے زرد تاروں کو بہلانے والا کوئی ہے؟
کوئی بھی نہیں

mibeesah
 

"یہ مرے خواب کا مکاں"
کتنے برس گزر گئے
کوئی چراغ، کوئی پھول
تم نے مجھے دیا نہیں
خواب مرے سنے نہیں
چاک مرا سیا نہیں
صبح کے بعد دوپہر
شام میں ڈوب جائے گی
شام کے بعد رات ہے
رات کے بعد پھر کہاں
یہ مرے خواب کا مکاں
ثروت حسین

mibeesah
 

میرے دماغ میں بھوسا بھرا ہے
-_-

mibeesah
 

نعت_رسول
تاریکیوں سے شہرِ ضیا کی طرف گیا
یعنی غزل سے مدح و ثنا کی طرف گیا
محسوس یہ ہوا کہ حصارِ کرم میں ہوں
جب جب خیال غارِ حرا کی طرف گیا
بیمار کا علاج جو ممکن نہ ہو سکا
دستِ طبیب خاکِ شفا کی طرف گیا
میں نعت لکھ رہا تھا یکایک اذاں ہوئی
ذکرِ نبی سے ذکرِ خدا کی طرف گیا
حاصل ہوا ہے لمحۂِ فرح و سرور و کیف
جس وقت بھی درود و دعا کی طرف گیا
پاکیزگیِٔ نفس ، تقدس ملا اسے
جوبھی درِ حبیبِ خدا کی طرف گیا
نوک مژہ سے اشکوں کے موتی چھلک پڑے
جب بھی دھیان کرب وبلا کی طرف گیا
مشکیزۂِ حیات میں آبِ ثنا رہے
یہ سوچ کرمیں مدح و ثنا کی طرف گیا
واصف وہ کنجِ قبر میں بھی شادمان ہے
حبِّ نبی لیے جو بقا کی طرف گیا
واصف رضا واصف

mibeesah
 

لگڑ بھگوں کے ہنسنے کی آواز موسیقی سے زیادہ سکون دے سکتی ھے۔

mibeesah
 

ادھر آ رقیب میرے میں تجھے گلے لگا لوں
مرا عشق بے مزا تھا تری دشمنی سے پہلے
کیف بھوپالی