تنہائی کا دکھ گہرا تھا
میں دریا دریا روتا تھا
سوکھ گئی جب سکھ کی ڈالی
تنہائی کا پھول کھلا تھا
تنہائی محراب عبادت
تنہائی ممبر کا دیا تھا
وہ جنت میرے دل میں چھپی تھی
میں جسے باہر ڈھونڈ رہا تھا
ناصر کاظمی~
https://youtu.be/MzJQTJ2xk5A
میرے دل میں پلنے والے
اے شعلہِ امیدی! مجھے مایوس نہ کرنا۔
میں نے تجھے اپنا سب سے مضبوط سہارا مانا ہے۔ اپنی آخری سانس تک تجھے اپنے دل میں جلاۓ رکھوں گا۔
~MI🐝SAH.
دو دلوں کے ایوانوں میں ایک کہانی پلے گی۔
🌸
دلِ دیوونه🌪️
طویل انتظار _____ مسلسل خواہش۔
پھر ایک مدت بعد خواب آیا۔
Almighty. Grant us a heart that’s pure; free from grudges, malice & all things evil. Keep compassion alive in us. Help us refrain from judging others as we’ve not walked in their shoes. Keep our hearts at ease & pleased with Your Decree. We ask for Your Mercy always. Aameen.
~MUFTI MENK🧡
نقطہ چیں ہے غمِ دل
اُس کو سناۓ نہ بنے
کیا بنے بات
جہاں بات بناۓ نہ بنے
میں بُلاتا تو ہوں اُس کو
مگر اے جذبۂ دل
اُس پہ بن جائے کچھ ایسی
کہ بِن آۓ نہ بنے
مرزا غالب~
کھوکھلے پن کے معنی سے واقف ہو ؟
جب تمہارے اندر کی دنیا مٹنے لگ جائے ۔
تمہارے اندر کی دنیا میں وہ روشنی نہ رہے ،بادلوں کی گرج چمک نہ رہے ،بارشوں کی بوندوں کی تھرتھراہٹ میں ہوا کی نغمگی نہ رہے جو تمہیں ہنسنے کیلئے ،قہقہے لگانے کیلئے ،مچلنے کیلئے ،جھومنے کیلئے اور زندگی جینے کیلئے تحریک دیتے ہیں ۔
تمہیں اس دنیا سے اس قدر بیگانہ کرے کہ غم ،دکھ اور درد کو محسوس کرنے سے رہ جاؤ ۔
تمہیں پتہ ہے
جب تمہارا ساتھ نہیں رہا
تو میں نے بھی خود پر سے اپنا ہاتھ اٹھا لیا
یوں کہیے کہ
میں بھی اندر ہی اندر اس کھوکھلے پن کا شکار ہوچکا ہوں۔
جون ایلیا~
ارینا نے مجھ سے کہا: محمد... کچھ بولو۔
میں نے کہا، میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔
اس نے کہا، میں بات نہیں کرنا چاہتی.. مجھے تمہاری آواز چاہیے۔
محمد المخزنجی~
ہماری تھکاوٹ کی وجہ ہمارے پچھتاوے ہیں۔
بُرا نہ مانیے، آج دنیا کی سب سے بڑی منافق قوم پاکستان میں بستی ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد صاحب~
"مجھے مت بتانا"
مجھے مت بتانا
کہ تم نے مجھے چھوڑنے کا ارادہ کیا تھا
تو کیوں اور کس وجہ سے
ابھی تو تمہارے بچھڑنے کا دکھ بھی نہیں کم ہوا
ابھی تو میں
باتوں کے وعدوں کے شہر طلسمات میں
آنکھ پر خوش گمانی کی پٹی لیے
تم کو پیڑوں کے پیچھے درختوں کے جھنڈ
اور دیوار کی پشت پر ڈھونڈنے میں مگن ہوں
کہیں پر تمہاری صدا اور کہیں پر تمہاری مہک
مجھ پہ ہنسنے میں مصروف ہے
ابھی تک تمہاری ہنسی سے نبرد آزما ہوں
اور اس جنگ میں میرا ہتھیار
اپنی وفا پر بھروسہ ہے اور کچھ نہیں
اسے کند کرنے کی کوشش نہ کرنا
مجھے مت بتانا
پروین شاکر~
دھڑکنِ دل کا شور ہے۔
زندگی، اے زندگی
کتنے سائے محوِ رقص
تیرے در کے پردہ گُل فام پر
کتنے سائے، کتنے عکس
کتنے پیکر محوِ رقص
اور اک تو کہنیاں ٹیکے خم ایام پر
ہونٹ رکھ کر جام پر
سن رہی ہے ناچتی صدیوں کا آہنگِ قدم
جاوداں خوشیوں کی بجتی گتکڑی کے زیر و بم
آنچلوں کی جھم جھماہٹ، پائلوں کی چھم چھمم
اِس طرف، باہر، سرِ کوئے عدم
ایک طوفاں، ایک سیلِ بے اماں
ڈوبنے کو ہیں مرے شام و سحر کی کشتیاں
اے نگارِ دلستاں
اپنی نٹ کھٹ انکھڑیوں سے میری جانب جھانک بھی
زندگی، اے زندگی
مجید امجد~
"زندگی، اے زندگی"
خرقہ پوش و پا بہ گِل
میں کھڑا ہوں، تیرے در پر، زندگی
ملتجی و مضمحل
خرقہ پوش و پابہ گل
اے جہانِ خار و خس کی روشنی
زندگی، اے زندگی
میں ترے در پر چمکتی چلمنوں کی اوٹ سے
سن رہا ہوں قہقہوں کے دھیمے دھیمے زمزمے
کھنکھناتی پیالیوں کے شور میں ڈوبے ہوئے
گرم، گہری، گفتگو کے سلسلے
منقل آتش بجاں کے متصل
اور اِدھر، باہر گلی میں، خرقہ پوش و پابہ گِل
میں کہ اک لمحے کا دل
جس کی ہر دھڑکن میں گونجے دو جہاں کی تیرگی
(جاری ہے)
ﮐﮩﺎﮞ ہے ﺗﻮ ﮐﮧ ﺗﺠﮭﮯ ﺣﺎﻝِ ﺩﻟﺒﺮﺍﮞ ﻟﮑﮭﻮﮞ۔
🖤
تُو آشنائے شدتِ غم ہو تو کچھ کہوں
کِتنا بڑا عذاب ہے جینا ترے بغیر
باقی احمد پوری~
ہر ظلم تیرا یاد ہے___میں گجنی تو نہیں ہوں
🌚
🖤کچی مٹی کی خوشبو
اس قدر پیار سے اے جان جہاں رکھا ہے
دل کے رخسار پہ اس وقت تری یاد نے ہات
یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراق
ڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وصل کی رات
فیض احمد فیض~
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain