تسکین نہ ہو جس سے وہ راز بدل ڈالو
جو راز نہ رکھ پائے، ہمراز بدل ڈالو
تم نے بھی سُنی ہو گی یہ عام کہاوت ہے
انجام کا ہو خطرہ ، آغاز بدل ڈالو
پُرسوز دِلوں کو جو مسکان نہ دے پائے
سُر ہی نہ مِلے جس میں ،وہ ساز بدل ڈالو
دشمن کے ارادوں کو ہے ظاہر اگر کرنا
تم کھیل وہی کھیلو ، انداز بدل ڈالو
اے دوست کرو ہمت کچھ دُور سویرا ہے
گر چاہتے ہو منزل، پرواز بدل ڈالو
🔥
🤔🤔🤔 hmm
Jii??👀
اس نے ایک بار کہا جگنو سی آنکھوں والی
روشنی اور بڑھی اور بڑھی______اور بڑھی
دل سے پرے دماغ کسی اور سے مِلا
مُجھ کو مِرا سُراغ کِسی اور سے مِلا
_____🖤
نجانے کتنے چراغوں کو مل گئی شہرت
اک آفتاب کے بے وقت ڈوب جانے سے
🌇🖤
تم بھی تو میاں فاضل، اپنی ہی طرح کے ہو
دِیں دار زمانے کے، بے دِین طبیعت کے .
🔥🖤
کِھلتے ہی رہیں گے سرِ مژگانِ وفا پھول
ہم شعلہ بجاں شعلہ بداماں ہی رہیں گے
🔥
ستم تو یہ ہے کہ عہدِ ستم کے جاتے ہی
تمام خلق مری ہم نوا نکلتی ہے
🔥
ہمارا شہر اندھیروں کا مقتدی ہے میاں
چراغ لے کے جو نکلے گا مارا جائے گا
🍁
میں کٹ گروں کہ سلامت رہوں یقین ہے مجھے
کہ یہ حصارِ ستم کوئی تو گرائے گا
تمام عمر کی ایذا نصیبیوں کی قسم
مرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا
🔥🍁
تجھے دلانا ہے احساس، میں نے اس غم کا
تُو کچھ تو بول، تری بات کاٹنی ہے مجھے
ہنسی کے رنگ بہت مہربان تھے لیکن...
اُداسیوں سے ہی نبھتی ، خمیر ایسا تھا
______🍁
نرم آواز ، بھلی باتیں ، مہذب لہجے
پہلی بارش میں ہی یہ رنگ اتر جاتے ہیں
__🔥
ہمارے لہجے میں یہ توازن بڑی صعوبت کے بعد آیا
کئی مزاجوں کے دشت دیکھے، کئی رویّوں کی خاک چھانی
🔥
ــ بہت سی خُواہشیں دل میں ہیں بے قرار
لیکن کہاں سے لاؤں ــ وُہ بے فِکر زندگی
________🔥
بخشا ہے جس نے روح کو زخموں کا پیرہن
محسنؔ وہ شخص کتنا طبیعت شناس تھا
🔥🖤 🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain