سوگوار لہجے میں پیڑ
خشک پتوں سےکہہ رہے ہیں
پت جھڑ ہے ...دوریاں مقدر ہیں ..
انتخاب۔🔥
اسی زمین سے آؤ _______کوئی سبق سیکھیں
وحی تو آ نہیں سکتی اب _______آسمانوں سے
کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
غالب
ہر ایک خواب ' ہر اِک دشت سے گُزارا گیا
پھر اُس کے بعد فلک پر مِرا ستارہ گیا
تمہارا کیا ہے ' تُمہاری تو ایک کشتی تھی
ہمارے ہاتھ سے دریا گیا ' کنارہ گیا
بس ایک مَیں تھا ' مِرے ساتھ میری وَحشت تھی
زمیں پَہ پہلے پہَل جب مجھے اُتارا گیا
ہماری آنکھ بھی اِک خواب ہی کی نذر ہُوئی
ہمارا دل بھی کسی خواب ہی پَہ وارا گیا
ہمارے اشکوں سے پہلے کِیا گیا روشن
پھر اُس چراغ کی لَو میں ہمیں اُتارا گیا
نجانے شہر کی گلیوں میں کیسا جادُو تھا
کوئی بھی قیس نہیں دشت کو دوبارہ گیا
🔥
کسے تن دے لباس چٹے نے
کسے پاے چولے کالے نے
کوئی فرق نہ پیندا رنگاں نال
جے لگے من وچ جالے نے !!
راستہ نہیں ملتا
منجمد اندھیرا ہے
پھر بھی با وقار انساں
اس یقیں پہ زندہ ہے
برف کے پگھلنے میں
پو پھٹے کا وقفہ ہے
اس کے بعد سورج کو
کون روک سکتا ہے
احمد ندیم قاسمی
کبھی کبھی اسیروں کی بے گناہی سے۔۔
عدالتوں کی کٹہرے بھی خوف کھاتے ہیں۔۔
🖤
لوہے پہ لگا زنگ بھی اِک درسِ فنا ہے۔۔
پانی ہے بہت نرم مگر۔۔جیت رہا ہے۔۔
🔥انتخاب
کاش تم راستے میں مل جاؤ
مجھے تم پر۔۔گرم کافی اُنڈیلنی ہے
😶😾😹
زیادہ کی حوس حاصل کا لطف بھی چھین لیتی ہے۔
🔥
جو جیسا ہے اسے ویسے ملوں
یہ نیا شوق چڑھ گیا ہے مجھے
برف پگھلے گی جب پہاڑوں سے
اور وادی سے کہرا سمٹے گا
بیج انگڑائی لے کے جاگیں گے
اپنی السائی آنکھیں کھولیں گے
سبزہ بہہ نکلے گا ڈھلانوں پر
غور سے دیکھنا بہاروں میں
پچھلے موسم کے بھی نشاں ہوں گے
کونپلوں کی اداس آنکھوں میں
آنسوؤں کی نمی بچی ہوگی
گلزار
اس مروت پہ محبت کا گماں کیا ہوگا
تو اگر دیکھ بھی لے دل نگراں کیا ہوگا
وہ فسانہ کہ جسے کہہ نہ سکے آنسو بھی
خشک ہونٹوں کے تبسم سے بیاں کیا ہوگا
ہم جہاں بیٹھے ہیں وہ شہر بھی ویرانہ ہے
ہم جہاں خاک اُڑائیں گے وہاں کیا ہوگا
اَب تو یوں چُپ ہیں کہ جیسے کبھی روئے ہی نہ تھے
اَب جو روئیں گے تو اندازِ فغاں کیا ہوگا
انتخاب
مطلب کا وزن بہت زیادہ ہوتا ہے
اس لئے مطلب نکلتے ہیں رشتے ہلکے ہو جاتے ہیں
اس چائے کی تعریف ممکن نہیں
آفریں آفریں آفریں آفریں
تو بھی پیے اگر تو کہے ہم نشیں
آفریں آفریں آفریں آفریں
چائے سا دیکھا نہیں خوبصورت کوئی
چائے جیسے محبت کی صورت کوئی
چائے نغمہ کوئی چائے خوشبو کوئی
چائے جیسے مچلتی ہوئی راگنی
چائے جیسے مہکتی ہوئی چاندنی
چائے جیسے کے سورج کی پہلی کرن
چائے ترشا ہوئی دلکش و دلنشیں
آفریں آفریں آفریں آفریں
😋😋😐
I love you.. .
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.
.chaaYe.
عدیم دل کو ہر اِک پر نہیں نِثار کِیا
جو شخص پیار کے قابل تھا، اُس کو پیار کِیا
پھر اعتبار کِیا، پھر سے اعتبار کِیا
یہ کام اُس کے لیے ہم نے بار بار کِیا
کِسی سے کی ہے جو نفرت تو اِنتہا کر دی
کِسی سے پیار کِیا ہے تو بےشمار کِیا
اُتر گیا کوئی دل سے تو قبر میں اُترا
اُسے سدا کے لیے شاملِ غُبار کِیا
عدیم
کچھ لوگ تمہیں سمجھاینگے
وہ تم کو خوف دلاینگے
جو ہے وہ بھی کھو سکتا ہے
اس راہ میں رہزن ہے اتنے
کچھ اور یہاں ہوسکتا ہے
کچھ اور تو اکثر ہوتا ہے
پر تم جس لمحے میں ذندہ ہو
یہ لمحہ تم سے زندہ ہے
یہ وقت نہیں پھر آے گا
تم اپنی کرنی کر گزرو
جو ہوگا دیکھا جائے گا
🔥
خواب ہوتے ہیں دیکھنے کےلئے
اِن میں جا کر مگر رہا نہ کرو
انتخاب۔🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain