Damadam.pk
miss_Ans@ri's posts | Damadam

miss_Ans@ri's posts:

miss_Ans@ri
 

کہتے ہیں ایک ماں بیٹے میں مناظرہ چل رہا تھا۔ ماں کا موقف تھا کہ اللہ کھلاتا ہے تو ہم کھاتے ہیں۔ بیٹے کا کہنا تھا ہم کھاتے ہیں، اگر ہم نہ کھانا چاہیں تو اللہ نہیں کھلا سکتا۔ اس مناظرے کے دوران ماں نے بیٹے کے آگے کھانا رکھدیا تو بیٹے نے کہا، چلیں میں یہ آج رات والا کھانا نہیں کھا رہا، اللہ کھلا کر دکھا دے۔ ماں بیٹے کے پیچھے پڑ گئی کہ پاگل نہ بن کھانا کھا لے اور بیٹے نے ضد پکڑ لی کہ میں نے نہیں کھانا اللہ کھلا کر دکھائے۔ ماں بیٹے کو بھوکا کہاں دیکھ پاتی ہے، اس نے اصرار شروع کیا تو بیٹا گھر سے نکال کر گاؤں کے قبرستان میں جا کے سو گیا۔
ماں نے ایک زبردست قسم کا خوشبودار حلوہ بنایا اور جا کر بیٹے سے کچھ فاصلے پر ایک قبر پر اس خیال سے رکھ آئی کہ رات کو بھوک سے جاگ گیا تو کوئی دیکھنے والا نہ ہوگا اور یہ کھا لیگا۔۔۔
continue

miss_Ans@ri
 

لڑکا رشتہ مانگنے گیا۔
لڑکی نے کہا: اگر مجھے کھانا پکانا نہ آتا ہو اور کپڑے نہ دھو سکوں تو پھر بھی میرا رشتہ مانگو گے۔۔۔؟
لڑکا مجھے بتاؤ۔۔۔!
ﷲ کی بندگی کرنا جانتی ہو؟ نماز ادا کرنا جانتی ہو؟ حجاب سے پیار ہے۔۔۔؟
لڑکے کے استفسار پر لڑکی نے کہا:
مجھے دل و جان سے یہ چیزیں پسند ہیں۔
یہ تو میرا عشق، میرا ایمان ہیں۔
لڑکے نے مسکراتے ہوئے کہا یہی میرے لئے کافی ہے۔ میں چاہتا ہوں تم میرا آدھا دین بنو، نہ کہ میری نوکرانی۔
لڑکی مُسکراتے ہوئے بولی :
مجھے کھانا بنانا نہ بھی آتا ہو تو بھی میں ایسے شخص کے لیے ضرور بنانا سیکھوں گی جو مجھے اپنے دین کا نصف حصہ سمجھتا ہو، میں ان لڑکیوں میں سے ہوں جو مرد کی طرف سے دی گئی عزت پہ مرتی ہیں ناں کہ مردوں پر

miss_Ans@ri
 

تم نے کیا سوچ کر مرے آگے
پھر محبت کا مشورہ رکھا ؟
عشق گھر کا کوئی ملازم ہے ؟
ایک چھوڑا تو دوسرا رکھا ۔۔۔
انتخاب۔🔥🔥🔥

miss_Ans@ri
 

فائدہ کیا ہے زمانے میں خسارہ کیا ہے
خاک ہو جائیں گے ہم لوگ ہمارا کیا ہے
جیتنے والوں کا ہم کو نہیں کچھ علم کہ ہم
ہار کر سوچتے رہتے ہیں کہ ہارا کیا ہے
دیکھ اے عمرِ رواں خواہشیں رہ جائیں گی
تم گزر جاؤ گی چُپکے سے تمھارا کیا ہے
انتخاب۔🔥

miss_Ans@ri
 

ﺷﺎﻡ ﺗﮏ ﺻﺒﺢ ﮐﯽ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺍُﺗﺮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔۔
ﺍﺗﻨﮯ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﻮﮞ پہ ﺟﯿﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ، ﻣﺮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ,,
انتخاب۔۔🔥

miss_Ans@ri
 

آئینے پھٹ گئے تھے، دِواریں تڑخ گئیں
چیخا میں اتنے زور سے چیخیں تڑخ گئیں
اتنا شدید درد تھا اتنا شدید درد
بس ضبط ہی کیا تھا کہ نبضیں تڑخ گئیں
تو مجھ سے کہہ رہا ہے، اسے بھول جاؤں میں
اک بار ایسا سوچا تھا، سوچیں تڑخ گئیں
وہ آگ ہو بہو تھی تمھارے بدن سی آگ
پھر ہاتھ میرے جل گئے، بانہیں تڑخ گئیں
پھر انتظار یار اشَدَ المرگ ہو گیا
اک رستہ دیکھ دیکھ کے آنکھیں تڑخ گئیں
سب انگلیاں اٹھا رہے تھے عشق پر امیر
میں نے کیا جو رقص، چٹانیں تڑخ گئیں۔۔
😳🙀
امیر سخن

miss_Ans@ri
 

میں وہ پتھر ہوں کہ وحشت میں اٹھا کر جس کو
بے سبب یوں ہی کہیں پھینک دیا جاتا ہے
میں کسی ساعتِ موجود میں موجود نہیں
میں وہ لمحہ ہی نہیں جس کو جیا جاتا ہے
انتخاب۔🔥

miss_Ans@ri
 

آپ کے سر کی قسم داغ کو پرواہ بھی نہیں
آپ کے ملنے کا ہو گا جسے ارماں ہو گا....
🔥

miss_Ans@ri
 

مانا رفاقتیں یہاں دو گام کی نہیں۔۔۔۔۔۔۔
یہ بات صرف دکھ کی ہے ، کہرام کی نہیں
ہم وہ کہانی کار ہیں جن کو بلاجھجھک
آغاز کی تو فکر ہے انجام کی نہیں
صاحب محبتوں میں ہمارا اصول ہے
اک عمر کی بساط ہو ، اک شام کی نہیں
محنت کا دیں معاوضہ ، میں گھر چلا سکوں
خالی یہ داد میرے کسی کام کی نہیں
میں خود سے بدگمان نہیں کررہی تجھے
سچ کہہ رہی ہوں مجھ میں وفا نام کی نہیں
میں ٹوٹتی تو پہلے کوئی اور ٹوٹتا
تشہیر بے بسی کی سر عام کی نہیں
کومل جوئیہ

miss_Ans@ri
 

کبھی کبھی ہجرت بڑی مشکل ہو جاتی ہے ، وہ گھر ہو ، در ہو یا کسی کا دل ، بڑی تیاری کرنی پڑتی ہے ،،، سامان باندھنا پڑھتا ہے اپنی یادوں کا ، خواہشوں کا اور بے نام وعدوں کا۔ بے ٹھکانا ہونے کی یہ تیاری بڑی جان لیوا ہوتی ہے ،، کیوں کہ وہاں سے ہم نہ جانا چاہتے ہیں اور نہ ہی رک سکتے ھیں
🖤

miss_Ans@ri
 

گزر جائیں گھر کا پالا ہوا جانور ہے ٹکر نہیں مارے گا
سب لڑکوں کا لڑکیوں کے لیے بڑی عید کا پیغام 😜
😆😅😅

Be shak.a1
m  : Be shak.a1 - 
miss_Ans@ri
 

اچھا تو ہم چلتے ہیں۔🙋♀️🚶♀️

miss_Ans@ri
 

خود کے پتھر بھی باندھ لینا۔۔😁😅

miss_Ans@ri
 

😆😆😆😅😅😅کوجی

miss_Ans@ri
 

خود کے ہے تو سبکو کرنا ہے۔۔وہی بات ہوگئ ہم تو ڈوبے ہیں ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبینگے۔۔

miss_Ans@ri
 

موجی آپ کسی سر درد سے کم ہیں۔😁 آرام کیوں نہی کرتی

miss_Ans@ri
 

سر درد کی گولی دمادم سے ملے گی جو یہا رو رہی۔۔

‫ہمارے شہر آجاؤ سدا برسات رہتی ہے‬

‫کبھی بادل برستے ہیں کبھی آنکھیں برستی ہیں‬
m  : ‫ہمارے شہر آجاؤ سدا برسات رہتی ہے‬ ‫کبھی بادل برستے ہیں کبھی آنکھیں برستی - 
miss_Ans@ri
 

فکرِ دنیا سے منقطع ہو کر
آؤ بارش میں چائے پیتے ہیں🔥