ڈاکٹر =تم چھت سے نیچے کیوں لٹک رہے ہو؟؟
پاگل=میں ایک بلب ہوں
ڈکٹر=تو پھر چل کیوں نہیں رہے؟
پاگل=کیونکہ یہ پاکستان ہے ابھی لائٹ نہیں آرہی۔
😂😂😂
موسم اچھا ہوتے ہی پنکھو کی اسپیڈ یکدم تیز کیسے ہوجاتی ہے۔🤔
جبکہ یہی پنکھے گرمیوں میں ایسے چلتے ہیں جیسے نیند کی گولیاں کھا رکھی ہوں۔۔
🤪🤪😴۔😅

کسی نے غم تو کسی نے مزاجِ غم بخشا،
سب اپنی اپنی جگہ چارہ گر ہمارے ہوئے،
😌🔥
تتلی کے تعاقب میں کوئی پھول سا بچہ
ایسا ہی کوئی خواب ہمارا بھی کبھی تھا
انتخاب۔🔥
محبت کے سفر میں ---- کوئی بھی رستہ نہیں دیتا
زمیں واقف نہیں بنتی ---- فلک سایہ نہیں دیتا
اُداسی جن کے دل میں ھو-- اسی کی نیند اڑتی ھے
کسی کو اپنی آنکھوں کا --- کوئی سپنا نہیں دیتا
خوشی اور دکھ کے موسم سب کے اپنے اپنے ھوتے ھیں
کسی کو اپنے حصے کا ----- کوئی لمحہ نہیں دیتا
نہ جانے کون ھوتے ھیں---- جو بازو تھام لیتے ھیں
مصیبت میں سہارا ------ کوئی بھی اپنا نہیں دیتا
اُٹھانا خود ھی پڑتا ھے---- تھکا ٹوٹا بدن فخری
کہ جب تک سانس چلتی ھے- کوئی کاندھا نہیں دیتا
انتخاب۔🔥
اخلاق نہ برتینگے مداوا نہ کرینگے۔۔
اب ہم بھی کسی شخص کی پرواہ نہ کرینگے
😌🔥
ہمارے بس میں اگر اپنے فیصلے ہوتے
تو ہم کبھی کے گھروں کو پلٹ گئے ہوتے
یوں ساتھ رہ کے سُلگنے سے کتنا بہتر تھا
کسی مقام پہ ہم تُم بچھڑ گئے ہوتے
نوشی گیلانی۔🔥
ہم نے دیکھے ہیں وہ سنّاٹے بھی
جب ہر اک سانس صدا ہوتی ہے
🔥
الفت میں برابر ہے وفا ہو کہ جفا ہو
ہر بات میں لذت ہے اگر دل میں مزا ہو
امیر مینائی
🔥

عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالب
کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے
مرزا #غالب
🔥
کتنا آساں تھا ترے ہجر میں مرنا جاناں
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے
(احمد فراز)
🔥
فضا بے ابر شاخیں بے ثمر ہیں
پرندوں سے شجر محروم تر ہیں
کوئی موسم قرینے کا نہ آیا
ہواؤں کے سخن نا معتبر ہیں
تری قربت کے لمحے پھول جیسے
مگر پھولوں کی عمریں مختصر ہیں
بہت سے زخم تیرے نام کے تھے
اسی باعث بہت سے چارہ گر ہیں
پڑے ہیں قربتوں میں فاصلے وہ
کہ جو نزدیک تر تھے دُور تر ہیں
شبِ افسوس کے بُجھتے چراغو
ذرا ٹھہرو کہ ہم بھی رات بھر ہیں
فراز اپنا مقدر سنگساری
ہمیں اس عہد کے آئینہ گر ہیں
احمد فراز
ضروری ہوتی ہے افکار ہم مزاجی بھی
اکیلا عشق تعلق نہیں بچا سکتا
افکار علوی
🔥
تمہیں تو ناز بہت دوستوں پہ تھا جالب
الگ تھلگ سے ہو، کیا بات ہو گئی پیارے
حبیب جالب
.
فلاں کی بہتر تھی غزل فلاں سے...
یعنی فلاں کے زخم اچھے تھے فلاں سے...!!
🔥


اندر جے کر صاف نہ ہووے
حج وی سیر سپاٹا هو
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain