کہ رہا ہے شورِ دریا سے____سمندر کا سُکوت ...
جِس کا جتنا ظرف ہے____اتنا ہی وہ خاموش ہے ...
🔥
ﭼﺎﮨﮯ ﮐﺘﻨﯽ ﮨﯽ ﺳﺠﺎﻭﭦ ﺳﮯ ﻣﺰﯾﻦ ﮨﻮ ﻣﮕﺮ ....
ﻣﺎﮞ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﮔﮭﺮ ﺍﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ....
ﮨﻢ ﮐﻮ ﺍﺧــــــــــلاﺹ ﮐﮭﺎ ﮔﯿﺎ ﻭﺭﻧﮧ۔۔۔
ﭼــــــــــاﻝ ﺑﺎﺯﯼ ﮐﺴﮯ ﻧﮩـــــــــیں ﺁﺗﯽ۔۔۔
مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہے
کہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے
🔥
ہر شخص پر کِیا نہ کرو اتنا اعتماد ۔۔
ہر سایہ دار شے کو شجر مت کہا کرو ۔۔
مظفر وارثی
بشر بشر سے گریز پا ہے
یہ عہدِ حاضر کا المیہ ہے
ارشد شاہین



رمضان میں پکوڑہ دیکھ کر منہ میں پانی آجاتا ہے😝😋
لیکن پانی دیکھ کر منہ میں پکوڑہ نہیں آتا 😒😒



کی ترک محبت تو لیا درد جگر مول
پرہیز سے دل اور بھی بیمار پڑا ہے
مادھو رام جوہر
بچھڑتے سمے
جب بچھڑتے سمے
ہاتھ میری طرف ، اس نے پھیلائے رخصت کے
آداب میں
تو جدائی کے دکھ میں سکت ہاتھ میں کوئی
باقی نہ تھی
اس قدر بھی کہ اس کی طرف بڑھ سکیں
( ایسی حالت میں اس نے کہا )
مر گئے ہو کہ زندہ ہو ( کچھ تو کہو! )
میں نے اس سے کہا
جو جدائی کے دن بھی نہ مر سکا
ایسا انساں کبھی بھی نہ مر پائے گا
شاعر نامعلوم
عربی سے ترجمہ
داناؤں کی بات نہ مانی، کام آئی نادانی ہی
سُنا ہوا کو، پڑھا ندی کو،موسم کو استاد کیا
🔥
داغِ دل گر نظر نہیں آتا
بُو بھی اے چارہ گر نہیں آتی؟
غالب❤️
لوگ کہتے ہیں کہ پربت سے نکل کر چشمے
اپنی کھوئی ہوئی منزل کی طرف بہتے ہیں
اور سرِشام ہوا انکے لئے چلتی ہے
جنکے محبوب بہت دور کہیں رہتے ہیں
انتخاب ۔🔥
بغیر بات کے ہو جاتی ہے محبت بھی
بِنا قصور کے بھی لوگ جیل دیکھتے ہیں
یہ کرسی میز کتابیں یہ چار دیواریں
اداس شخص کا کمرے میں کھیل دیکھتے ہیں
انتخاب۔🔥
غُروب کی سب شِکستگی
اِک طلُوع کے انتظار میں
سانس روکے بیٹھی ھے
"احمّد ندیم قاسمی"
آبِ محیطِ عشق کا بحر عجیب بحر ہے
تَیرے تو غرق ہو گئے ڈوبے تو پار کر گئے
🔥
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain