Damadam.pk
miss_Ans@ri's posts | Damadam

miss_Ans@ri's posts:

miss_Ans@ri
 

وہ بلندی کس کام کی جس پر انسان چڑھے اور انسانیت سے گر جائے.
.a1

miss_Ans@ri
 

سچ بولوں تو اپنے روٹھ جاتے ہیں۔
جھوٹ بولوں تو خود ٹوٹ جاتی ہوں۔۔

miss_Ans@ri
 

اگر کسی کو تکلیف دے کر آپ سکون سے سوجاتے ہیں تو۔۔
اپنے ضمیر کا جنازہ پڑھ لیں کیونکہ وہ وفات پا چکا ہے۔۔

miss_Ans@ri
 

اب وہاں یادوں کا بکھرا ہوا ملبا ہی تو ہے۔۔
جس جگہ عشق نے بنیادِ مکاں رکھی تھی۔۔
🔥

miss_Ans@ri
 

کیا آپ ایسے انسان کو معاف کر سکتے ہیں
جس نے چارجر سے آپکا موبائل اتار کے اپنا لگایا ہو
Tell me.. 😌

miss_Ans@ri
 

منظور مجھ کو ضبط___ مرے دل کو اضطراب
دل میرا مجھ سے تنگ ہے میں دل سے تنگ ہوں

miss_Ans@ri
 

چیونٹی اگر کسی راستے سے گزر رہی ہو اور آپ اس کے سامنے اپنی انگلی رکھ دیں
تو وہ آپ کے انگلی اٹھانے کا انتظار نہیں کرے گی بلکہ اپنا راستہ بدل کر اپنے منزل مقصود کی طرف چل پڑے گی
اسی طرح ہمیں بھی کسی ایک راستے کو بند پا کر تھک ہار کر بیٹھنا نہیں چاہیے
بلکہ اپنے لئے اور بہت سارے صحیح راستے ڈھونڈ کر اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے

miss_Ans@ri
 

اس توجہ کا کوئی فائدہ نہیں جو کسی کو احساس دلانے سے حاصل ہو۔۔۔۔

miss_Ans@ri
 

یہ الگ بات کہ شرمندہ تعبیر نہ ہوں
ورنہ ہر ذہن میں کچھ تاج محل ہوتے ہیں,,,,,,,

miss_Ans@ri
 

رات دروازے پہ کتنی دستکوں کے نشان تھے
پھر وہی پاگل ہَوا تھی ، پھر مجھ سے دھوکہ ہوا
🔥

miss_Ans@ri
 

اپنا دل کسی اور کے پاس نہیں🙊
بس پھیپھڑوں کے پاس رہنے دیں 😜😜😜
زیادہ خوش رہیں گے..😂😂😂

miss_Ans@ri
 

ہر دِل میں حَسرتوں کے ہیں مدفن بنے ہوئے،
ہر شَخص اب اپنی اُمیـــــــــدوں کی لاش ہے.

Good morning
m  : True😌..gOoD morning.. - 
miss_Ans@ri
 

جس چیز کے حصول کیلئے آپکو منتیں کرنی پڑے
وہ آپکی کبھی ہوتی ہی نہیں ہے' اور نا ہو سکتی ہے___!!!!🔥🔥

miss_Ans@ri
 

میں سدھر نہیں سکتی😁
کیونکہ میں نے کبھی سدھرنے کی
کوشش ہی نہیں کی🙈😝😜🙊

miss_Ans@ri
 

کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے
ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
🔥

miss_Ans@ri
 

اگر آپ نظر انداز کرنے کے ماہر نہیں ہیں تو آپ بہت کچھ کھوئیں گے
سب سے پہلے اپنا سکون...🔥

miss_Ans@ri
 

جگنو کی روشنی ہے کاشانۂ چمن میں
یا شمع جل رہی ہے پھولوں کی انجمن میں
آیا ہے آسماں سے اڑ کر کوئی ستارہ
یا جان پڑ گئی ہے مہتاب کی کرن میں
یا شب کی سلطنت میں دن کا سفیر آیا
غربت میں آ کے چمکا گمنام تھا وطن میں
تکمہ کوئی گرا ہے مہتاب کی قبا کا
ذرہ ہے یا نمایاں سورج کے پیرہن میں
حسن قدیم کی اک پوشیدہ یہ جھلک تھی
لے آئی جس کو قدرت خلوت سے انجمن میں
چھوٹے سے چاند میں ہے ظلمت بھی روشنی بھی
نکلا کبھی گہن سے آیا کبھی گہن میں

miss_Ans@ri
 

چلو خوابوں کی مٹی میں حقیقت کو ملائیں ہم
چلو قبریں بنائیں ہم
چلو نمکین اشکوں سے بنائیں عطر حسرت کا
چلواب تربت احساس پر چھڑکیں لہو اپنا
چلو چادر چڑھائیں ہم مزار ذات پر اپنی
... کہیں سے پتیاں لاؤ
فراق یار سے مہکی ہوئیں کچھ پتیاں لاؤ
چلو شمعیں جلائیں ہم سرہانے گور کے اپنے
چلو اب بال کھولیں اور کریں کچھ وجد کی باتیں
چلو اب رقص کرتے ہیں تمناؤں کےمرقد پر
کریں کچھ بین خوابوں کا کریں کچھ ماتم ہستی
چلو تعویذ لکھیں ہم اور اس پر یہ رقم کر دیں
کہ آدم ابن آدم کو اسی مٹی میں سونا ہے
یہی تو کھیل باقی ہے جو سب کے ساتھ ہونا ہے..

miss_Ans@ri
 

چپ کی کثرت سے مر رہے ہیں لوگ'
قہقہوں کی بڑی ضرورت ہے'
🔥