سب سے خوبصورت چیزیں کامل نہیں ہوتیں، وہ خاص ہوتی ہیں۔


حقیقتیں بڑی دل خراش ہوتی ہیں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
کسی کا عشق ، کسی کا خیال تھے ہم بھی
گئے دنوں میں بہت باکمال تھے ہم بھی
ہماری کھوج میں رہتی تھی تتلیاں اکثر
کہ اپنے شہر کا حسن و جمال تھے ہم بھی
زمیں کی گود میں سر رکھ کے سو گئے آخر
تمہارے عشق میں کتنے نڈھال تھے ہم بھی
ہم عکس عکس بکھرتے رہے اسی دھن میں
کہ زندگی میں کبھی لازوال تھے ہم بھی

حقیقی چیزیں صرف ایک بار ہوتی ہیں... موت، پیدائش، محبت، کچھ بھی دو بارہ نہیں ہوتا سوائے وہم کے..!!!

کچھ چھوڑ گئے ۔۔۔کچھ چھوٹ گئے۔۔۔اور کچھ چھوڑ دیے۔۔۔
بس یہ ہی زندگی ہے۔😓
تم نے چھوڑا تھا عادتا مجھے
اب مشقت کرو کماو مجھے

قبول نہیں اگر میری صورت
دعا ہے تجھے میں نظر ہی نا آوں
کچھ دوست بہت یاد آتےہیں
میں یادوں کا قصہ کھولوں تو
کچھ دوست بہت یاد آتےہیں
میں گذرےپل کو سوچوں تو
کچھ دوست بہت یاد أتے ہیں
اب جانے کونسی نگری میں
آباد ہیں جا کر مدت سے
میں دیر رات تک جاگوں تو
کچھ دوست بہت یاد آتےہیں
کچھ باتیں تھیں پھولوں جیسی
کچھ لہجے خشبو جیسے تھے
میں شھر چمن میں ٹہلوں تو
کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں
وہ پل بھر کی ناراضگیاں
اور مان بھی جانا پل بھر میں
اب خود سے بھی میں روٹھوں تو
کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Assalm o alikum
mr9g
یارو سے بھی اب راز سنبھالے نہیں جاتے
کچھ سوچ کے ہم لوگ پر اسرار ہوئے ہیں
ہم تجھ کو بھی اپنا ہی سمجھ لیتے تھے پہلے
اب آ کے کہیں تھوڑے سمجھدار ہوئے ہی
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
نہ اپنا رنج نہ اوروں کا دکھ نہ تیرا ملال
شب فراق کبھی ہم نے یوں گنوائی نہ تھی
محبتوں کا سفر اس طرح بھی گزرا تھا
شکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل
غزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی
کسے پکار رہا تھا وہ ڈوبتا ہوا دن
صدا تو آئی تھی لیکن کوئی دہائی نہ تھی
کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت
کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی
عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیرؔ
وہاں بھی آ گئے آخر، جہاں رسائی نہ تھی
تم نے چھوڑا تھا عادتا مجھے
اب مشقت کرو کماو مجھے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain