انسان کی خوش فہمی جب غلط فہمی میں بدلتی ہے نا تو چہرے پر ایسا زوردار طمانچہ رسید کرتی ہے کہ اسکے چہرے کے نین نقش ہی بدل جاتے ہیں اور وہ بہت ہی بری طرح منہ کے بل گرتا ہے، بڑا ہی اذیت ناک ہوتا ہے وہ لمحہ،یوں لگتا ہے جیسے ساری دنیا آپ پر ہنس رہی ہو، اور سر فہرست آپ خود ہوں،اپنے اوپر ہنسنے والوں میں.💔
جانتے ہیں حب کسے کہتے ہیں؟ جب کوئی اپنا سیاہ سے سیاہ رخ آپ کے سامنے رکھ دے کے آپ نا تو اسے دھتکاریں گے،نا طعنے بازی کریں گے،جب کوئی بچوں کی طرح اونچا اونچا آپ کے سامنے رو لےیا پھر پاگلوں والی کوئی بات کر کہ ہنس لے۔فقط اس لئے کے آپ اسے جانتے ہیں آپ اسے سمجھیں گے