نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”جس نے کسی کی زمین میں سے کچھ ناحق لے لیا تو قیامت کے دن اسے سات زمینوں تک دھنسایا جائے گا۔"۔*🔹
📗«صحیح بخاری-3196»
❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙
چھوڑئیے گِلے شکوے محترمہ
کیوں نہ ہم ایک ملاقات رکھتے ہیں ۔
آپ اپنی ساری پارسائی لے کر آنا
آئینہ تو ہم اپنے پاس ہی رکھتے ہیں ۔
صبیح 🖤
کون کرتا ہے تیرے __بعد ترے جیسا سخن
ہم تیرے بعد کسی سے بھی کہاں بولتے ہیں
کیا غلط کرتے ہیں ہم فرطِ عقیدت سے کبھی
تیری آنکھوں کو__ اگر سارا جہاں بولتے ہیں
*PTNILS Daily Hadith*
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالوہاب نے بیان کیا، ان سے محمد بن سیرین نے، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` دو طرح کے لباس پہننے منع ہیں۔ کہ کوئی آدمی ایک ہی کپڑے میں گوٹ مار کر بیٹھے، پھر اسے مونڈے پر اٹھا کر ڈال لے (اور شرمگاہ کھلی رہے) اور دو طرح کی بیع سے منع کیا ایک بیع ملامسۃ سے اور دوسری بیع منابذہ سے۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet forbade two kinds of dressing; (one of them) is to sit with one's legs drawn up while wrapped in one garment. (The other) is to lift that garment on one's shoulders. And also forbade two kinds of sale: Al-Limais and An-Nibadh.
*Sahih Bukhari 2145*
صلی اللہ علیہ وسلم
اَمَّنۡ يُّجِيۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ السُّوۡٓءَ۔
"جب کوئی ٹوٹ کر تڑپ کے مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی
دعا قبول کرتا ہوں اس کی تکلیف کو دور کر دیتا ہوں"
(سورة النمل، 62)
میری طرف سے عید الاضحٰی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، خوش رہیں سلامت رہیں 😍
زرا بیٹھ تو میرے روبرو۔۔
تجھے اشک اشک اتار لوں ۔۔
تیرا لفظ لفظ ہے داستاں ۔۔
میں غزل کو تجھ سے سنوار لوں ۔۔
کسی رات میں کسی خواب میں ۔۔
میری زندگی میرے پاس آ ۔۔
اسی رات میں اسی خواب میں ۔۔
میں یہ زندگی بھی گزار لوں ۔۔
میں، تم اور محبت
عجیب لوگ ہیں یہ
ساتھ رہتے ہیں مگر
ساتھ میں رہتے بى نہيں
کبھی جو میں ہوا تو تم نہ ہوئے
تم ہوئے جو کبھی تو میں نہ ہوا
یا کبھی میں یا تم تو ہوتے ہیں
یہ محبت نہ بیچ ہوتی ہے
بس يہ ہونے کا اور نہ ہونے کا
اک مسلسل طویل قصہ ہے
میں نہیں ہوں تو کیوں نہیں ہوتا
تم نہیں ہو تو ہو کہاں ہوتے
یا محبت ہی جب نہیں ہوتی
میں یا تم بھی یہاں کیوں ہوتے ہیں
اک معمہ عجیب ہے سارا
جان مارو ، یہ حل نہیں ہوتا
جب بھی ملتے ہیں
دو ہی ملتے ہیں
تیسرا بیچ میں نہیں ہوتا
اتباف ابرک
کیا دوستوں کا رَنج کہ بہتر نہیں مِلے
دُشمن بھی ہم کو قد کے برابر نہیں مِلے
اس بحرِ آرزُو میں جو کرتے ہمیں تلاش
اب تک تو ہم کو ایسے شناور نہیں مِلے
بس ایسا کچھ ہُوا کہ سمجھ میں نہ آ سکا
دل مِل گئے، ہمارے مقدر نہیں مِلے
مِلتے ہیں لوگ لمبی جُدائی کے بعد بھی
تم ایسے گُم ہوئے کہ پلٹ کر نہیں مِلے
لوگوں نے گُفتگُو میں کُریدا بہت ہمیں
ہم خُود سے ہمکلام تھے، اکثر نہیں مِلے
اب کے عجب بہار کا موسم ہمیں مِلا
صندل سے جسم، پھُول سے پیکر نہیں مِلے
اعتبار ساجد
بجا کہ رات دن تیرا نظارہ ہو نہیں سکتا
بغیر اس کے مگر اپنا گزارہ ہو نہیں سکتا
دلاسے ، پیار سر آنکھوں پہ لیکن اے مرے ہمدم
جو دکھ میرا ہے ، میرا ہے ، تمہارا ہو نہیں سکتا
طلب تیری میرے ہمدم کچھ اتنی بڑھ گئی کہ اب
تیرے میسیج سے کالوں سے گزارہ ہو نہیں سکتا
وہ ایسے منقسم ہے ذمہ داری کے جھمیلوں میں
کہ میرا اک تہائی ہے وہ سارا ہو نہیں سکتا
وجودِ ناتواں زور آوری کب تک بھلا کرتا
سحر کی راہ میں حائل ستارہ ہو نہیں سکتا
عنبرین خان
🍁🍁🍁🍁
✨️✨️✨️والدین کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔
کوئی بچہ یہ رشتہ مانگ کر دنیا میں نہیں آتا ۔۔۔۔۔
یہ صرف نعمت الہی اور انتخاب ربانی ہے کہ ۔۔۔۔۔۔کون کس کے یہاں جنم لیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
اور پھر ہمارا رب اس رشتے میں اتنی محبت ڈال دیتا ہے کہ یہ باقی تمام رشتوں سے بیش بہا مقدس اور قیمتی ہوجاتا ہے۔💕💕💕
رَبَّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيْراً.
شامِ غم آج ذرا ایسی منا لی جائے
بےسبب ایک غزل اور سُنا لی جائے
حاکمِ وقت کو دیکھوں تو دعا کرتا ہوں
اتنی عزت دے خدا، جتنی سنبھالی جائے
#غم_زندگی
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاؤں گا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاؤں گا
تاریخ کربلائے سخن! دیکھنا کہ میں
خون جگر سے لکھ کے ورق چھوڑ جاؤں گا
اک روشنی کی موت مروں گا زمین پر
جینے کا اس جہان میں حق چھوڑ جاؤں گا
روئیں گے میری یاد میں مہر و مہ و نجوم
ان آئنوں میں عکس قلق چھوڑ جاؤں گا
وہ اوس کے درخت لگاؤں گا جا بہ جا
ہر بوند میں لہو کی رمق چھوڑ جاؤں گا
گزروں گا شہر سنگ سے جب آئنہ لیے
چہرے کھلے دریچوں میں فق چھوڑ جاؤں گا
پہنچوں گا صحن باغ میں شبنم رتوں کے ساتھ
سوکھے ہوئے گلوں میں عرق چھوڑ جاؤں گا
ہر سو لگیں گے مجھ سے صداقت کے اشتہار
ہر سو محبتوں کے سبق چھوڑ جاؤں گا
ساجدؔ گلاب چال چلوں گا روش روش
دھرتی پہ گلستان شفق چھوڑ جاؤں گا
. میں ﺟﺴﮯ ﻋُﻤﺮِ ﮔُﺮﯾﺰﺍﮞ ﺳﮯ ُچرا لایا تھا,,
ﻭﮦ تیرے ﻭﺻﻞ ﮐﺎ ﻟﻤﺤﮧ ﺗﮭﺎ، ﮔﺰﺭﺗﺎ ﮐــــﯿﺴﮯ..؟؟
ﻣﯿﺮﯼ ﻣﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﺍُﺳﮯ ﮔﻮﻧﺪﮬﺎ تھا,,
ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﮑﺮ ﺳﮯ تیرا ﺭﻧﮓ ﺍُﺗﺮﺗﺎ ﮐﯿﺴﮯ..!! 💖
ابھی تم واقف نہیں میری تکلیف سے 🥺
تکلف نہ کیا کرو حال پوچھنے کا۔۔۔۔۔🔥💔
مُجھے نفرت ہے ایسی کِتابی مُحبت سے جو محبوب کے جانے کے بعد اچانک سے اُجاگر ہو جاتی ہے...!!
اگر تُم میری زِندگی میں میری مُحبت کا جواب مُحبت سے نہیں دے سکتی، تو میں تُمہیں اِتنا حق دینا بھی پسند نہیں کرتا کہ تُم میرے جانے کے بعد یہ کہو
ہاں وہ بہت اچھا تھا...۔
کام وہ بھی کیے جو باعث رسوائی تھے
خود کو ایک شخص کے معیار پہ لانے کے لیئے
تم کو معلوم ہے یہ آخری نیندیں ہیں مری
وسعتِ خواب ذرا اور بڑھا سکتے ہو ؟
کب تقاضا ہے نبھانے کا مگر جاتے ہوئے
میرے اندر سے بھی کیا خود کو مٹا سکتے ہو؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain