زندگی بھر ایک دوسرے کا دوست بنے رہنا چند روز کے عاشق ہونے سے بہتر ہے ❤
آئینہ صاف رہے ، ربط میں تشکیک نہ ہو
اس لیے روز تجھے کہتے ہیں نزدیک نہ ہو
ہے اگر عشق تو پھر عشق لگے ، رحم نہیں
اتنی مقدار تو دے، وصل رہے، بھیک نہ ہو
🥀🍂
ہمیں ڈسا بھی انھیں آستیں کے پالوں نے
ہمارے ہاتھ بھی چومے گئے عقیدت سے.....
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🇵🇰
🍂 *کلونجی ہر مرض کا علاج !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کالے دانے کا استعمال پابندی سے کرو اس لیے کہ اس میں سوائے موت کے ہر مرض کا علاج ہے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-3448»
تمہارے بعد تمہی تم رہے ہو آنکھوں میں
تمہاری تو مرے خوابوں تلک رسائی رہی
سب آس پاس تھے لیکن نظر نہیں آئے
تعلقات پہ اتنی سموگ چھائی رہی
تری خدائی کو ہم دیکھ ہی نہیں پائے
کہ ہم پہ تو ترے بندوں ہی کی خدائی رہی
سفر کٹے کہ نہیں نقش پا رہے لیکن
خیال و خواب رہے رنگت حنائی رہی
یہ کیسا خواب تھا ذیشانؔ زندگی اپنی
یہ کیسی دھن مرے چاروں طرف سمائی رہی
*"اللہ نے اہلِ ارض کو اِس سے بڑی اور کوئی نعمت عطاء نہیں فرمائی؛ کہ اُن کی طرف جنابِ محمدﷺ کو مبعوث فرمایا!"* 🕊️❤🩹
*امام ابن تيمية رحمه الله*
*(الإخنائية : 182)*
ہنسی آئے بھی تو ہنستے ہوۓ "ڈر" لگتا ہے😔💔
زندگی یُوں تیرے زخمائے ہوئے لوگ ہیں ہم🙂
کیوں سہیلی پر سجے نتھلی تری ؟
اُس کی تیرے جیسی تیکھی ناک نئیں
جھلکیوں سے دل مرا کیسے بھرے ؟
دوستا ! یہ عشق ہے، ٹک ٹاک نئیں
چند ہیرا پھیریوں کو چھوڑ کر
یار ! تُو معصوم ہے، چالاک نئیں
وہ بھی دیتے ہیں محبت کا سبق
جن کو اس کی مِیم کا ادراک نئیں
پہلے بوسے میں ہی ثابت ہوگیا
کافی شرمیلی ہے تُو، بے باک نئیں
باغ میں جاتا ہوں اُس کو دیکھنے
دید تو ہوتی ہے لیکن واک نئیں...
💛🌸
رحمان فارس
*سلف صالحین کہا کرتے تھے
"آسمان سے اُترنے والی سب سے انمول چیز: توفیق ہے؛
اور زمین سے (آسمان کی جانب) چڑھنے والی سب سے انمول چیز: اخلاص ہے!"
(التحبير شرح التحرير : 62)
تمہارے بعد بڑا "فرق" آگیا ہم میں
تمہارے بعد کسی پر خفا نہیں ہوئے ہم
تعلقات میں "شرطیں" کبھی نہیں رکھی
کبھی کسی کیلئے "مسلئہ" نہیں ہوئے ہم
اخلاص کے امرت کی تاثیر ہی الٹی ہے
ہم جس کو پلاتے ہیں وہ زہر اگلتا ہے
خوف ہوا کرتا تھا ہمیں ہجر زدہ لوگوں سے!!
پھر محبت نے جو اپنا حال کیا کمال کیا..!!
یہ تیرا شَہد سا لَہجَہ "نہیں" سَا تَلَخ کَلام
تُو کِتنے پیار سے "اَمرِت میں "زَہر گھولتا ہے 🖤🌝
محمد عرفان حمیدی 🥀
انسان ، عادتیں اور خواہشات وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں۔۔🤔
اللہ کارساز کے طور پر کافی ہے اور اللہ مددگار کے طور پر کافی ہے۔
سورہ نساء:45
لاکھ شکست کھائیں مگر آب دیدہ نہیں ہوا
میں تیس برس کا ہو کے بھی سنجیدہ نہیں ہوا
مجھ کو ایک ملال رہے گا اور ملال بھی عمر بھر
میں کیوں کسی شخص کا کبھی بھی پسندیدہ نہیں ہوا
اللہ کبھی تمہیں بلاوجہ غم میں مبتلا نہیں کرتا اور نہ ہی وہ تمہیں بنا مقصد کے یہاں تک لایا ہے وہ اگر ان بےشمار لوگوں میں تمہیں دعا کی توفیق دے رہا ہے تو جان لو کے وہ چاہتا ہے کے تم اسے مناؤ اور وہ تم سے عنقریب راضی ہو جائے گا 🤲❤️
ہر عشق نیلی آنکھوں اور سنہری زلفوں سے مشروط نہیں ہوتا، کچھ محبتیں حجابوں اور جھکی نظروں سے جنم لے کر عشق کا درجہ پا جاتی ہیں۔۔ مشہور کرداروں اور عشق کی داستانوں میں بلا کے حسین مردوں کا ذکر ہوتا ہو گا مگر کچھ عورتوں کے دل محبوب کی داڑھی سے ٹپکتے وضو کے ننھے قطروں میں ہی اٹک جایا کرتے ہیں۔۔ 🤍
چلو مل کر بیٹھتے ہیں چائے پر کہیں۔۔!!!
آج اتوار ہے تمہیں بھی فرصت ھو گی!!H
جب ہوئی شام ____ اُداسی کا نیا باب کُھلا
بند ہوتی ہوئی آنکھوں پہ عجب خواب کُھلا
تجھ سے بچھڑے تو کُھلا ایسے مکینوں کا الم
جن کی بستی پہ اچانک درِ سیلاب کُھلا
سطح پر تیرنے والوں کو کہاں اُس کی خبر!
ہم پہ کیسے کہاں کیا کیا تہہ ِ گرداب کُھلا
(♥️💝🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain