کہیں مل گیا اُسے بولنا، کہ جہاں گیا تھا وہیں رھے
میرے مان کِرچیاں بن گئے مُجھے انتظار نہیں رہا.
شب بخیر
پتوں کی طرح ہاتھ لگانے سے بکھر جائیں ہم لوگ تو وہ ہیں جو بنانے سے بکھر جائیں ممکن ہے تِرے غم نے ہمَیں باندھ رکھا ہو ممکن ہے کہ یہ بوجھ ہٹانے سے بکھر جائیں...
اک طرف کرتب دنیا میں کوئی رانجھا بنا
اک طرف خواب کی دنیا میں کوئی ہیر بنی🖤✨
ورنہ اس بار تو سورج سے پرے جانا تھا
تیری آواز مرے پاؤں کی زنجیر بنی🌸💜
🖤
🌹 اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدْ، اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدُ_*
*_🌹’’اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جیسے تونے رحمت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آلِ ابراہیم پر، یقیناً تو قابل تعریف، بڑی شان والا ہے۔ اے اللہ! برکت نازل فرما محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جیسے تونے برکت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آلِ ابراہیم پر، یقیناً تو قابلِ تعریف، بڑی شان والا ہے۔‘‘_*
رات کے دشت میں پھیلا ہوا سناٹا ہوں
اپنے سائے سے بچھڑنے کی سزا پاتا ہوں
میں کبھی اپنے لیے غیر نہیں تھا اتنا
آئینہ دیکھ کے کل رات بہت رویا ہوں
تم سے ملنے کی خوشی ہے نہ بچھڑنے کا ملال
خود فریبی کے اب اس موڑ پہ آ پہونچا ہوں
جب سے اک خواب کی تعبیر ملی ہے مجھ کو
میں ہر اک خواب کی تعبیر سے گھبراتا ہوں
کوئی ملتا ہی نہیں آنکھ ملانے والا
میں ترے شہر میں سورج کی طرح تنہا ہوں
زندگی کا کوئی مقصد ہی نہیں ہے آزرؔ
اور میں ہوں کہ ضرورت کی طرح زندہ ہوں
اور اللہ وہی ہے جس نے سورج کو سراپا روشنی بنایا
،اور
چاند کو سراپا نور ،اور اس کے (سفر) کے لیے منزلیں مقرر کردیں
،تاکہ تم برسوں کی گنتی اور (مہینوں کا) حساب معلوم کرسکو ۔
اللہ نے یہ سب کچھ بغیر کسی صحیح مقصد کے پیدا نہیں کردیا۔( ٤ )
وہ یہ نشانیاں ان لوگوں کے لیے کھول کھول کر بیان کرتا ہے جو سمجھ رکھتے ہیں۔*🔹
📗«سورۃ یونس-5»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
*اس بات سے انکار نہیں کبھی کبھی واقعی آزمائش بہت سخت ہوتی ہے*،
گھیراؤ تنگ ہوتا ہے اوردل مایوس ہو جاتا ہے
مگر
یقین جانئیے آپکارب اس طرح کے حالات میں آپکے اور زیادہ قریب ہوتا ہے،
اسکو علم ہوتاہے کہ اسکے بندے کو ضرورت ہے
اسکی بس اپنے مسئلے
اللّٰہ کوبتانے کی اورپھر مطمئن رہنے کی عادت ڈالیں۔۔۔!!!
انسانی جسم کو توانائی اور ایمانی حرارت نماز اور قرآن سے ملتی ھے،اس کو بھی سیمنٹ کی دیواروں کی طرح پانی کی ضرورت رھتی ھے اور وہ پانی ھے ،نماز اور قرآن۔۔۔۔
یہ انسان کے پاس نہ ھو تو وہ زندہ نہ رہ پائے۔۔۔
ھاں مگر جس کو اللہ توفیق دے۔۔۔
اپنی اسی زندگی میں ھی آنکھیں کھل جائیں تو بہتر ھے ،ورنہ آخرت کو تو کھلنی ھی کھلنی ھے ،اپنا اعمال نامہ دیکھ کر۔۔۔۔۔۔. *
" رَبِّیْ اِنْزَعْ مِـنْ قَلْبِیْ حُبَّ کُلِّ شَیْءٍ لَا تُـحِبُّهُ "*
*🤲✨”اے میرے رب! میرے دل سے ہر اس چیز کی محبت نکال دے جسے تو پسند نہیں کرتا۔“*
🩷
ھدایت کی راھوں پرچلنا ابتداء میں مشکل ضرور لگتا ھے لیکن منزل پر پہنچ کر ساری تھکن اتر جاتی ھے-
❥︎✨❤️دنیا ایک امتحان گاہ ہے۔ یہاں غلطیاں بھی ہوں گی،
اُن غلطیوں کے نقصانات اور اثرات بھی،
لیکن اللہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، تاکہ انسان غلطیاں کر کے روتا ہوا وہیں جاۓ،
ہو ہی نہیں سکتا اللہ کوئی راستہ نہ نکالیں،،،!!🩷
🖤
کوشش کیجیے،
"آذان سے تھوڑا پہلے"
"وضو" کر کہ
"جاہ نماز بچھا کہ بیٹھ جایا کریں"
"اپنے ربّ"
"کے بلاوے"
کا
"انتظار" کیا کریں
جن سے
"محبت ہو"
"انکا انتظار"
"بہت محبت"
سے کیا جاتا ہے
اس لیے پھر جب وہ
"پاک ذات"
پکارے تو
"خوشنودی"
سے اسکی
"بارگاہ"
میں پیش ہوجایا کریں۔۔🌸♥️.
درد کو چاہیے انتہا لذت کی
یہ قلم سیاہی پی کے نہیں دوڑتے
جنکی دعائیں اخلاص سے بھری ہوں
انہیں سیاہ مقدر کمبخت نہیں چھوڑتے
قہقہے جاندار یونہی تو نہیں ہمدم
رگوں سے ہمہ وقت ہیں لہو نچوڑتے
لکھا تھا اک کتاب میں ہر مسئلے کا حل
اور آخری سطور میں لکھا تھا خودکشی
پہلے بدن پہ ہجر مسلّط کیا گیا
پھر چیخ کر کہا گیا اب کاٹ زندگی..!!
*ﺭﻭﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺮﺍﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺁﻧﺴﻮﺅﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﻧﺎﺍﻣﯿﺪﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﯾﻮﺳﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻧﺎﺍﻣﯿﺪﯼ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﯾﮯ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺑﮭﻼﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﭼﮭﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺁﺱ ﺭﮐﮭﻨﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﺳﯽ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯﺗﺎ ﯾﮯ ﺟﻮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﺗﻮﻗﻊ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔۔۔۔*
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں
ہم جو انسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
وہ جو چاہے تو کیا نہیں ممکن
وہ نہ چاہے تو کیا کرے کوئی؟_____🖤
اشک ضائع ہو رہے تھے دیکھ کر روتا نہ تھا
جس جگہ بنتا تھا رونا میں ادھر روتا نہ تھا
صرف تیری چپ نے میرے گال گیلے کر دئے
میں تو وہ ہوں جو کسی کی موت پر روتا نہ تھا
مجھ پہ کتنے سانحے گزرے پر ان آنکھوں کو کیا
میرا دکھ یہ ہے کہ میرا ہم سفر روتا نہ تھا
میں نے اس کے وصل میں بھی ہجر کاٹا ہے کہیں
وہ مرے کاندھے پہ رکھ لیتا تھا سر روتا نہ تھا
پیار تو پہلے بھی اس سے تھا مگر اتنا نہیں
تب میں اس کو چھو تو لیتا تھا مگر روتا نہ تھا
گریہ و زاری کو بھی اک خاص موسم چاہیے
میری آنکھیں دیکھ لو میں وقت پر روتا نہ تھا
یہ ہوائیں یہ بادل اور یہ بارش
ہمارے بس میں ہوتا تو تیرے پاس چلے اتے
⚘جو اس کے چہرے پہ رنگ حیا ٹھہر جائے
تو سانس، وقت، سمندر، ہوا ٹھہر جائے
⚘وہ مسکرائے تو ہنس ہنس پڑیں کئی موسم
وہ گنگنائے تو باد صبا ٹھہر جائے
⚘سبک خرام صبا چال چل پڑے جب بھی
ہزار پھول سر راہ آ ٹھہر جائے
⚘وہ ہونٹ ہونٹوں پہ رکھ دے اگر دم آخر
مجھے گماں ہے کہ آئی قضا ٹھہر جائے
⚘میں اس کی آنکھوں میں جھانکوں تو جیسے
جم جاؤں
وہ آنکھ جھپکے تو چاہوں ذرا ٹھہر جائے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain