*دعا کی قبولیت کا نسخہ*
حضرت ابو سلیمان دارانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جو شخص اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگنے کا ارادہ کرے تو وہ اپنے سوال کی ابتدا نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھ کر کرے پھر اپنی حاجت کی تکمیل کا سوال کرے اور دعا کا اختتام بھی درود شریف پر کرے کہ اللہ تعالیٰ درود شریف قبول فرماتا ہے تو اول آخر درود کے درمیان دعا کو شرف قبولیت بھی عطا فرمائے گا کیونکہ درود پاک ہر حال میں مقبول ہے۔
(القول البدیع،ص434)
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
مرد کا دل بال بچے میں زیادہ خوش رہتا ہے اکیلا آدمی کتنا ہی دولت مند ہو اداس رہتا ہے کہ حقیقی خوشی اپنے گھر میں ہی نصیب ہوتی ہے باہر کے غم ہمیشہ گھر میں اچھی بیوی کے ذریعے ختم ہوتے ہیں۔
(مرآة المناجيح 436/6 ملقتطاً)
علامہ شامی نے فرمایا:
(دعا مانگنے والا) دوران دعا بار بار درود شریف پڑھتا رہے،درودوں سے بھری ہوئی دعا ان شاءاللہ رد نہیں ہوگی۔
(مرآة المناجيح 100/2)

حضرت عامر بن عبداللہ بن زبیر کے سامنے جب نبی کریمﷺ کا ذکر مبارک ہوتا تو اتنا روتے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو ہی ختم ہو جاتے تھے۔
(ملفوظات امام رضوی،ص392)
فرمان آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔
موطا امام مالک ، ج 2، ص 407، رقم : 1731)

ڈاکٹر اقبال فرماتے ہیں:
انسان دلیر تب ہوتا ہے جب اس کے سینے میں حضور تاجدار کائنات صلی ﷲ علیہ وسلم کا عشق آ جائے۔
(ملفوظات امام رضوی،ص555)
قرب مصطفیٰ ﷺ پانے کا وظیفہ
مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
قیامت میں سب سے آرام میں وہ ہوگا جو حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ رہے اور حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کی ہمراہی نصیب ہونے کا ذریعہ درود شریف کی کثرت ہے اس سے معلوم ہوا کہ درود شریف بہترین نیکی ہے کہ تمام نیکیوں سے جنت ملتی ہے اور اس (درود) سے بزم جنت کے دولہا صلی ﷲ علیہ وسلم۔
(مرآة المناجيح 96/2)
گزشتہ برس جب میں اپنی تعلیم کے سلسلہ میں ہاسٹل رہنے لگا تو مجھے محسوس ہوا کہ جب میں گھر تھا تو میرے کپڑے دھو کر پریس ہوجاتے تھے ، میرے کمرے کی صفائی ہوجاتی تھی میری بکھری کتابیں بکھرا سامان حتی کہ بکھرا بستر جو میں جلدی میں چھوڑ کر اسکول /کالج/ یونیورسٹی چلا جاتا تھا وہ سمٹے ملتے تھے حتی کہ میرے بیسیوں کام خود بخود ہوجاتے اور مجھے ان کا احساس تک نا ہوتا تھا مگر اب وہ کام مجھے خود کو کرنے پڑتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ واقعی یار یہ گھر کی خواتین خصوصا ماں کی کتنی قربانیاں ہیں ہمارے لئے ۔
اللہ ہم سب کی ماوں کو سلامت رکھے
آقا کریمﷺ نے فرمایا:
عشاء کی نماز قائم ہوچکی ہوتی میں سورہ فاتحہ کی تلاوت شروع کر چکا ہوتا اور میری ماں مجھے "یا محمد" کہہ کر بلاتی تو میں فورا جواب میں " امی جان میں حاضر" کہتا۔
سیدہ آمنہ رضی ﷲ عنہا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ہمارے حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کے لئے دعائیں کیں (ربنا وابعث فیھم رسولا: اے ہمارے رب ان میں رسول مبعوث فرما) اس کے شکریے میں ہم لوگ ہر نماز میں ابراہیم علیہ السلام کو دعائیں ( درودِ ابراہیمی پڑھ کر) دیتے ہیں۔
(مرآة المناجيح 95/2)
مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ الله علیہ نے مسلمانوں کو ترجمہ قرآن پڑھنے کے لیے اور فتنے سے بچانے کے لیے بہت ہی زبردست کتاب (علم القرآن) تصنیف فرمائی ھے تا کہ اس کو پڑھ کر مسلمان صحیح قرآن کا فہم حاصل کر سکیں۔ اس کتاب یعنی (علم القرآن) میں قرآنِ مجید کے قواعد ، اصطلاحات اور قرآنی مسائل اس عمدہ طریقے سے بیان کیے گئے ہیں جن سے قرآنِ مجید کا ترجمہ نہایت آسان ہو جاتا ھے
(نماز میں) السلام علیک پر ہر نمازی اپنے دل میں حضورﷺ کو حاضر جانے اور یہ جان کر عرض کرے کہ میں حضورﷺ کو سلام کررہا ہوں اور حضورﷺ مجھے جواب دے رہے ہیں۔
(مرآة المناجيح 89/2)


فرمانِ خاتمُ النبیینﷺ
الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ جس سے مشورہ لیا جاۓ وہ امانت دار ہوتا ہے
ترمذی شریف ، ابواب الادب، حدیث:2822



submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain