مسجد نبوی شریف میں سرکار مدینہ ﷺ کے تشریف لانے پر صحابہ کرام کا کھڑے ہوکر استقبال کرنا اور آقا کریمﷺ کا منبر شریف پر بیٹھ کر ما ینطق عن الھوی والی مقدس زبان سے شیریں کلام فرمانا اور صحابہ کا ہمہ تن گوش ہوکر سننا۔ سبحان اللّٰه کیسا حسین منظر ہوگا۔
سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حضورِ اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے جس دن قبر مبارک میں رکھے گئے تھے۔ (فتاویٰ رضویہ 271/9)
حضور سرورِ کونین ﷺ نے ارشاد فرمایا: دو خصلتیں ایسی ہیں جنکی سزا دنیا میں الله عزوجل جلدی دیتا ہے، ناحق سرکشی اور والدین کی نافرمانی۔ (النافع الکبیر ،1/208)
سید الشھداء رضی اللہ عنہ 15 شوال المُکرم یُومِ شہادت حضرت امیرِ حَمزہ رضی اللہ عنہ اُن کے آگے وہ حَمزہ کی جَانبازِیاں شیرِ غُرّانِ سَطْوَت پہ لاکھوں سلام 💞💞
مفتی احمد یار خان نعیمی صاحب لکھتے ہیں: صوفیاء فرماتے ہیں: ہر چیز کو عقل سے پہچانو مگر جناب مصطفیٰ ﷺ کو عشق سے مانو عقل والا ابوجہل نہ پہچان سکا اور بے عقل اونٹ (حضور اقدس ﷺ کی شان)پہچان گئے۔ (مرآة المناجيح 120/5)
علماء کرام فرماتے ہیں: باپ اپنی زندگی میں بیٹا بیٹی ساری اولاد میں برابری کرے حتی پیار محبت بلکہ چومنے بھی برابری کرے،قدرتی طور پر چھوٹے بچے سے زیادہ محبت ہوتی ہے رسول ﷲ ﷺ کو فاطمہ زہرا رضی ﷲ عنہا بہت پیاری تھیں کہ سب سے چھوٹی تھیں۔ (مرآة المناجيح 384/4)