علماء کرام فرماتے ہیں: باپ اپنی زندگی میں بیٹا بیٹی ساری اولاد میں برابری کرے حتی پیار محبت بلکہ چومنے بھی برابری کرے،قدرتی طور پر چھوٹے بچے سے زیادہ محبت ہوتی ہے رسول ﷲ ﷺ کو فاطمہ زہرا رضی ﷲ عنہا بہت پیاری تھیں کہ سب سے چھوٹی تھیں۔ (مرآة المناجيح 384/4)
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: نماز میں حضورﷺ کے حالات و صفات سوچنا ان میں غور کرنا سنت صحابہ ہے اس سے نماز ناقص نہ ہوگی بلکہ کامل تر ہوگی۔ (مرآة المناجيح 52/2)
حضرت جنید بغدادی فرماتے ہیں کہ شرعی حیاء کی حقیقت یہ ہے کہ بندہ الله کی نعمتوں اور اپنی کوتاہیوں میں غورکر کے شرمندہ و نادم ہو،اس شرمندگی کی بنا پر آئندہ گناہوں سے بچنے،نیکیاں کرنے کی کوشش کرے ،جو غیرت نیکیوں سے روک دے وہ عجز ہے حیاء نہیں۔اس معنی سے یہ حدیث پاک بالکل واضح ہوگئی واقعی یہ حیا تو گویا ایمان ہی ہے خیر ہی ہے۔ .. (مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:6 حدیث نمبر:5071 )
ہر امتی کو چاہیے کہ نماز میں خیال رکھے کہ حضور صلی ﷲ علیہ وسلم مجھے دیکھ رہے ہیں،دیکھو سرکارﷺ نے فرمایا کہ میں تم کو پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں،تاقیامت سرکارﷺ اپنے ہر امتی کو ملاحظہ فرمارہے ہیں۔ (مرآة المناجيح 37/2)
روضہ مبارک پر نظر عبادت ❤️ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: روضہ انور پر نظر بھی عبادت ہے جیسے کعبہ معظمہ اور قرآن مجید کا دیکھنا تو ادب کے ساتھ اس کی کثرت کرو اور درود و سلام عرض کرو۔ (فتاویٰ رضویہ 775/10)
حضرت سیّدنا علی مرتضیٰ رضی ﷲ عنہ فرماتے ہیں: ہم لوگوں کے لئے دنیا میں دو امانیں ہیں ایک نے پردہ فرما لیا یعنی نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم اور دوسری قیامت تک ہمارے پاس ہے یعنی استغفار ۔ (مرآة المناجيح 378/3)
مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ایمان کی حقیقت ہے : اللہ و رسول پر اعتماد ہونا۔ مزید فرماتے ہیں : سچ پوچھو تو ایمان کی جان تو یہ ہے کہ رسول ُاللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خبر پر اپنے حواس سے زیادہ اعتماد ہو ، اگر ہم آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت دِن ہے اور نبی کریم ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) فرماتے ہیں کہ اس وقت رات ہے تو ہماری آنکھ جھوٹی ہے اور نبی کریم ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) سچے ، ہماری آنکھ ہزار دفعہ غلطی کر جاتی ہے مگر ان کا فرمان کبھی غلط نہیں ہوتا۔ ۔۔ تفسیرِ نعیمی ج 1 ص 128۔۔