آج عِیْد کا دِن ہے ، خوشی کا دِن ہے ، اللہ پاک ہمیں اس مبارَک دِن کی برکتیں نصیب فرمائے۔اللہ پاک نے ہمیں یہ خوشی کا دِن عنایت فرمایا ، آج کے دِن یقیناً ہر جائِز طریقے سے خوشی منا سکتے ہیں۔اچھے کپڑے پہننا ، اچھے کھانے کھانا ، اپنے عزیز رشتے داروں کے ساتھ ملنا ، ملانا وغیرہ یہ سب خوشی منانے کے انداز ہیں ، البتہ حقیقی خوشی ، وہ خوشی جو دِل میں اُترے اور ہمارے دِل کو مَسْرُور کر دے ، ہمیں وہ خوشی منانے سے بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔ ایسی خوشی دکھیارے مسلمانوں کی مدد کرنے کے حاصل ہوتی ہے ۔
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
آپ کو اور آپ کی فیملی کو عید سعید کی خوشیاں مبارک ہوں🌹🌹
اللہ تعالی اس میٹھی عید کی طرح آپ کی زندگی میں خوشگوار مٹھاس بھر دے
آمین
تقبل اللہ منا و منکم 🌹🌹
عمرحیات_مدنی#
تمام معزز و مکرم احباب ۔
میری طرف سے آپ سب کو چاند رات مبارک ہو۔
اے کاش آقا کریمﷺ کی طرف سے عیدی میں مدینہ منورہ کی حاضری کی اجازت مل جائے۔۔😭😭
لا نہیں کہتے کسی سائل کو وہ
ان سے عیدی میں شفاعت مانگیے
عمرحیات مدنی
حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ’’بندہ کا روزہ آسمان و زمین کے درمیان معلّق رہتا ہے ،جب تک صدقۂ فطر ادا نہ کرے
)تاریخ بغداد ‘‘ ، رقم : ۴۷۳۵ ، ج ۹ ، ص ۱۲۲۔)
جسے ذکر اللّٰه اور درود شریف کی کثرت دعا سے روک دے (یعنی ہر وقت درود پاک پڑھتا رہے اور دعا نہ مانگ سکے) تو اسے دعائیں مانگنے والوں سے زیادہ ملے گا۔
(مرآة المناجيح 317/3)
امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ فرماتے ہیں:
سرکار صلی اللہ تعلی علیہ والہ وسلم کی محبت سے سرشار دیوانو ! سچی بات تو یہی ہے کہ عید ان خوش بخت مسلمانوں کا حصہ ہے جنہوں نے ماہ محرم ، رَمَضانُ الْمُعظم کو روزوں، نمازوں اور دیگر عبادتوں میں گزارا۔ تو یہ عید اُن کے لئے اللہ عزوجل کی طرف سے مزدور ملنے کا دن ہے ۔ہمیں تو اللہ عزوجل سے ڈرتے رہنا چاہیے کہ آہ! محترم ماہ کا ہم حق ادا ہی نا کرسکے
فیضان سنت مخرج۔ ص 1302
اصبہانی معاذ بن جبل رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں : ’’جو پانچ راتوں میں شب بیداری کرے اس کے لیے جنت واجب ہے، ذی الحجہ کی آٹھویں ، نویں ، دسویں راتیں اور عیدالفطر کی رات اور شعبان کی پندرھویں رات یعنی شب براءت
الترغیب و الترھیب ج ۲ ، ص ۹۸۔
کیا کل عید ہوگی؟ ارے کہاں۔!
اب کہاں اس کی دید نصیب ہوگی
ایک اعرابی قبراقدس کے پاس آکر کہتا ہے یارسول الله ﷺ میں پیدل چل کر آیا ہوں لیکن مزہ تو تب آتا جب پلکوں کے بل حاضر ہوتا 😭
(الوفاء،ص801)
جب انسان اللہ تعالیٰ کاشکر گزار بندہ ہوتو رزق میں وسعت اور فراخ دستی سعادت ہے اور جب ناشکرا ہو تو یہ اس کے لئے وبال ہے
صراط الجنان پارہ 09
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں:
درود شریف کی کثرت موت و زندگی کے فتنوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
(مرآة المناجيح 257/3)
ابن ماجہ ابو امامہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’جو عیدین کی راتوں میں قیام کرے، اس کا دل نہ مرے گا جس دن لوگو ں کے دل مریں گے۔‘‘
سنن ابن ماجہ ‘‘ ، أبواب ماجاء في الصیام، باب فیمن قام لیلتی العیدین، الحدیث : ۱۷۸۲ ، ج ۲ ، ص ۳۶۵۔)
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں:
صالحین کی خدمت نوافل سے افضل ہے۔
(مرآة المناجيح 183/3)
سیدنا عبد العزیز بن عمیرہ فرماتے ہیں نماز تمہیں نصف راستے تک پہنچاتی ہے روزہ بادشاہ حقیقی (یعنی اللہ پاک ) کے دروازے تک پہنچاتا ہے جبکہ صدقہ اس کے دربار میں داخل کر دیتا ہے-
(المتطرف، 19/1)
حضرت ابو درداء رضی ﷲ عنہ مسجد میں داخل ہوتے وقت " السلام علیک یارسول اللّٰه ﷺ " کہا کرتے تھے۔
(القول البدیع 365)

حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللّٰہ علیہ خصوصی طور پر ایک قاصد بھیجتے تھے کہ وہ مدینہ منورہ جاکر ان کی طرف سے بارگاہ رسالت ﷺ میں سلام عرض کرے۔
(القول البدیع،ص402)



submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain