فرمانِ مصطفیٰ ﷺ جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللّٰه کا شکر بھی ادا نہیں کرتا
ابوداؤد 4/ 335 حدیث 4811
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
برکت اور لذت ایمانی کے لئے قرآن مجید کی تلاوت کرنا بہترین مشغلہ ہے،اللہ نصیب کرے اس سے انسان دنیا کے سارے غم بھول جاتا ہے یہی تاثیر حضور انور ﷺ کی حدیث پاک پڑھنے لکھنے اور اس کی شرح کرنے میں ہے۔
(مرآة المناجيح 287/3)
محبتِ علی کرم ﷲ تعالٰی وجهه الکریم ایمان کی پہچان….
فرمانِ مصطفےٰ کریمﷺ
«لَا يُحِبُّ عَلِيًّا مُنَافِقٌ وَلَا يُبْغِضُهٗ مُؤْمِنٌ»
علی(رضيﷲعنه)سے منافق محبت نہیں کرتا اور ان سے مؤمن بغض نہیں رکھتا
📑سنن الترمذی,حدیث::3736
📑مشکوۃ المصابیح,حدیث::6100

فرمان آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم
اَنَا مَدِیْنَةُالْعِلْمِ وَعَلِیٌّ بَابُھَا
میں علم کا شہر ہوں اور علی اُس کا دروازہ ہیں
(مستدرک للحاکم,3744)
میرے ہاتھ میں قلم ہے، میرے ذہن میں چراغاں
مجھے کب دبا سکے گا کوئی بد زبان و ناداں
کوئی آندھیوں کو جا کے بتلا دے یہ حقیقت
میرے ہاتھ میں ہے اب بھی مولا علی کا داماں
رضی اللّٰہ عنہ
21 رمضانج المبارک عرس مبارک مولائے کائنات شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم
خوب نیاز و ایصال ثواب کریں


یوم فتح مکہ 20 رمضان المبارک
انا فتحنا لک فتحا مبینا
سابقہ گناہوں کی بخشش❗️
سرکارِ ابدقرار،شفیع روزِ شمارﷺ کا فرمانِ خوشبودار ہے:مَنِ اعْتَکَفَ اِیْمَانًا وَّ احْتِسَابًا غُفِرَ لَهٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِه
جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے
📑جامعِ صَغِیر ص514حدیث8480
امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
علماء کرام کے سامنے آواز بلند نہ کرو کیونکہ وہ انبیاء کرام علیہم السلام کے وارث ہیں۔
(تعظیم مصطفیٰ،ص104)
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں:
جب مسجدوں کے قریب سے گزرو تو نبی اکرم ﷺ پر درودِ پاک پڑھا کرو۔
(القول البدیع،ص363)
بیہقی امام حسین رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضورِ اقدس صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے رمضان میں دس ۱۰ دنوں کا اعتکاف کرلیا تو ایساہے جیسے دو ۲ حج اور دو ۲ عمرے کیے۔
شعب الإیمان ‘‘ ، باب في الاعتکاف،
الحدیث، ۳۹۶۶ ، ج ۳ ، ص ۴۲۵۔
حضرت عمر فاروق رضی ﷲ عنہ فرماتے ہیں:
میں پسند کرتا ہوں کہ جنت میں ایسی جگہ ہوں جہاں سے ابو بکر صدیق رضی ﷲ عنہ کو دیکھ سکوں۔
(فضائل صحابہ،ص50)

حضرت موسی بن طلحہ رضی ﷲ عنه فرماتے ہیں
مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَفْصَحَ مِنْ عَائِشَةَ
میں نے حضرت عائشہ(رضیﷲعنها) سے زیادہ کسی کو فصیح و بلیغ نہ دیکھا
📑مشکوۃ المصابیح,6195
کہاں مریں گے ابوجہل عتبا و شیبا
کہ جنگ بدر کا نقشہ حضور ﷺ جانتے ہیں۔
17 رمضان المبارک یوم غزوہ بدر۔

بنت صدیق آرام جان نبی
اس حریم برائت پہ لاکھوں سلام
یعنی ہے سورہ نور جن کی گواہ
ان کی پرنور صورت پہ لاکھوں سلام
17 رمضان المبارک یومِ عرس زوجہ نبی ، حضرتِ سیدنا عائشہ صدیقہ طیّبہ طاہرہ عالمہ فاضلہ رضی اللہ تعالی عنھا

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain