حضرت موسی بن طلحہ رضی ﷲ عنه فرماتے ہیں
مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَفْصَحَ مِنْ عَائِشَةَ
میں نے حضرت عائشہ(رضیﷲعنها) سے زیادہ کسی کو فصیح و بلیغ نہ دیکھا
📑مشکوۃ المصابیح,6195
کہاں مریں گے ابوجہل عتبا و شیبا
کہ جنگ بدر کا نقشہ حضور ﷺ جانتے ہیں۔
17 رمضان المبارک یوم غزوہ بدر۔

بنت صدیق آرام جان نبی
اس حریم برائت پہ لاکھوں سلام
یعنی ہے سورہ نور جن کی گواہ
ان کی پرنور صورت پہ لاکھوں سلام
17 رمضان المبارک یومِ عرس زوجہ نبی ، حضرتِ سیدنا عائشہ صدیقہ طیّبہ طاہرہ عالمہ فاضلہ رضی اللہ تعالی عنھا

اے بادِ صبا اگر سرزمین مدینہ سے گزرے تو میرا سلام گنبد خضراء کے مکین حضور انور ﷺ کی بارگاہ میں پہنچا دینا😭😭۔
حضرت امام زین العابدین
درخت اور پتھر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو " السلام عليك يا رسول الله ﷺ " کہہ کر سلام عرض کرتے تھے۔
(ضابطہ حیات،ص208)
نماز میں سرکار مدینہ ﷺ پر درود پاک پڑھنا نماز کی زکوٰۃ ہے۔
(القول البدیع،ص351)
صَلُّوْا عَلَى الْحَبِيْبِ ﷺ
اگر آپ علم کی طلب رکھتے ہیں
تو پھر یہ نا سوچیں کہ کتب کہاں سے آئیں وقت کیسے نکالیں ۔
جس چیز سے محبت اور لگاؤ ہو جائے تو اس شے کی محبت اپنی طرف خود بخود انسان کو کھینچ لیتی ہے۔
پھر آپ کے پاس کتب بھی آ جائیں گی اور وقت بھی۔
بس آپ محبت کی چنگاری تو جلائیں۔
اِسلام کے بعد کسی بندے کو نیک دوست سے بہتر کوئی چیز نہیں عطاء کی گئی!"
سیدنا عمر بن الخطاب رضي الله عنه
(قوت القلوب : 178/2)
🌸السَّلَام عَلَيْکُمْ وَ رَحمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَکَاتُهُ۞🌸
🌞صبح بخیر🌞
آپ پر سلامتی ہو اور اللّٰه کی رَحمت اور بے بہا بَرکتیں ہوں
جب تم سکون کی کمی محسوس کرو تو اپنے رب کے سامنے توبہ کرو....
کیوں کے یہ انسان کے گناہ ہی ہیں جو دل کو بے چین رکھتے ہیں۔۔۔۔۔
اپنی دعاؤں میں مجھے اور میری فیملی کو بھی یاد رکھیے۔🤲🤲🤲
جَزَاکُمُ اللّٰهُ خَيْرًا۞
اللّٰه آپ کی تمام جائز دعائیں قبول فرمائے
15رمضان المبارک ولادتِ باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللّٰہ عنہ
تمام عاشقان صحابہ و اہل بیت علیہم الرضوان کو سبطِ رسول اللہ“ (رَسُوۡل اکرم ﷺ کے نَواسے)، ”رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل“ (رَسُوۡلُ اللہ ﷺ کے پھول)، حضرتِ سیّدہ فاطمۃُالزّہراء رضیَ اللہُ تعالٰی عنہَا کے گلشن کے مہکتے پھول، اپنے نانا جان رحمتِ عالمیان ﷺ کی آنکھوں کے نور، راکبِ دوشِ مصطفےٰ (مصطفےٰ جانِ رحمت ﷺ کے مبارک کندھوں پر سواری کرنے والے)، شہد خوارِ لعابِ زبانِ نبی ﷺ (پیارے آقا ﷺ کے زبان سے لعاب مبارک کا شہد چوسنے والے)، شبیہِ رسول ﷺ، سیّد الاسخیاء، سردارِ امّت، مُصلحِ اُمت، حضرت سیّدُنا امام حَسَن مجتبیٰ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کا یومِ ولادت باسعادت مبارک ہو ❣️
اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ حسبِ استطاعت ایصالِ ثواب اور نیاز کا اہتمام کر لیں
"المَرْأَةُ الصَّالِحَةُ؛ إِذَا سَكَنَتِ البَيَتَ؛ سَكَنَ البَيْتُ"
نیک خاتون جب گھر میں رہے تو گھر امن و سکون کا گہوارہ بن جاتا ہے
شیخ سلیمان الرحیلی
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
لوگ ہمیشہ بھلائی کے ساتھ رہیں گے جب تک روزہ جلد افطار کرتے رہیں گے ۔
(صحیح مسلم،۲۵۵۴)
حضرت ابو زرعہ نے فرمایا:
جب تم دیکھو کہ کوئی شخص کسی صحابی رسول ﷺ کی گستاخی کررہا ہے تو سمجھ لو کہ وہ زندیق ہے۔
(کمالات اصحابِ رسول،ص74)
منزل کڑی ہے رات اندھیری میں نَابَلَدْ
اے خِضر لے خبر مری اے ماہ لے خبر
😭🤲😭
دریا کا جوش، ناؤ نہ بیڑا نہ ناخدا
میں ڈُوبا، تُو کہاں ہے مِرے شاہ لے خبر
🤲😭😭🤲
نبیِّ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے گھر کے کام کاج میں مشغول رہتے تھے پھر جب نماز کا وقت آجاتا تو نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔(بخاری،ج 1،ص241، حدیث:676)
اعلیٰ حضرت رحمہ الله کے ایک شعر کی مختصر شرح!
زہے عزت و اعتلائے محمد ﷺ
کہ ہے عرش حق زیر پائے محمدﷺ!
عرش کو عرش کہا ہی اس لئے جاتا ہے کہ وہ ساری مخلوق سے اوپر اور بلند ہے۔ اب جب رسول اللّه ﷺ معراج کے لئے عرش کے 'اوپر' چلے گئے تو اب عرش کو عرش کیسے کہا جا سکتا ہے جبکہ وہ اپنی تعریف پر ہی پورا نہیں اتر رہا۔ اس وجہ سے عرش کی فضیلت بس اضافی رہ گئی ہے جبکہ ساری فضیلت تو رسول اللّه ﷺ کے قدموں کو مل گئی!!
اے شافعِ اُمَم شہِ ذِی جاہ لے خبر
لِلّٰہ لے خبر مِری لِلّٰہ لے خبر
😭😭🤲🤲😭😭
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain