Damadam.pk
muhafiz3's posts | Damadam

muhafiz3's posts:

muhafiz3
 


🌸السلام علیکم 🌸
🌞صبح بخیر🌞
اے اللہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں ہم تجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں اور بخشش کی امید رکھتے ہیں
اے میرے مالک ہم کو قبر کے عذاب سے محفوظ رکھ اور اپنی رحمتوں کے سایہ میں رکھنا۔
اے رزق دینے والے ہمارے کسانوں کی سال بھر کی محنت کھیتوں میں پڑی ہے ان پہ رحم فرما اور بارش کو ہمارے لئے آزمائش نا بنا۔
اے میرے مالک ہم کو اپنی کمائی سے زکوة اور عشر دینے کی توفیق عطا فرما۔
اپنی رحمت کے طفیل بیماریوں کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرما۔
بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے
آمین ثم آمین 🤲🤲🤲

muhafiz3
 

ہے خواہش میک اپ سے مثل حور ہو جانا
مگر کہاں ممکن پھر کشمش سے انگور ہو
جانا😂

muhafiz3
 

تراویح کی جماعت کھڑی ہوجاتی ہے، بعض لوگ بیٹھے رہتے ہیں جیسے ہی امام رکوع میں جاتا ہے یہ لوگ اب تکبیر کہ کر شامل ہوتے ہیں، شرعا یہ طریقہ کار کیسا؟
جواب: مقتدی (امام کے پیچھے نماز پڑھنے والا) کو یہ جائز نہیں کہ بیٹھا رہے امام رکوع کرنے کوہوتو کھڑا ہوجائے یہ منافقین سے مشابہت ہے۔ (ایسا کرنا مکروہ تحریمی "گناہ" ہے
ردالمحتار علی درالمختار ج۲،ص۴۸
_____

muhafiz3
 

جعفر بن سلیمان کہتے ہیں:
ہمارا سردار وہی شخص بنتا جو لوگوں کو کھانا کھلانے میں بہت سخاوت کیا کرتا تھا۔
(موسوعہ ابنِ ابی دنیا 609/4)

muhafiz3
 

سادات کرام پر روحیں فدا
حضرت علی خواص رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
سادات کرام کا ہم پر حق یہ ہے کہ ہم اپنی روحیں ان پر قربان کر ڈالیں کیونکہ رسول ﷲ ﷺ کا مبارک خون اور گوشت ان میں سرایت کیے ہوئے ہے۔
(نور الابصار ،ص129)

muhafiz3
 

کتابوں کی دنیا عجب طاقت رکھتی ہے ایسی طاقت جو ہماری تصوراتی دنیا کی آبیاری کرتی ہے. دنیا کو دیکھنے کے نئے زاویے بتاتی ہے اور ہم اس دنیا سے متاثر ہو کر نئی تلاش میں نکل پڑتے ہیں، کچھ حاصل کرنا اور زندگی کو بہتر بنانا ہماری ترجیح بن جاتا ہے.
کتابوں کی دنیا زندگی کو خوبصورت بناتی ہے

muhafiz3
 

جب اللّٰه تعالی کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اس سے مخلوق کی حاجت روائی کا کام لیتا ہے۔
(فتاویٰ رضویہ 395/30)

muhafiz3
 

اے اللہ آج رات کتنے ہی نوجوان بالخصوص محو عبادت ہونگے ، انکو بامراد کر دے اور بالخصوص جس کی جہاں
چاہ ہے وہیں بہتری لکھ دے کہ تیرے محبوب کا فرمان ہے "
دو محبت کرنے والوں کے درمیان نکاح سے بہتر کوئی چیز نہیں ( ابن ماجہ 1847)
آمین ثم آمین

muhafiz3
 

اس(سورہ یسین)کی تلاوت سے دل زندہ، ایمان تازہ،روح شاداں و فرحاں ہوتے ہیں،قریب موت اس کی تلاوت سے جان کنی(روح کے نکلنے میں) آسان ہوتی ہے،امام غزالی فرماتے ہیں کہ یہ ایمان کا دل ہے۔
(مرآة المناجيح 263/3)

muhafiz3
 

حضور انور ﷺ اب بھی مساکین کے سینوں میں رہتے ہیں،اگر حضورﷺ کو ڈھونڈنا ہے تو ان سینوں میں تلاش کرو،ان (مساکین)کے سینے رحمت کے گنجینے ہیں،مدینے ہیں۔
(مرآة المناجيح 287/3)

muhafiz3
 

شاگردوں کا امتحان لینا سنت (رسول ﷺ) ہے اور شاگرد کا استاذ کو پڑھا ہوا سبق سنانا سنت صحابہ ہے۔
(مرآة المناجيح 260/3)

muhafiz3
 

Happy birthday to me😍

muhafiz3
 

*یارسول اللّٰه ﷺ آپ میری جائے پناہ*
حضرت شاہ ولی اللّٰه رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
حضور انور ﷺ کی تعریف کرنے والا جب اپنی نا رسائی کا احساس کرے تو حضور ﷺ کو نہایت عاجزی اور اخلاص سے پکارے اور فریاد کرے اور حضور ﷺکی پناہ اس طرح چاہے
اے خدا کے رسول صلی ﷲ علیہ وسلم قیامت کے دن تیری عطا چاہتا ہوں تو ہی میری ہر بلا (مصیبت) کی پناہ ہے جبھی تو میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور تجھ سے پناہ کا طلبگار ہوں اور میری امیدیں تجھ ہی سے وابستہ ہیں۔
(فتاویٰ رضویہ 368/30)

muhafiz3
 

10 رمضان المبارک یوم عرس
أمِ ابناء و بناتِ رسول ﷺ، عابدہ، زکیہ، طاہرہ، مادرِ سیدۃ نساء العالمین، اولین زوجۂ رسول ﷺ، مشیرۂ رسول اکرم ﷺ، پیکرِ سخاوت، نمونۂ صداقت، محسنۂ اسلام، اُم المساکین، سیدۃ نساء قریش، خیر النساء، غمگسارِ تاجدارِ انبیاء ﷺ، رازدارِ مصطفی ﷺ، محبوبۂ محبوبِ خدا ﷺ، حسنین کریمین کی نانی جان، خدیجۃ الکبری، اُم المؤمنین حضرت سیدتنا خدیجہ بنت خویلد رضی ﷲ عنہا💕
نیاز کا اہتمام فرمائیں
ایصال ثواب بھی کریں

muhafiz3
 

حضور اکرمﷺ نے فرمایا::
خَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ
عورتوں میں سب سے بہترین عورت خدیجہ (رضی اللہ عنھا) ہیں
📑صحیح البخاری,مناقب الانصار,3815

muhafiz3
 

بہت خوش😍😍

muhafiz3
 

يا معشر النساء تمتعن بحنان آبائكن
فإن كن لا تدرين ما يفعل الناس بكن بعدهم
اے عورتوں کے گروہ اپنے والدین کی شفقت و محبت میں عیش کرلو
تم نہیں جانتی کہ ان کے جانے کے بعد لوگ تمہارے ساتھ کیسا سلوک کریں گے
محمد النابلسی

muhafiz3
 

بروزِ قیامت روزہ داروں کو بے حد و بے حساب اجر دیا جائے گا ۔
(فیضانِ سنّت ص 959)

muhafiz3
 

📜جوامعُ الکلم#1
فرمانِ خاتمُ النبیینﷺ
شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالَ
جہالت کے مرض کا علاج سوال کرنا ہے
سنن ابی داؤد-کتاب الطھارہ-336

Interesting Posts image
m  : موذیوں سے بچ کر رہیں -