روزہ داروں کے لئے فرشتوں کی دعا ........ ماہ رمضان میں آسمانوں کے دروازے کھلتے ہیں جن سے اللّٰه کی خاص رحمتیں زمین پر اترتی ہیں اور جنتوں کے دروازے بھی،جس کی وجہ سے جنت والے حور و غلماں کو خبر ہو جاتی ہے کہ دنیا میں رمضان آگیا اور وہ روزہ داروں کے لئے دعاؤں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ (مرآة المناجيح 145/3)
ترمذی شریف کی حدیث پاک ہے حضرتِ سیدنا ابو ھریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالٰی فرماتا ہے میرے بندوں میں مجھے بہت پیارے وہ ہیں جو افطار میں جلدی کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ("مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح" جلد : 3 حدیث نمبر : 1988)
#عالم_کا_بگڑنا_زیادہ_تباہ_کن_ہے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا: ائمہ دین فرماتے ہیں : ’’ اے گروہ علماء! اگر تم مستحبات چھوڑ کر مباحات کی طرف جھکو گے( تو) عوام مکروہات پر گریں گے، اگر تم مکروہ کرو گے( تو) عوام حرام میں پڑیں گے، اگر تم حرام کے مرتکب ہوگے (تو) عوام کفر میں مبتلا ہوں گے۔ یہ ارشاد نقل کرنے کے بعد فرمایا ’’بھائیو! لِلّٰہِ اپنے اوپر رحم کرو، اپنے اوپر رحم نہ کرو( تو) اُمت مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر رحم کرو، چرواہے کہلاتے ہو بھیڑئیے نہ بنو۔ (فتاوی رضویہ، ۲۴ / ۱۳۲-۱۳۳)
حضور انور ﷺ کی بڑی رضاعی بہن (حضرت شیماء سعدیہ) حضورِ اقدس ﷺ کو گود میں کِھلاتیں،سینے پر لٹا کر دعائیہ اشعار عرض کرتیں اور سلاتی تھیں۔ (فتاویٰ رضویہ 292/30) حضرت شیماء بنت حارث رضی ﷲ عنہا کی قسمت پر قربان جاؤں
رسول ﷲ ﷺ کی طرف سے تہجد ادا کریں حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: فقیر کی وصیت ہے کہ ہر مسلمان ہمیشہ تہجد پڑھے اور اس کا ثواب حضور انور ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ کردیا کرے بلکہ انہی کی طرف سے ادا کیا کرے۔۔ان شاء اللّٰه وہاں سے بہت کچھ ملے گا ۔ (مرآة المناجيح 193/3)
نکاح کیسی عورت سے کرنا چاہئے؟: نکاح کے لئے عورت کے انتخاب کے وقت اس کی دینداری دیکھ لی جائے اور دین والی ہی کو ترجیح دی جائے ۔ جو لوگ عورت کا صرف حسن یامالداری یا عزت و منصب پیش نظر رکھتے ہیں وہ اس حدیث پر غور کر لیں ، حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جو کسی عورت سے اس کی عزت کے سبب نکاح کرے، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی ذلت میں زیادتی کرے گا اور جو کسی عورت سے اس کے مال کی وجہ سے نکاح کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کی محتاجی ہی بڑھائے گا اور جو اس کے حسب (خاندانی مرتبے) کے سبب نکاح کرے گا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے کمینہ پن میں زیادتی کرے گا۔ (معجم الاوسط، من اسمہ ابراہیم، ۲ / ۱۸، الحدیث: ۲۳۴۲)
حضور انور ﷺ نے فرمایا: میں اور میری امت روز قیامت بلندیوں پر سب سے اونچے ہوں گے،کوئی ایسا نہ ہوگا جو تمنا نہ کرے کہ کاش وہ ہم میں سے ہوتا۔ (فتاویٰ رضویہ 217/30)
🌹غریبوں کی جنت روضہ مبارک 🌹 مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں: رمضان کے علاوہ دیگر مہینوں میں جنت اور دوزخ کے دروازے کبھی کھلتے ہیں اور کبھی بند ہوتے ہیں مگر رمضان میں سارا مہینہ دوزخ کے دروازے بند رہتے ہیں جنت کے کھلے،سبحان اللّٰه حضور انور ﷺ کے روضہ اطہر کا دروازہ دیگر مہینوں میں شب جمعہ کو کھلتا ہے مگر ماہ رمضان میں ہمیشہ کھلا رہتا ہے کیوں نہ ہو کہ وہ ہم غریبوں کی جنت ہے۔ (مرآة المناجيح 149/3)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain