Damadam.pk
muhafiz3's posts | Damadam

muhafiz3's posts:

فیضان رمضان
m  : فیضان رمضان - 
muhafiz3
 

سوال
رمضان المبارک کا چاند تاخیر سے نظر آنے کی صورت میں تراویح کا کیا حکم ہوگا؟
الجواب
تراویح کا وقت عشاء کے فرض نماز کے بعد سے طلوع فجر تک رہتا ہے لہذا اعلان کر دیا جائے اگر وتر پڑھ لئے ہیں تب بھی چھوٹی صورتوں کے ساتھ تراویح مکمل کریں کسی بھی صورت تراویح کی معافی نہیں ہے
واللہ اعلم باالصواب
بہار شریعت ج 1 ص 689

muhafiz3
 

کچھ احباب مسئلہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا وتر کے تراویح پڑھ سکتے
جواب
جی ہاں پڑھ سکتے ہیں اور وتروں کے اعادہ کی بھی ضرورت نہیں

muhafiz3
 

مؤمن کامل مرتے ہی حضور انور صلی ﷲ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پہنچ جاتا ہے۔
(مرآة المناجيح 90/3)

آج کی حدیث شریف
29  شعبان شریف 1444ھ
22 مارچ 2023  بدھ
m  : آج کی حدیث شریف 29 شعبان شریف 1444ھ 22 مارچ 2023 بدھ - 
آج کی حدیث
m  : آج کی حدیث - 
Islamic Quotes image
m  : آج کی حدیث - 
muhafiz3
 

Happy birthday
آج 19 مارچ تھی ناجانے کیوں مجھے دن بھر
رہ رہ کر یہ خیال آتا رہا کہ آج تمہارا برتھ ڈے ہے پھر خیال آتا کہ کیسے وش کروں گا؟
دن بھر مصروفیات کے باوجود مجھے نیند نہیں آئی اور ناجانے کیسے میرے ہاتھ خود بخود چلے اور عین 12 بجے میں فیس بک پر پوسٹ کر بیٹھا نا جانے کیسے واٹس ایپ اسٹیٹس پر تمہیں وش کردیا ۔
ناجانے کیوں میں یہ کررہا ہوں حالانکہ اب میرا تو تم سے کوئی واسطہ باقی ہی نہیں رہا پھر کیوں یہ سب کررہا ہوں؟
کیوں دل کررہا ہے کہ پچھلے سال اسی رات تم سے ہونے والی چیٹ پڑھوں کیوں دل کررہا ہے تمہیں وش کرپاوں . ناجانے کیوں؟

muhafiz3
 

صوفیاء کرام فرماتے ہیں:
بخل صرف مال میں نہیں ہوتا بلکہ مال،کمال،اعمال،احوال،افضال سب میں ہوتا ہے،عالم اور صوفی کو چاہیے کہ لوگوں میں علم و ہدایت پھیلائیں ورنہ ان کی پکڑ مالی بخیل سے زیادہ ہوگی۔
(مرآة المناجيح 38/3)

جمعہ مبارک
m  : جمعہ مبارک - 
اللهم بلغنا رمضان
m  : اللهم بلغنا رمضان - 
muhafiz3
 

الوداع لاہور
۔15 مارچ 2023۔

muhafiz3
 

عورتوں کو تین چیزوں سے بچاؤ
مفتی احمد یار خان نعیمی فرماتے ہیں:
تین چیزوں ناول،کالج اور تھیٹر وسینما( مفتی صاحب نے اپنے دور کے حساب سے لکھا ہے لیکن آجکل موبائل فون اور ٹی وی بھی اسی میں شامل ہے) سے اپنی لڑکیوں اور بیویوں کو بہت بچاؤ یہ تین چیزیں لڑکیوں کے لئے زہر قاتل ہیں اس وقت لڑکیوں میں خوشی اور آزادی ان تینوں کی وجہ سے ہے کوشش کریں کہ لڑکیاں حیاء دار اور ادب والی بنیں تاکہ ان کی اولاد میں بھی یہ اوصاف پائے جائیں ڈاکٹر اقبال فرماتے ہیں بے ادب ماں باادب اولاد جن(پیدا کر) نہیں سکتی۔
(اسلامی زندگی،ص85)

muhafiz3
 

صوفیاء کرام فرماتے ہیں:
جمیلہ (خوبصورت) عورت کا چہرہ جمال الہی کا آئینہ ہوتا ہے اور اس کی نیک خصلت صفات الہی کا مظہر ہوتی ہے۔
(مرآة المناجيح 32/3)

muhafiz3
 

تو یہ کیا طے ہے کہ اب عمر بھر نہیں ملنا
تو پھر یہ عمر ہی کیوں تم سے گر نہیں ملنا
شب بخیر

muhafiz3
 

مرد کا غیور ہونا تو اخلاقِ الٰہیہ میں سے ہے۔
غیرت کے متقضیات سے یہ ہے اپنی عورت کے ساتھ اجنبی مرد کا میل جول گوارہ نہ ہو اور نہ اس کے لیے بازاروں میں جانا گوارہ ہو۔
(فیوض الرحمٰن اردو ترجمہ "تفسیر روح البیان"، ج2، پ4، ص297، 298)

muhafiz3
 

بعض اہل علم فرماتے ہیں:
شیر کے لئے یہ بات قابلِ فخر ہے کہ اس کے نام سے رسول ﷲ ﷺ کے چچا حضرت حمزہ رضی ﷲ عنہ کو "شیر خدا" کا لقب دیا گیا۔
(حیات الحیوان 25/1)

muhafiz3
 

ان سے امید رونمائی ہے
کیا نگاہوں کی موت آئی ہے
وہ ہوا دے رہے ہیں دامن کی
ہائے کس وقت نیند آئی ہے
شکیل بدایونی

muhafiz3
 

حضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہا فرماتی ہیں:
نبی کریمﷺ کے گھر والوں نے کچھ جانور رکھے ہوئے تھے اُنہیں جب آقا کریم ﷺ کی آمد کا احساس ہوتا تو وہ تعظیماً گھٹنوں کے بل کھڑے ہو جاتے تھے۔
(دلائل النبوة ،ص360)

muhafiz3
 

حضرت قاضی عیاض مالکی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جس سر زمین (مدینہ منورہ) کی مٹی کو حضور اقدس ﷺ کے جسم مقدس کے ساتھ لگنے کا شرف حاصل ہوا ہے لازم ہے اس کے میدانوں کی تعظیم کی جائے،اس کی ہواؤں کو سونگھا جائے اور اس کے در و دیوار کو بوسہ دیا جائے۔
(ذکر جمیل ،ص427)