تیرے فدائی جب نکلتے ہیں مدینے سے 😭
مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
صحابہ کرام سفر کو جاتے وقت حضور انور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور اس بارگاہِ عالی سے وداع (رخصت) ہوتے تھے،اب بھی زائرین مدینہ منورہ سے چلتے وقت آخری سلام کے لئے روضہ انور پر حاضر ہوکر عرض کرتے ہیں
الوداع الوداع یارسول اللّٰه ﷺ
الفراق الفراق یا حبیب اللّٰه ﷺ
اس وقت جو دل کا حال ہوتا ہے وہ وداع (رخصت) ہونے والا ہی جانتا ہے
بدن سے جان نکلتی ہے آہ سینے سے
تیرے فدائی نکلتے ہیں جب مدینے سے
(مرآة المناجيح 56/4)
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
مسلمان حرمین طیبین خصوصاً مدینہ منورہ میں رہنے مرنے کو رب تعالی کی اعلی نعمت جانے،اگر یہ مٹی وہاں کی مٹی سے مل جائے تو اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے۔
(مرآة المناجيح 231/4)
نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں:
شَعْبَانُ شَھرِیْ
یعنی شعبان میرا مہینہ ہے۔
(جامع صغیر ، الحدیث : 4889)
🌹کندھا مبارک کی طاقت🌹
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں:
فتح مکہ کے دن حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بت توڑنے کے لئے مجھ کو کندھوں پر چڑھایا تو ان کندھوں کی قوت کا عالم یہ تھا کہ اگر میں چاہتا تو آسمان کے کناروں تک پہنچ جاتا۔
(ذکر جمیل ،ص207)
سیدی اعلی حضرت فرماتے ہیں:
دوش بردوش ہے جن سے شان شرف
ایسے شانوں کی طاقت پہ لاکھوں سلام
23 فروری 2023 بروز جمعرات کنزالمدارس بورڈ کے تحت درس نظامی فائل ائیر(دورہ حدیث شریف) کے پیپر شروع ہورہے ہیں تمام احباب سے خصوصی دعاوں کی درخواست ہے
گزشتہ شب "شبِ معراج" تھی ملک پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے ثواب کی نیت سے مساجد کا رخ کیا کسی نے تلاوتِ کلام پاک کی اور کسی نے نوافل پڑھے خوش نصیبوں نے دن کا روزہ رکھا اور یوں 27 رجب کا اختتام ہوا مگر کچھ ناواقف ان ثواب کے کاموں پر بھی اپنی کم علمی اور ناواقفیت کی وجہ سے بدعت بدعت کی رٹ لگائے خود بھی نیک اعمال بجا لانے سے پیچھے رہے اور دوسروں کو بھی بدظن کرتے نظر آئے۔ اب سوچنا یہ ہے کہ کامیاب کون ہوئے؟ یاد خدا و مصطفی اور ذکر و درود میں رات گزارنے اور دن بھر کا روزہ رکھنے والے یا پھر ان نیک اعمال و افعال سے منع کرنے والے؟ فیصلہ آپ خود فرما لیجئے۔!
وہ سرورِ کشورِ رسالت جو عرش پر جلوہ گر ہوئے تھے
نئے نِرالے طرب کے ساماں عرب کے مہمان کے لئے تھے
شب معراج اھلا و سھلا مرحبا
مرد پر الله تعالی کی نعمتوں میں سے ایک نعمت سمجھدار بیوی ملنا ہے اور یہی دنیا کا بہتر متاع ہے!
(تحفة العروسين،ص7)
اعلی حضرت لکھتے ہیں:
نام اقدس ﷺ تعظیم کے ساتھ لینا فرض ہے ،خالی رسول کہنا اگر بقصد ترک تعظیم ہے تو کفر ہے ورنہ بلا ضرورت ہو تو برکات سے محرومی۔
(تعظیم مصطفیٰ،ص540)

حضورﷺ کی بارگاہ میں حاضری دینا اور حضورﷺ کو دیکھنا ساری عبادات سے افضل ہے اور بخشش کا وسیلہ عظمیٰ ہے۔
(مرآة المناجيح 273/5)




اے شافعِ اُمَم شہِ ذِی جاہ لے خبر
لِلّٰہ لے خبر مِری لِلّٰہ لے خبر
😞😞😞😞😞😟😟😭😭😭😭
تمام عاشقان صحابہ و اہل بیت کو یوم صحابیِ رسول ﷺ، خلیفۃ المسلمین، جرنیلِ اسلام، محسنِ اسلام، فاتحِ عرب و عجم، شمشیرِ اسلام، ہادی و مہدی، کاتبِ وحی، عظیم فقیہ و مجتہد، اول ملوک اسلام، خال المؤمنین، خلیفہ سادس، امیر المؤمنین، ابو عبد الرحمن حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی ﷲ عنہ مبارک ہو❤️

خود کلامی کی خیر ہو ورنہ
ضبط مجھ کو نگل گیا ہوتا
شب معراج جب نبی اکرم ﷺ مقام سدرہ سے آگے بڑھنے لگے تو حضرت جبرائیل امین علیہ السلام رک گئے اور عرض کی:
لو دنوت انملة لاحترقت
میں اگر ناخن کے پورے کے برابر بھی آگے بڑھا تو جل کر راکھ ہوجاوں گا ۔
(تفسیر نیشاپوری 250/1)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain