شرح حدیث
۱؎ یعنی کھانے پینے لباس وغیرہ پر خرچ کرنے میں ثواب ملتا ہے کہ یہ چیزیں عبادات کا ذریعہ ہیں مگر بلا ضرورت مکانات بنانے میں کوئی ثواب نہیں لہذا عمارات سازی کا شوق نہ کرو اس میں وقت اور مال دونوں کی بربادی ہے۔خیال رہے کہ یہاں دنیاوی عمارتیں وہ بھی بلا ضرورت بنانا مراد ہیں، مسجد مدرسہ،خانقاہ مسافر خانے بنانے تو عبادات ہیں کہ یہ تو صدقات جاریہ ہیں،یوں ہی بقدر ضرورت مکان بنانا بھی ثواب ہے کہ اس میں سکون سے رہ کر الله کی عبادت کرے گا۔بعض لوگ دیکھے گئے وہ ہمیشہ مکان کی توڑ پھوڑ ہر سال نئے نمونے کے مکانات بنانے ہی میں مشغول رہتے ہیں یہاں یہ ہی مراد ہے۔(مرقات،اشعہ)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5182
سلسلہ فیضان حدیث
حدیث
روایت ہے حضرت خباب سے وہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں مسلمان کوئی خرچ نہیں کرتا مگر اس میں اسے ثواب دیا جاتا ہے سوائے اس کے خرچ کے اس مٹی میں ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ)
وعدوں کو وفا کرنے کا ہنر بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے، زندگی کی شراکت داری کسی ایسے انسان سے ہونی چاہیے جو اسں وقت بھی ساتھ نبھانا جانتا ہو جب آپ کے لئے چیزیں مشکل سے مشکل ہوتی جا رہی ہوں❤
شب بخیر
تبرکات کی سر زمین ترکی اور قطب و ابدال کا مسکن ملک شام میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی الله مغفرت فرمائے۔
اور تمام مسلمانوں کو ان ناگہانی آفات سے اپنی حفظ و امان رکھے۔
فرمان امام غزالی علیہ الرحمہ
اگر انسان کھانے، پینے، جماع اور نفسانی خواہشات کی تکمیل کو ہی نصب العین بنا لے اور اللّٰه عزوجل اور رسول اللّٰهﷺ کا باغی ہو جائے تو اسے اشرف المخلوقات کہنا تعلیمات قرآن کے منافی ہو گا
(تصوف و طریقت، صفحہ:69، زاویہ پبلی شرز)
اِس سے بڑی بیوقوفی اور کیا ہوگی کہ آپ کسی ایسے شخص کی وجہ سے افسردہ ہوں جو اپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہا ہو اور اِسے آپ کے حال کی پرواہ نہ ہو👀💔
عمل پہ دخل پہ خلل پہ معذرت۔۔
آپ ہی کے لہجے کی نقل پہ معذرت۔۔۔
ضد میں ترکِ تعلق ____ تو کر لیا لیکن ؟
سکون اُسے بهی نہیں بےقرار میں بهی ہوں!!
زباں کہتی ہے ______ سارا قصور اس کا تها
ضمیر کہتا ہے کچھ ذمہ دار میں بهی ہوں!!
شب بخیر
شرح حدیث
۱؎ نہایت نفیس تشبیہ ہے۔مقصد یہ ہے کہ مؤمن کا دین گویا بکری ہے اور اس کی حرص مال،حرص عزت گویا دو بھوکے بھیڑیئے ہیں مگر یہ دونوں بھیڑیئے مؤمن کے دین کو اس سے زیادہ برباد کرتے ہیں جیسے ظاہری بھوکے بھیڑیئے بکریوں کو تباہ کرتے ہیں کہ انسان مال کی حرص میں حرام و حلال کی تمیز نہیں کرتا،اپنے عزیز اوقات کو مال حاصل کرنے میں ہی خرچ کرتا ہے،پھر عزت حاصل کرنے کے لیے ایسے جتن کرتے ہیں جو بالکل خلاف اسلام ہیں جیسا آج ممبری وزارت چاہنے والوں کو دیکھا جارہا ہے۔ حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ریا کار مرے بعد بھی ریا نہیں چھوڑتا،کسی نے پوچھا وہ کیسے،فرمایا وہ چاہتا ہے کہ میرے جنازہ میں بہت لوگ ہوں تاکہ میری عزت ہو،ریا مرے بعد بھی پیچھا نہیں چھوڑتی۔(مرقات)
۔۔۔۔۔۔
حوالہ۔۔
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5181
سلسلہ فیضان
حدیث
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "مَا ذِئْبَانِ جَائِعَانِ أُرْسلَا فِي غَنَمٍ بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حِرْصِ الْمَرْءِ عَلَى الْمَالِ وَالشَّرَفِ لِدِينِهِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ
ترجمہ
روایت ہے حضرت کعب ابن مالک سے وہ اپنے والد سے راوی فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے دو بھوکے بھیڑیئے جو بکریوں میں چھوڑ دیئے جاؤیں وہ ان بکریوں کو اس سے زیادہ خراب نہیں کرتے جتنے انسان کے حرص کرنے سے مال و عزت پر اس کے دین کو ۱؎ (ترمذی،دارمی)
شرح حدیث اگلی پوسٹ میں پڑھ لی جائے
🌸Salam🌸
Don’t stop when you’re tired...
Stop when you’re done...
💫💫💫💫
🌞Good Morning 🌞
🔥⚡Have a Nice & Blessed Day⚡🔥
مُرتَضیٰ شیرِ حق اَشجع الاشجَعیں
ساقیِ شِیر و شربت پہ لاکھوں سلام
اصلِ نسلِ صفا وجہِ وَصلِ خدا
بابِ فصلِ وِلایت پہ لاکھوں سلام
اوّلیں دافِعِ اہلِ رَفْض و خُروج
چارُمی رکنِ ملت پہ لاکھوں سلام
شیرِ شمشیر زَن شاہِ خَیبر شِکَن
پَرتَوِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام
ماحیِ رفض و تَفْضِیل و نَصب و خُروج
حامیِ دین و سنت پہ لاکھوں سلام
یوم ولادت
خلیفۂ چہارُم، جانَشینِ رسول ﷺ، زَوجِ سیدۂ بَتُول رضی اللہ عنہا، صاحبِ سِیادت، مُحبِ آخِرت، مَحبُوبِ رَبُّ العزّت،بابِ مدینۃُ الْعِلْم، شَہسوارِ میدانِ خطابَت، مخزنِ علم وحکمت، وارثُ الانبیاء والمرسلین، آیتُٗ من آیت اللہ ربّ العالمین، امیر النحل، بیضۃ البلد، یعسوب الدین، خبیر شکن، شاہِ مرداں، شیرِ یزداں قوتِ پروردگار، صاحبِ ذُوالْفِقَار، حیدرِ کرّار، اَسَدُاللّٰہ الغالب، امیرُ الْمُؤْمِنِین حضرتِ سیِّدُنا ابو الحسن مولیٰ علی مُشکِل کُشا شیرِ خُدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم
مبارک ہو
امیرالمؤمنین امام الصالحین خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم
فرماتے ہیں:
’’مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میں بچپن میں مر جاؤں جنت میں داخل ہو جاؤں اور بڑا ہو کر اللّٰه عزوجل کی معرفت نہ حاصل کر پاؤں
(حلیۃ الاولیاء و طبقات الاصفیاء، جلد:١، صفحہ:١٥٨، مطبوعہ:مکتبۃ المدینہ)
قربان ان اداؤں پر
نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:
علی رضی ﷲ عنہ کے چہرے کی زیارت کرنا عبادت ہے۔
(معجم کبیر 76/10،حدیث: 10006)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنہ فرماتی ہیں:
جب سیدنا صدیق اکبر رضی ﷲ عنہ نے یہ حدیث مبارکہ سنی تو آپ مولی علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے پاس صرف آپ کی زیارت کے لئے جایا کرتے تھے اور حضرت عثمان غنی اور سیدنا معاذ بن جبل رضی ﷲ عنہما ہمیشہ ٹکٹکی باندھے مولائے کائنات کے چہرے کو دیکھتے رہتے تھے۔
(تاریخ دمشق 350/42)
الله کریم ہمیں صحابہ کرام کی محبت نصیب فرمائے۔۔ آمین
موضوع : کفریہ کلمات کا بیان
سوال 153 : بیماری میں گھبرا کر یہ کہنا کہ تجھے اختیار ہے چاہے کافر مار یا مسلمان مار ، اسکا کیا حکم ہے ؟
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
جواب 153 : بیماری میں گھبرا کر کہنے لگا
تجھے اختیار ہے چاہے کافر مار یا مسلمان مار ، یہ کفر ہے ، یوہیں مصائب میں مبتلا ہو کر کہنے لگا تو نے میرا مال لیا اور اولاد لے لی اور یہ لیا وہ لیا اب کیا کریگا اور کیا باقی ہے جو تونے نہ کیا اسطرح بکنا کفر ہے .
04 فروری 2023
12 رجب المرجب 1444ھ
بروز ہفتہ
♡ ❍ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
مرد کی محبت
عورت کبھی سمجھ نہیں سکتی کہ مرد تو اپنی پسندیدہ عورت کو چھونے والی ہواوں کا بھی دشمن ہوتا ہے
مدینہ منورہ کی محبت علامت ایمان ہے وہاں کے ذرے دونوں جہاں سے زیادہ پیارے ہیں،یہ محبت مدینہ ایمان اور ذریعہ نجات ہے۔اللہ نصیب کرے۔
(مرآة المناجيح 542/5)
دُرِّ نجف ہُوں گوہَرِ پاکِ خوشاب ہُوں💛
یعنی تُرابِ رہ گزر بُو تُراب ہُوں💛
رضی اللہ تعالیٰ عنہ💕
🧡13 رجب المرجب جشن ولادت🧡
🧡مولیٰ علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم🧡
سلسلہ فیضان حدیث
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
حدیث
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "لُعِنَ عَبْدُ الدِّينَارِ، وَلُعِنَ عَبْدُ الدِّرْهَم۔۔۔". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ترجمہ
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں لعنتی ہے دنیا کا بندہ اورلعنتی ہے درہم دینار کا بندہ ۱؎ (ترمذی)
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
شرح حدیث
۱؎ دنیا یا درہم و دینار روپیہ پیسہ کا پجاری وہ ہے جو ہر کام ان چیزوں کے لیے کرے حتی کہ نماز بھی پڑھے تو دنیا کے لیے۔
۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
حوالہ:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5180
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain