Damadam.pk
muhafiz3's posts | Damadam

muhafiz3's posts:

muhafiz3
 

سلسلہ فیضان حدیث
حدیث
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "لَا تَتَّخِذُوا الضَّيْعَةَ فَتَرْغَبُوا فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ".
ترجمہ
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ باغات و کھیت نہ اختیار کرو ۱؎ ورنہ تم دنیا میں راغب ہوجاؤگے ۲؎(ترمذی،بیہقی شعب الایمان)
شرح حدیث اگلی پوسٹوں میں پڑھ لی جائے ۔ ۔ ۔

muhafiz3
 

🌸 السلام علیکم
آپ کے وہ اَلـــــــــــفاظ بھی تُحفَہ ہیں،
جو دُوسرُوں کو زِندَگی میں،
آگے بَڑھنے کا،
حَـــــــــــوصلَہ دیتے ہیں•••🌹♥️🌹
🌞Good Morning 🌞
Have a Nice & Blessed Day⚡🔥
𝑹𝒆𝒎𝒆𝒎𝒃𝒆𝒓 𝒎𝒆 𝒊𝒏 𝒚𝒐𝒖𝒓 𝒑𝒓𝒆𝒄𝒊𝒐𝒖𝒔 𝒑𝒓𝒂𝒀𝒆𝒓𝒔❤️

muhafiz3
 

بدلا جو وقت گہری رفاقت بدل گئی
سورج ڈھلا تو سائے کی صورت بدل گئی
اک عمر تک میں اس کی ضرورت بنا رہا
پھر یوں ہوا کہ اس کی ضرورت بدل گئی
😑😑😑

muhafiz3
 

شرح حدیث
۱ یعنی اگر تمہیں نیکیوں کا موقعہ ملاہے اور تم کرتے نہیں،کہتے ہو کہ آئندہ کرلیں گے تو کس چیز کا انتظار کررہے ہو یا ایسی امیری کا جو سرکش بنا دے یا ایسی فقیری کا جب تمہیں کچھ نہ بن پڑے لوگ تمہیں بھول جاویں۔ہم نے دیکھا کہ بعض لوگوں کو حج کا موقعہ ملتا ہے مگر نہیں کرتے یہ ہی کہتے رہتے ہیں کہ اچھا آئندہ دیکھا جائے گا وہ آئندہ آئندہ کرتے ہی دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں۔
۲؎ یعنی جوانی کھیل کود سے گما کر بڑھاپے میں جب کہ ہاتھ پاؤں قابو میں نہ رہیں عبادت کرنے کی خواہش کرنا بے وقوفی ہے جو کرنا ہے جوانی میں کرو جوان صالح کا بہت بڑا درجہ ہے۔
۳؎ یعنی اگر ابھی اعمال نہیں کرتے تو کیا دجال کی آمد یا قیامت آنے کے منتظر ہو اس وقت تم نیکیوں کی تمنا کرو گے مگر نہ کرسکو گے یہ فرمان اظہار عتاب کے لیے ہے،مقصد یہ ہے کہ نیک اعمال میں جلدی کرے۔
مرآۃ المناجیح

muhafiz3
 

سلسلہ فیضان
حدیث
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "مَا يَنْتَظِرُ أَحَدُكُمْ إِلَّا غِنًى مُطْغِيًا، أَوْ فَقْرًا مُنْسِيًا، أَوْ مَرَضًا مُفْسِدًا، أَوْ هَرَمًا مُفْنِدًا،أَوْ مَوْتًا مُجْهِزًا، أَوِ الدَّجَّالَ،فَالدَّجَّالُ شَرُّ غَائِبٍ يُنْتَظَرُ، أَوِ السَّاعَةَ، وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ .
ترجمہ
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں تم میں سے ہر ایک نہیں انتظار کرتا مگر سرکشی کرنے والی غنا کا یا بھلا دینے والی فقیری کا ۱؎ یا بگاڑ دینے والی بیماری کا یا بے عقل کردینے والے بڑھاپے کا یا اچانک موت کا۲؎ یا دجال کا تو دجال مصیبت ہے جس کا انتظار ہے یا قیامت کا اور قیامت بہت ڈراؤنی اور بہت کڑوی ہے۳؎ (ترمذی

muhafiz3
 

بگڑا جاتا ہے کھیل میرا 😭
آقا آقا سنوار آقا😭
صلی اللہ علیہ وسلم

muhafiz3
 

غم ہو گئے بے شمار آقا
بندہ تیرے نثار آقا
صلی اللہ علیہ وسلم
😭😭

muhafiz3
 

میرے آقا مجھے چھوڑا ہے کس پر یا رسول اللہ 😭😭
صلی اللہ علیک وسلم

muhafiz3
 

بارش

muhafiz3
 

شرح حدیث
۱؎ اود ایک قبیلہ ہے جو اود ابن صعب کی طرف منسوب ہے،عمرو ابن میمون کو بعض لوگوں نے صحابی کہا ہے مگر قوی یہ ہے کہ آپ حضور کے زمانہ میں اسلام لائے مگر زیارت نہ کرسکے،جلیل القدر تابعی ہیں لہذا یہ حدیث مرسل ہے۔(اشعہ)
۲؎اغتنام کے معنی ہیں غنیمت حاصل کرلینا یعنی ان پانچ چیزوں سے کچھ کمائی کر لو بار بار یہ موقعہ نہیں ملتے۔
۳؎ لہذا صحت،جوانی،مالداری،فراغت اور زندگی کو رائیگاں نہ جانے دو،اس میں نیک اعمال کرلو کہ یہ نعمتیں بار بار نہیں ملتیں۔ میاں محمد صاحب فرماتے ہیں شعر
سدا نہ حسن جوانی رہندی سدا نہ صحبت یاراں سدا نہ بلبل باغاں بولے سدا نہ باغ بہاراں
باغ میں بہار اور بہار میں بلبل کی شور و پکار ہمیشہ نہیں رہتے کبھی آتے ہیں اسے غنیمت جانو۔
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5174

muhafiz3
 

سلسلہ فیضان
حدیث
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الأَوْدِيِّ قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- لِرَجُلٍ وَهُوَ يَعِظُهُ: "اغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ: شَبَابَكَ قَبْلَ هَرَمِكَ، وَصِحَّتَكَ قَبْلَ سَقَمِكَ، وَغِنَاكَ قَبْلَ فَقْرِكَ، وَفَرَاغَكَ قَبْلَ شُغْلِكَ، وَحَيَاتَكَ قَبْلَ مَوْتكَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مُرْسلًا.
ترجمہ
روایت ہے حضرت عمرو ابن میمون اودی سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ایک شخص سے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت ۲؎ جانو:بڑھاپے سے پہلے جوانی کو،بیماری سے پہلے تندرستی کو، فقیری سے پہلے غنا کو اور مشغولیت سے پہلے فرصت کو اور اپنی موت سے پہلے زندگی کو ۳؎ (ترمذی)
شرح حدیث اگلی پوسٹ ۔ ۔ ۔ ۔

Islamic Quotes image
m  : قرآن پاک کے فیوض و برکات - 
muhafiz3
 

ماہر نفسیات کہتے ہیں !
اگر مرد روزانہ تین سے پانچ مرتبہ اپنی بیوی سے اظہار محبت کرے تو عورت کبھی بھی depression کا شکار نہیں ہو سکتی .

muhafiz3
 

*✨خوش نصیب ہے وہ عورت جس پر ایک مرد پابندی لگاتا ہو کیونکہ اکثر وہ باغ اجڑ جاتے ہیں جنکا کوئی مالی نہیں ہوتا. اور میرے خیال میں وہ عورتیں یقیناً لا وارث ہوتی ہیں جو ٹک ٹاک پر ناچ گانا کرتی ہیں کیونکہ جب تک باپ اور بھائی زندہ ہوں وہ اپنی عورتوں کو اس بے حیائی کی اجازت نہیں دیتے۔۔💐🥀*

آج کی حدیث شریف
06 رجب شریف 1444ھ
29 جنوری 2023   اتوار
m  : آج کی حدیث شریف 06 رجب شریف 1444ھ 29 جنوری 2023 اتوار - 
muhafiz3
 

شرح حدیث
۱؎ تقویٰ سے مراد گناہوں سے بچنا ہے یعنی عرض کیا گیا کہ فلاں شخص نفلی عبادات بہت کرتا ہے مگر گناہوں میں احتیاط کم کرتا ہے اور دوسرا آدمی نوافل کم ادا کرتا ہے مگر گناہوں سے بہت بچتا ہے حتی کہ شبہات سے بھی بھاگتا ہے ان میں افضل کون ہے۔
۲؎لا تعدل یا تو نہی مخاطب ہے یا نفی مؤنث غائب یعنی نوافل کو تقویٰ کے برابر نہ کرو یا نوافل تقویٰ کے برابر نہیں ہوسکتے۔ خیال رہے کہ تقویٰ کے تین درجے ہیں:تقویٰ عوام محرمات شرعیہ سے بچنا،تقویٰ خواص کا یعنی شبہات سے بچنا اور تقویٰ خاص الخاص کا بقدر ضرورت حلال چیزیں رکھنا زیادہ سے بچنا،یہ آخری تقویٰ حضرات انبیاء شہد اء صالحین کا ہے۔(مرقات)
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5173

muhafiz3
 

سلسلہ فیضان حدیث
حدیث
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: ذُكِرَ رَجُلٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- بعِبَادَةٍ وَاجْتِهَادٍ، وَذُكِرَ آخَرُ بِرِعَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "لَا تَعْدِلْ بِالرِّعَةِ"، يَعْنِي الْوَرَعَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ترجمہ
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی کی عبادت و مشقت کا ذکر ہوا اور دوسرے کے تقویٰ کا ۱؎ تو نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ عبادت تقویٰ کے برابر نہیں ہوسکتی یعنی پرہیزگاری کے۲؎ (ترمذی)
شرح حدیث اگلی پوسٹ میں پڑھ لی جائے ۔ ۔ ۔ ۔

muhafiz3
 

🌸السلام وعلیکم 🌸
🌞صبح و بخیر🌞
ایک پرندہ بھی اپنی پیاس بجھانے کے لیے محنت کررہا ہے۔۔ اور ہم انسان جن کو اللّٰہ نے اشرف المخلوقات بنایا تمام جانداروں سے افضل 🫶🏻
وہ محنت سے بھاگتا ہے۔۔۔ کوشش کرتے رہو منزل ضرور ملے گی ۔ دیر سے ہی پر ملے گی ضرور💐۔۔۔
بیشک اللہ نے محنت کرنے والوں کو اپنا دوست کہا ہے 😍💐

muhafiz3
 

06 رجب المرجب یومِ عرس خواجہ غریب نواز
تمام عاشقان اولیاء کو نائبِ مصطفیٰ ﷺ، ابنِ مشکل کشاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ، جانِ غوث الوریٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ معینِ بےکساں، عطائے رسول ﷺ، سلطان الہند، ہند الولی، وارث النبی ﷺ، سلطان العارفین، شیخ العجم، شیخ المشائخ ، قطب المحققین، سراج السالکین، قطب العارفین، سلطان السالکین، قطب المشائخ، منہاج المتقین، معین الاولیاء، سید العابدین، معین الحق والدین، شاہِ ہندوستاں، خواجۂ خواجگاں، حضرت سیدنا و سندنا خواجہ غریب غریب نواز معین الدین حسن چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا یومِ عرس مبارک ہو۔

muhafiz3
 

خدا کا فیصلہ بہتر رہے ترے حق میں
ہمارا کیا ہے ہمیں تو زیاں کی عادت ہے
(سبطین حیدر)