بھوک مداری کو لگتی ہے، ناچنا بندر کو پڑتا ہے۔ کچھ یہی حال میرے وطن کا ہے۔ مشکل فیصلے اشرفیہ کرتی ہے، فاقہ غریب عوام کو کرنا پڑتا ہے 😔
میں گدائے خواجۂ چشت ہوں مجھے اس گدائی پہ ناز ہے
مجھے ناز خواجہ پہ کیوں نہ ہو مرا خواجہ بندہ نوازہے
یہاں بھیک ملتی ہے بے گماں، یہ بڑے سخی کا ہے آستاں
یہاں سب کی بھرتی ہیں جھولیاں یہ درِ غریب نواز ہے
تیرا نام پاک معین الدین تو رسول پاک کی آل ہے
تری شان خواجہ خواجگاں تجھے بیکسوں کا خیال ہے
مرا بگڑا وقت سنوار دے، مرے خواجہ مجھ کو نواز دے
تیری اک نگاہ کی بات ہے مری زندگی کا سوال ہے
خواجۂ خواجگاں حامیٔ بیکساں
اِلتجاء سن لو شاہِ اُمم کے لئے
کر دو کردو کرم مرشد ِ محترم
تم کو بھیجا گیا ہے کرم کے لئے
تعارف خواجہ خواجگان
https://www.dawateislami.net/magazine/ur/tazkira-e-saliheen/khawaja-gharib-nawaz-ki-deeni-khidmat
811واں سالانہ عرس مبارک
خواجہ خواجگان، عطائے رسولﷺ، نائب رسولﷺ، سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری سنجری غریب نواز رحمة الله تعالی علیہ بہت بہت مبارک ہو🌸

° صبر اور بے نیازی °
" جب صبر اور بے نیازی رب آپ کو عطا کر دے نا پھر آپ کو دنیا کی کتنی ہی عزیز ترین، حسین ترین چیزیں، رشتے اور خواہ آپ کو آپ کی محبت ہی کیوں نا واپس لوٹائی جا رہی ہو آپ اس کو بھی چھوڑ دیتے ہیں🌼۔"




زکوٰة صرف صاحبِ حیثیت پر فرض ہے جبکہ
ٹیکس اُن پر بھی جن کے پاس کفن کے پیسے بھی نہ ہوں
(یہی فرق ہے شرعی نظام اور جمہوری نظام میں)
بقیہ سابقہ پوسٹ۔ ۔ ۔ ۔
حضرت ابن عباس سے مرفوعًا روایت ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام پر ملک،مال،علم پیش فرمائے گئے تو آپ نے علم اختیار فرمایا رب نے علم کی برکت سے انہیں ملک و دولت بھی عطا فرمائے۔(مرقات)اﷲ سے آخرت مانگو دنیا خود بخود مل جاوے گی، کسان دانہ کے لیے کاشت کرتا ہے بھوسا خود ہی مل جاتا ہے بندہ مؤمن کو روزی بے گمان ملتی ہے
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:
7 حدیث نمبر:5172
شرح حدیث
یعنی تو اپنا دل میری عبادت و اطاعت کے لیے خالی رکھ دست بکار دل بیار پر عمل کر،فراغت دل کے یہ ہی معنی ہیں،یہ مطلب نہیں کہ دنیا کا کاروبار نہ کر خود بھی بھوکے مرو بچوں کو بھی مارو۔دل کی دنیا دوسری ہے اگر اس پر عمل نصیب ہوگا توان شاءاﷲ کمائی میں برکت دل میں فراغت حاصل ہوگی۔
۲؎ اس طرح کہ اپنا دل دنیا میں لگادے گا کبھی آخرت کی طرف مائل نہ ہوگا تو اس کا انجام وہ ہے جو حضور فرمارہے ہیں۔
۳؎ یعنی اگر تو نے اپنے کو دنیا کی فکروں میں ہی لگادیا تیرے دل میں دنیا اتر گئی تو تو کام کرے گا زیادہ فکر کرے گا زیادہ،ملے گا وہ ہی جو تیرے مقدر میں ہے تو مالدار ہو کر بھی فقیر ہی رہے گا دل کا چین اﷲ کی بڑی نعمت ہے،یہ اس کے ذکر سے نصیب ہوتا ہے۔
بقیہ اگلی پوسٹ میں ۔ ۔
سلسلہ فیضان حدیث
سلسلہ
وَعَنْ ابی ھریرة قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: ابْنَ آدَمَ تَفَرَّغْ لِعِبَادَتِي أَمْلأْ صَدْرَكَ غِنًى وَأَسُدَّ فَقْرَكَ، وَإِنْ لَا تَفْعَلْ مَلأْتُ يَدَكَ شُغُلًا وَلَمْ أسُدَّ فَقْرَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْن مَاجَهْ.
ترجمہ:
روایت ہے ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ الله تعالٰی فرماتا ہے اے انسان تو میری عبادت کے لیے فارغ ہو جا میں تیرا سینہ غنا سے بھردوں گا اور تیری غریبی دور کردوں گا ۱؎ اور اگر تو یہ نہ کرے گا ۱؎ تو تیرا ہاتھ کام کاج سے بھردوں گا اور تیری فقیری بند نہ کروں گا ۳؎ (احمد،ابن ماجہ)
شرح حدیث اگلی پوسٹ میں۔ ۔ ۔ ۔ ۔
﷽
🌸ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَڪَاتُه🌸
🌞صُبحَ بَخیر🌞
اے خالق و مالک
ہم تیرے دَر کے سوالی ہیں.
اے مالک ارض و سماء تو ہمیں اپنی رضا کی منزل تک پہنچا دے، ہمیں ہر دکھ، درد، تکلیف، پریشانی، بیماری، مصیبت اور ہر قسم کی محتاجی سے محفوظ رکھ. اور اپنے خصوصی حفظ و امان میں رکھ.
اے اللّہ رب العزت ہم سب کو عزت و صحت، ایمان و سلامتی، اچھی شہرت اور خوشیوں بھری لمبی زندگی عطا کرے۔
آمیـــــــــن ثمہ آمیـــــــــن یا رب العالمیـــــــــن
🤲🤲🤲🤲
نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:
تمہارے پاس (میرے وصال کے بعد)یمن سے ایک مرد آئے گا جسے اویس کہا جاتا ہے ابھی اسے میرے پاس آنے سے ماں کی خدمت نے روکا ہوا ہے۔
(مسلم،حديث:2542)
مجھے ان بوڑھی عورتوں پہ بڑا پیار آتا ھے جو مسجد نبوی کے اندر پوچھتی پھرتی ہیں،
'' سوہنےﷺ دا روضہ کِتھے وے "
___________________
مستنصر حسین تارڑ
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain