Damadam.pk
muhafiz3's posts | Damadam

muhafiz3's posts:

muhafiz3
 

مجھے ان بوڑھی عورتوں پہ بڑا پیار آتا ھے جو مسجد نبوی کے اندر پوچھتی پھرتی ہیں،
'' سوہنےﷺ دا روضہ کِتھے وے "
___________________
مستنصر حسین تارڑ

muhafiz3
 

وَ لِلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُۗ- فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ(115)
ترجمۂ کنز العرفان
اور مشرق و مغرب سب اللہ ہی کا ہے تو تم جدھر منہ کرو ادھر ہی اللہ کی رحمت تمہاری طرف متوجہ ہے۔ بیشک اللہ وسعت والا علم والا ہے۔

muhafiz3
 

پوچھا گیا: ہمیں کس بات پر رونا چاہیے؟
فرمایا: ان گھڑیوں پر جو گناہوں میں بسر ہوئیں!“
(التوبة لابن ابی الدنیا)

جمعہ مبارک
m  : جمعہ مبارک - 
muhafiz3
 

حضرت ابوبکر صدیق کپڑے کے،حضرت عمر غلے کے ،حضرت عثمان گندم اور کھجور کے اور حضرت عباس رضی ﷲ عنہم عطر کے تاجر تھے
بہترین تجارت کپڑے کی ہے پھر عطر کی،حدیث شریف میں ہے کہ اگر تم اہل جنت کا پیشہ کرنا چاہتے ہو تو کپڑے کی تجارت کرو۔
((مرآة المناجيح 407/5)

muhafiz3
 

"کبھی کبھی انسان بہت بے بس ہو جاتا ہے چاہ کر بھی اسے خاموش رہنا پڑتا ہے وہ صبر سے کسی معجزے کا انتظار کرتا ہے نم آنکھوں سے اپنے رب کا منتظر ہوتا ہے کہ اللّٰہ ہماری دعاؤں پہ کن فرما دے"۔۔ آمین

muhafiz3
 

خود غرض لوگ سائے کی طرح ہوتے ہیں جو روشنی میں تو نظر آتے ہیں مگر اندھیرے میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔

اپنی صفوں کو سیدھا رکھیں
m  : اپنی صفوں کو سیدھا رکھیں - 
muhafiz3
 

شرح حدیث :
۱؎ یعنی کون چاہتا ہے کہ میرے پاس مال نہ ہو،میرے عزیزوں کے پاس مال ہو،وہ سب امیر ہوں میں فقیر کنگال ہوں اس فرمان کا یہ مقصد ہے۔(اشعہ)لہذا اس فرمان عالی پر یہ اعتراض نہیں کہ بعض لوگوں کو دوسروں کا مال بڑا پسند ہوتا ہے یا یہ مقصد ہے کہ ایسا کون ہے جو دوسروں کا مال ان کے لیے سنبھال کر رکھے اپنا مال برباد کردے یا برباد ہونے دے۔
۲؎ خلاصہ یہ ہے کہ مال دوسروں کا ہے اعمال اپنے ہیں جو مال خیرات کردیا جاوے وہ اعمال بن گیا اور جو جمع کرکے چھوڑ گیا وہ نرا مال رہا اور جس مال کی زکوۃ نہ دی وہ اپنے لیے وبال وارثوں کے لیے مال ہوا۔خیال رہے کہ مال سے صدقات و خیرات کرتے رہنا پھر اﷲ و رسول کی رضا کے لیے وارثوں کو غنی کرنے کے لیے مال چھوڑنا یہ بھی عبادت ہے۔
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5168

muhafiz3
 

سلسلہ فیضان حدیث
حدیث
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
-صلى اللَّه عليه وسلم-: "أيُّكُمْ مَالُ وَارثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ؟ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِ وَارِثِهِ، قَالَ: "فإِنَّ مَالهُ ما قَدَّمَ وَمالَ وَارِثِهِ مَا أَخَّر". رَوَاهُ البُخَارِيُّ.
ترجمہ روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ تم میں کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ پیارا ہو ۱؎صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا یارسول الله ہم میں سے کوئی نہیں مگر اسے اپنا مال ہی زیادہ پیارا ہے اپنے وارث کے مال سے،فرمایا تو اس کا مال وہ ہے جو آگے بھیج دے اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جو چھوڑ جاوے۲؎ (بخاری)
اگلی پوسٹ

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پیر طريقت رہبر شریعت حضرت قبلہ سید غلام حسين شاہ بخاری نقشبندی مجددی غفاری صاحب رضائے الہی سے وصال فرما گئے 
اللّٰہ پاک اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے آپ کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین بوسیلہ امیر المجاہدین نور اللہ مرقدہ
m  : إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ پیر طريقت رہبر شریعت حضرت قبلہ - 
Interesting Posts image
m  : خواجہ غریب نواز رحمہ اللہ تعالی کا تعارف - 
قبروں کو سجدہ گاہ باس بناو
m  : قبروں کو سجدہ گاہ باس بناو - 
muhafiz3
 

؎ نیک اعمال جو قبول ہوگئے ہمیشہ اس کے ساتھ رہتے ہیں برے اعمال شفاعت بخشش یا سزا بھگتنے تک چمٹے رہتے ہیں،ان چیزوں کے بعد پیچھا چھوڑتے ہیں۔جس پر مولٰی رحم کرے حضور جسے سنبھال لیں اس کا بیڑا پار ہے۔قبر اعمال کا صندوق ہے یا دوزخ کی بھٹی ہے یا جنت کی کیاری اس لیے بزرگوں کی قبر کو روضہ کہتے ہیں یعنی جنت کا باغ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5167

muhafiz3
 

شرح حدیث ۔ ۔
؎ یعنی بعد مرے قبر تک تین چیزیں ساتھ جاتی ہیں: دو بے وفا جو مردے کو چھوڑ کر لوٹ آتی ہیں ایک وفادار جو ساتھ رہتی ہے۔
۲؎ گھر والوں سے مراد بال بچے،عزیز و اقارب،دوست آشنا جو دفن و نماز میں شرکت کرنے جاتے ہیں۔مال سے مراد اس کے غلام باندیاں ہیں۔اعمال سے مراد سارے اچھے برے عمل ہیں جو میت نے اپنی زندگی میں کیے۔اعمال کے ساتھ جانے سے مراد ا ن کا میت کے ساتھ تعلق ہے جو مرے بعد قائم رہتا ہے لہذا حدیث شریف واضح ہے۔
بقیہ اگلی پوسٹ میں پڑھ لی جائے ۔ ۔ ۔

muhafiz3
 

سلسلہ فیضان حدیث
حدیث
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "يَتْبَعُ الْمَيِّتَ ثَلَاثَةٌ: فَيَرْجِعُ اثْنَانِ وَيَبْقَى مَعَهُ وَاحِدٌ، يَتْبَعُهُ أَهْلُهُ وَمَالُهُ وَعَمَلُهُ، فَيَرْجِعُ أَهْلُهُ وَمَالُهُ وَيَبْقَى عَمَلُهُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
روایت ہے حضرت انس رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ میت کے ساتھ تین چیزیں جاتی ہیں ۱؎ دو۲ تو لوٹ آتی ہیں اور ایک اس کے ساتھ رہ جاتی ہے اس کے ساتھ اس کے گھر والے ہیں اس کا مال اس کے اعمال جاتے ہیں۲؎ تو اس کے گھر والے اور مال لوٹ جاتے ہیں اور اس کے عمل ساتھ رہ جاتے ہیں ۳؎ (مسلم،بخاری)
شرح حدیث اگلی پوسٹ میں پڑھ لی جائے ۔ ۔ ۔

muhafiz3
 

السلام علیکم
صبح بخیر
اللّٰه میرا باطن میرے ظاہر سے اچھا کر دے اور میرے ظاہر کو نیک و صالح بنادے اے اللّٰه میں تجھ سے وہ اچھا گھر بار، مال،اولاد جو نہ گمراہ ہو اور نہ گمراہ گر مانگتا ہوں جو تو لوگوں کو دیتا ہے

muhafiz3
 

#مکاشفة_القلوب_سے_اقتباس
حکایت
حضرت جنید کہتے ہیں کہ ہمارے شیخ سری سقطی رحمہ اللہ علیہ بیمار ہو گئے ہمیں ان کی بیماری کے اسباب کا پتہ نہیں چل رہا تھا، کسی نے ہمیں ایک حکیم حاذق کا پتہ بتلا یا ہم ان کا قارورہ اس حکیم کے پاس لے گئے، وہ حکیم کچھ دیر توجہ سے اسے دیکھتا رہا پھر بولا: یہ کسی عاشق کا قارورہ نظر آتا ہے۔ یہ سنتے ہی میں بیہوش ہو گیا اور بوتل میرے ہاتھ سے گر گئی جب میں نے سری سقطی رحمہ اللہ علیہ کو واپس آکر واقعہ بتلایا تو انہوں نے تبسم فرمایا اور فرمایا اسے اللہ سمجھے اس نے کیسے معلوم کر لیا؟ میں نے پوچھا: کیا محبت کے اثرات پیشاب میں بھی ظاہر ہوتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔

muhafiz3
 

ایک آدمی دریائے فرات میں نہار ہا تھا، اس نے سنا کہ کوئی شخص یہ آیت پڑھ رہا ہے:
وَامْتَارُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ
اے مجرمو! آج علیحدہ ہو جاؤ۔
یہ سنتے ہی وہ تڑپنے لگا اور ڈوب کر مر گیا۔
محمد بن عبد الله بغدادی رَحْمَةُ اللهِہ علیہ کہتے ہیں: میں نے بصرہ میں ایک بلند مقام پر کھڑے ہوئے ایک نوجوان کو دیکھا جو لوگوں سے کہہ رہا تھا کہ جو عاشقوں کی موت مرنا چاہے اسے اس طرح مرنا چاہئے ( کیونکہ مشتق میں موت کے بغیر کوئی لطف نہیں ہے ) اتنا کہا اور وہاں سے خود کو گرا دیا، لوگوں نے جب اسے اٹھایا تو وہ دم تو ڑ چکا تھا۔ حضرت جنید بغدادی رَحْمَةُ الله علیہ کا قول ہے کہ تصوف اپنی پسند کو ترک کر دینے کا نام ہے۔

muhafiz3
 

منتهی میں ہے کہ محبت کا صدق تین چیزوں میں ظاہر ہوتا ہے محبت محبوب کی باتوں کو سب کی باتوں سے اچھا سمجھتا ہے، اس کی مجلس کو تمام مجالس سے بہتر سمجھتا ہے اور اس کی رضا کو اوروں کی رضا پر ترجیح دیتا ہے۔ کہتے ہیں کہ عشق پردہ دری کرنے والا اور رازوں کا افشاء کرنے والا ہے اور وجد ذکر کی شیرینی کے وقت روح کا غلبہ شوق کا بار اٹھانے سے عاجز ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اگر وجد کی حالت میں انسان کا کوئی عضو بھی کاٹ لیا جائے
تو اسے محسوس تک نہیں ہو گا-
#مکاشفة_القلوب_سے_اقتباس