سلسلہ فیضان حدیث
حدیث
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ قُوتًا"، وَفِي رِوَايَةٍ "كَفَافًا". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا الٰہی محمدصلی الله علیہ وسلم کے گھر والوں کی روزی بقدر ضرورت مقرر فرما ۱؎ ایک روایت میں ہے کہ بقدر کفایت۔(مسلم، بخاری)
شرح حدیث اگلی پوسٹ ۔ ۔ ۔ ۔
السلام علیکم
صبح بخیر
الٰہی مجھے تو ایسا کردے کہ تیرا بہت شکر
کروں اور تیرا بہت ذکر کروں اور تیری نصیحت کی پیروی کروں اور تیری وصیت کی حفاظت کروں
بخاری چاہے اردو کی بھی ہو نا گھر میں تو اسے سمجھنے کے لئے پہلے سولہ سال پڑھنا پڑتا ہے
خ ا د م- ح س ی ن-رضوی
راز کی بات
بتاتا ہوں آپ کو کہ کبھی بھی اپنا راز کسی کو نا بتائیں ورنہ وہ راز دار آپ کے ساتھ وہ وہ کرے گا کہ آپ کی ساری رازداری نکل جائے گی
گنبدِ خضرا کے نظارے کرتا رہے ♥️
مسجد نبوی شریف میں بیٹھنے والے کے لیے سنت یہی ہے کہ وہ اگر حجرہ شریف (جس میں آقا کریم ﷺ آرام فرما ہیں) کے سامنے ہو تو سنہری جالیوں کو تکتا ریے اور اگر باہر بیٹھا ہو تو دل میں خشوع وخضوع لائے گنبد خضراء شریف کے نظارے کرتا رہے۔
(الجوہر المنظم فی زیارة القبر المكرم ،ص187)
جب اس طرح کے ایمان افروز اقوال کا مطالعہ کرتا ہوں تو دل کرتا ہے اڑ کر مدینے پہنچ جاؤں 😭
الله کریم ہمیں بھی گنبد خضراء شریف کے نظارے دیکھائے۔۔۔آمین
اعتبار و اعتماد ایک شیشہ ہے جس میں مُعتبِر گویا مُعتَبَر و مُعتَمَد کی ذات کا عَکس دیکھ رہا ہوتا ہے ۔۔۔
اَوّلاً ،وہ اس میں شک کی دھاندلاہٹ نہیں پاتا ۔۔۔لیکن پتہ ہے !!!
جب اعتبار کا یہ شیشہ ٹوٹتا ہے تو ,یہ افتراق کا سبب بنتا ہے ۔۔۔
اوراسکی کرچیاں ہمیشہ کے لیے ذہن کے دریچوں میں نصب ہو جاتی ہیں ۔۔۔
پھر چاہتے ہوٸے بھی یہ دیوارِشک نہیں گِر پاتی ۔۔۔
جو بڑے بڑے تَعلُّقات گِرا دیتی ہے ۔۔۔
اور ہاں !!! ہمیشہ ایسے ہمدَردوں سے بچیں جو شَہد کی صُورت میں زَہر دیں۔۔۔
فتدبر
حضورِ اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے جس دن قبر مبارک میں رکھے گئے تھے۔
(فتاویٰ رضویہ 271/9)
رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا آدمی جب اپنے ماں باپ کے لیے دعا چھوڑ دیتا ہے تو اسکا رزق قطع ہوجاتا ہے
(کنزالعمال حدیث نمبر 45548)
حضرت صفیہ رضی ﷲ عنہا نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عرض کی:
الله کی قسم وطن اور قوم سے زیادہ محبوب الله تعالی اور اس کے رسولِ اکرم ﷺ کو رکھتی ہوں۔
(مدينة الرسول،ص215)

بقیہ۔ ۔ ۔
حضرت عمر رضی الله تعالٰی عنہ کے پاس اپنی خلافت کے زمانہ میں ایک ہی کرتہ تھا جسے دھو دھو کر پہنتے تھے،حضرت ابوبکر رضی الله عنہ کے کفن کے لیے گھر میں کپڑا نہ تھا،پہنے ہوئے کپڑے دھو کر انہیں میں آپ کو کفن دیا گیا،حضرت علی رضی الله عنہ نے اپنے زمانہ خلافت میں فرمایا کہ میں اپنی تلوار فروخت کرنا چاہتا ہوں کہ آج گھر کا خرچ چلا سکوں وہ حضرات امیری میں فقیری کرگئے۔رہیں ان کی آپس کی جنگیں،وہ دنیا کے لیے نہ تھیں،دیکھو ہماری کتاب امیر معاویہ پر ایک نظر۔لہذا اس حدیث سے یہ لازم نہیں آتا ہ وہ حضرات بہک گئے ہوں
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5163
شرح حدیث
؎ آپ انصاری صحابی ہیں،بدر میں شریک ہوئے،مدینہ منورہ میں قیام رہا۔
۲؎ یہ فرمان ایک بڑی حدیث کا ٹکڑا ہے جو حضور انور) صلی الله علیہ وسلم (نے صحابہ کرام کی مسکینیت دیکھ کر ارشاد فرمائی،یعنی تمہاری یہ فقیری عارضی ہے عنقریب تم بہت غنی ہوجاؤگے مگر فقیری خطرناک نہیں امیری سے خطرہ ہے کہ اس میں فتنے بہت ہیں۔
۳؎ حضور انور کا یہ فرمان حضرات صحابہ کو ڈرانے اور احتیاط برتنے کے لیے ہے۔الله تعالٰی نے حضور کے صحابہ کو دنیاوی ناجائز رغبت اور ہلاکت یعنی کفرو طغیان سے محفوظ رکھا،وہ حضرات بادشاہ و امیر ہوکر بھی دنیا میں پھنسے نہیں۔
بقیہ اگلی پوسٹ میں ۔ ۔ ۔
سلسلہ فیضان حدیث
حدیث:
روایت ہے حضرت عمرو ابن عو ف سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے خدا کی قسم ! میں تم پر فقیری سے خوف نہیں کرتا لیکن میں تم پر اس سے خوف کرتا ہوں کہ تم پر دنیا پھیلادی جاوے جیسے تم سے پہلے والوں پر پھیلادی گئی تھی۲؎ تو تم اس میں رغبت کر جاؤ جیسے وہ لوگ رغبت کر گئے اور تمہیں ویسے ہی ہلاک کردے جیسے انہیں ہلاک کردیا ۳؎ (مسلم،بخاری)
شرح حدیث اگلی پوسٹ میں پڑھ لی جائے ۔
۔ ۔
السلام علیکم
صبح بخیر
الٰہی میں تجھ سے نفع بخش علم، مقبول عمل اور حلال طیب روزی مانگتا ہوں
آمین




*حضور اکرم ﷺ مرکز کائنات*
امام مجدد الف ثانی فرماتے ہیں:
میں جب مدینہ منورہ حاضر ہوا اور مواجہہ شریف میں حاضری دی تو میں نے چشمِ دل(دل کی آنکھ) سے مشاہدہ کیا کہ سرور دو عالم صلی ﷲ علیہ وسلم کا وجود مبارک عرش سے فرش تک مرکز جمیع کائنات ہے،ساری خدائی کو انعامات شب و روز روضہ مطہرہ سے پہنچتے ہیں۔
(آب کوثر ،ص22)
ألا ليت الحياة كـ وجـــه أمـي
ليصفو كل شيءٍ في الحيــاةِ
--------------
اے کاش زندگی میری والدہ کے چہرے کی طرح ہوتی تو زندگی کی ہر چیز خوبصورت ہوتی۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain