بیٹی کا پہلا حق جو ہم کھا جاتے ہیں وہ اس کے پیدا ہونے کی خوشی ہے۔ سعادت حسن منٹو جبکہ یہی ہمارے لیے رحمت ،عزت، اور رب تعالی کی رضا سے جنت میں داخلے کا سبب ہوتی ہے اور قرب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذریعہ ہوتی ہیں جیسا کہ حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ ایک حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں: خوش دلی سے دو لڑکیوں کو پال دینا ( پرورش اور تربیت کرنا) خواہ اپنی بیٹیاں ہوں یا بہنیں یا یتیم بچیاں قیامت میں مجھ (سرکار مدینہ ﷺ) سے قرب کا ذریعہ ہے اور جسے اس دن حضور اقدس ﷺ کا قرب نصیب ہو جائے اسے سب کچھ مل جائے۔ (مرآة المناجيح 373/6)
درود پاک،درود پاک پڑھنے والے کو اور اس کی اولاد کو اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے،سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ درود پاک پڑھنے والے کو رحمۃ للعالمین و شفیع المذنبین ﷺ کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔ (آب کوثر،ص11)
سوال رومن میں سلام،جواب سلام،جزاک اللہ ،ماشاءاللہ،سبحان اللہ اور دیگر قرانی آیات وغیرہ لکھنا کیسا؟ جواب : منع ہے تفصیل کے لئے یہ ویڈیو فتوی دیکھ لیا جائے https://youtu.be/5dj3PPgYn4Q
شرح حدیث: ۱؎ یعنی بکری کا مردار بچہ کوئی چار آنے میں بھی نہیں خریدتا کہ اس کی کھال بے کار اور گوشت وغیرہ حرام ہے اسے کون خریدے۔ ۲؎ دنیا کے معنی ابھی عرض کردیئے گئے وہ یاد رکھے جاویں۔صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ دنیا دار کو تمام جہان کے مرشد ہدایت نہیں دے سکتے،تارک الدنیا دیندار کو سارے شیاطین مل کر گمراہ نہیں کرسکتے،دنیا دار دینی کام بھی کرتا ہے تو دنیا کے لیے اور دیندار دنیاوی کام بھی کرتا ہے تو دین کے لیے۔ حوالہ:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5157
سلسلہ فیضان حدیث حدیث نمبر :06 حدیث وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- مَرَّ بِجَدْيٍ أَسَكَّ مَيِّتٍ، قَالَ: "أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنَّ هَذَا لَهُ بِدِرْهَمٍ؟ " فَقَالُوا: مَا نُحِبُّ أَنَّهُ لَنَا بِشَيْءٍ، قَالَ: "فَوَاللَّهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذَا عَلَيْكُم". رَوَاهُ مُسْلِمٌ ترجمہ روایت ہے حضرت جابر سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم ایک بھیڑ کے مرے بچے پر گزرے تو فرمایا کہ تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ یہ اسے ایک درہم کے عوض ملے؟ ۱؎ صحابہ نے عرض کیا ہم نہیں چاہتے کہ یہ ہمیں کسی بھی چیز کے عوض ملے تو فرمایا ﷲ کی قسم !دنیا ﷲ کو اس سے زیادہ ذلیل ہے جیسی یہ تمہارے نزدیک ۲؎ (مسلم) شرح حدیث: اگلی پوسٹ میں ۔ ۔ ۔
السلام علیکم صبح بخیر الٰہی ہمیں اپنے خوف سے وہ حصہ عطا فرما جس سے تو ہمارے اور اپنی نافرمانیوں کے درمیان آڑ ہو جائے اور اپنی اطاعت سے وہ حصہ دے جس سے ہمیں تو اپنی جنت میں پہنچا دے ، اور یقین کا وہ حصہ دے جس سے تو ہم پر دنیاوی مصیبتیں آسان کردے اور ہمیں ہمارے کانوں اور آنکھوں اور قوت سے نفع دے جب تک تو ہمیں زندہ رکھے ، اور اسے ہمارا وارث بنا اور ہمارا غضب اس پر ڈال جو ہم پر ظلم کرے اور ہم کو ان پر فتح دے جو ہم سے دشمنی کریں اور ہمارے دین میں ہم پر مصیبت نہ دے اور دنیا کو ہمارا نہ بڑا مقصود بنا اور نہ ہمارے علم کا منتہا بنا ،ہم پر اسے مسلط نہ فرما جو ہم پر رحم نہ کرے آمین
جب آنسو نِکل آتے ہیں تو اِن میں صرف نمک اور پانی نہیں ہوتا...!! اِن میں ماضی کی تکلیفیں، دُکھ درد، اپنوں کے سِتم، چاہنے والوں کی بے اعتباری، کبھی نہ لوٹ آنے والوں کا غم، وعدوں کی پامالیاں اور نہ جانے کیا کیا احساسات اور جذبات چُھپے ہوتے ہیں...🖤 🥀
تنہائی!!! کل شی ٕ یرجع الی الاصل ہر شے اپنی اصل کی طرف لوٹتی ہے انسانی زندگی کا آغاز و اختتام انفرادیت کو لازم ہے۔۔۔ لہذا عارضی فروعات کی وجہ سے اپنی اصل کو مت بھولنا چاہیے انسان اکیلا آیا ہے اور اس نے اکیلے ہی جانا ہے ۔۔۔ اور اکیلا ہی رہے تو اچھا۔۔۔ فتدبر
🌹گویا رسول ﷲ ﷺ کا دیدار کررہا ہوں🌹 حضرت امیر معاویہ رضی ﷲ عنہ جب خلیفہ بنے تو حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی ﷲ عنہ آپ کے پاس تشریف لائے تو آپ کی تعظیم و تکریم کرتے ہوئے اپنے تخت پر بٹھایا اور فرمایا: اے ابو محمد جب آپ کو دیکھتا ہوں تو کمال مشابہت کی وجہ سے ایسے لگتا ہے گویا میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا دیدار کررہا ہوں۔ (فضیلت و مقام سیدنا امیر معاویہ ،309/1)
بقیہ سابقہ پوسٹ۔ ۔۔ ۔ مسلمان اس لیے کھائے پئے سوئے جاگے کہ یہ حضور صلی الله علیہ وسلم کی سنتیں ہیں۔حیاۃ الدنیا اور چیز ہے،حیوۃ فی الدنیا اور،حیاۃ للدنیا کچھ اور یعنی دنیا کی زندگی،دنیا میں زندگی،دنیا کے لیے زندگی،جو زندگی دنیا میں ہو مگر آخرت کے لیے ہو دنیا کے لیے نہ ہو وہ مبارک ہے۔مولانا فرماتے ہیں شعر آب در کشتی ہلاک کشتی است آب اندر زیر کشتی پشتی است کشتی دریا میں رہے تو نجات ہے اور اگر دریا کشتی میں آجاوے تو ہلاک ہے۔مؤمن کا دل مال و اولاد میں رہنا چاہیے مگر دل میں اﷲ و رسول کے سوا کچھ نہ رہنا ضرو ری ہے مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:7 حدیث نمبر:5156
شرح حدیث ۔ ۔ ۔: ؎ آپ بہت کم سن صحابی ہیں،حضور صلی الله علیہ وسلم کی وفات کے وقت بالکل نو عمر تھے مگر حضور صلی الله علیہ وسلم کا کلام شریف یاد رکھا،روایت کیا،مصر میں قیام رہا۔(اکمال،اشعہ) ۲؎ یہ بھی فقط سمجھانے کے لیے ہے ورنہ فانی اور متناہی کو باقی غیر فانی غیر متناہی سے وجہ نسبت بھی نہیں جو بھیگی اونگلی کی تری کو سمندر سے ہے۔ خیال رہے کہ دنیا وہ ہے جو الله سے غافل کر دے۔عاقل عارف کی دنیا تو آخرت کی کھیتی ہے اس کی دنیا بہت ہی عظیم ہے۔غافل کی نماز بھی دنیا ہے جو وہ نام نمود کے لیے کرتا ہے۔عاقل کا کھانا پینا،سونا جاگنا بلکہ جینا مرنا بھی دین ہے کہ حضورصلی الله علیہ وسلم کی سنت ہے۔ بقیہ اگلی پوسٹ میں ۔ ۔ ۔ ۔
سلسلہ فیضان حدیث حدیث:5 حدیث:وَعَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- يَقُولُ: "وَاللَّهِ مَا الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِلَّا مِثْلُ مَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ فِي الْيَمِّ، فَلْينْظُرْ بِمَ يَرْجِعُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ. ترجمہ: روایت ہے حضرت مستورد ابن شداد سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ﷲ کی قسم نہیں ہے دنیا آخرت کے مقابل مگر ایسی جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی سمندر میں ڈالے پھر دیکھے کہ انگلی کتنا پانی لے کر لوٹتی ہے ۲؎(مسلم) شرح حدیث اگلی پوسٹ میں ۔ ۔ ۔ ۔
❄️آسان شرعی مسئلہ: سوال: کیا جہنم میں سردی کا عذاب ہوگا؟ جواب: جہنم میں "زَمھَرِیر" نامی ایک طبقہ ہے جس میں ٹھنڈک کا عذاب ہے۔ اس میں اتنی شدید ٹھنڈک ہوگی کہ جب کافر کو اس میں ڈالا جاۓ گا تو ٹھنڈک سے اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے الامان و الحفیظ اللہ پاک ہم سب کو جہنم کے عذاب سے بچاۓ اور نبی پاکﷺ کے صدقے جنت الفردوس میں بغیر حساب داخلہ نصیب کرے آمین ملفوظات امیر اہلسنت جلد:۱ ص428
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain