*کسی زندہ شخص کےچہرے پر ایک مسکراہٹ لانا کسی کی قبر پر ہزار گلدستے رکھنے سے بہتر ہے ....🖤❤️*
بیٹیوں کو چاہیے جب کوئی پر تکلف کھانا پکائیں تو اپنے والدین کو شامل کریں کہ ایسا کرنا سنت بی بی فاطمہ زہرا رضی ﷲ عنہا ہے۔
السلام علیکم
شام بخیر
السلام علیکم
سوال:
اگر ایک اسلامی بہن کیری ڈبہ چلا لیتی ہیں تو کیا وہ صرف محارم مردوں اور گھر کی خواتین کو بٹھا کر سفر پر لے جا سکتی ہیں؟ جبکہ محارم مرد بائیک تو چلا لیتے ہیں البتہ گاڑی نہیں۔
جواب:اگر گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت ہو تو عورت شرعی پردے میں رہتے ہوئے ڈرائیونگ کرسکتی ہے البتہ 92 کلومیٹر سے زیادہ سفر محرم کے بغیر نہیں کرسکتی
سوال:
نماز میں سجدے سے اٹھتے وقت دونوں ہاتھوں سے کپڑا صحیح کرنا کیسا؟
جواب:
دونوں ہاتھوں سے کپڑا درست کرنا اگر عمل قلیل کیساتھ ہو تو مکروہ تنزیہی ہے اور اگر عمل کثیر کیساتھ ہو تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب
السلام علیکم
سوال:
اگر نکاح کے بعد طلاق دے دی گئی ہو رخصتی نہیں ہوئی تھی حق مہر کا کیا حکم ہے؟ دوسری دفعہ اس عورت کو نکاح کا پیغام بھیجنا کیسا ہے دوسری دفہ نکاح کرنا جائز ہو گآ؟
جواب:
مسئولہ صورت میں نصف مہر لازم ہوگا
دوسری بار نکاح کر سکتے ہیں بشرطیکہ تین طلاقیں ایک ساتھ نا دیں ہوں اگر تین طلاق اکھٹی دیں تو بغیر حلالہ کے نکاح نہیں کرسکتے مثلا کہا تجھے تین طلاق تو اب حلالہ کے بغیر نکاح نا ہوگا ۔ ہاں کہا تجھے طلاق تجھے طلاق تجھے طلاق تو اب غیر مدخول بھا کا نکاح اس سابقہ شوہر سے ہوسکتا ہے
باقی حتمی فیصلہ دارالافتاء اہلسنت سے رابطہ کریں
حضرت ابوبکر صدیق رضی ﷲ عنہ کا جسم (فراق رسول ﷺ) میں گُھلنے لگا تھا حتیٰ کہ اسی سبب وفات پا گئے۔"
[المستدرك علی الصحیحین : ٣/٦٣ ]
یارب میری مدد کر مجھ پر مدد اوروں کو نہ دے😪 مجھے نصرت بخش میرے مقابل نصرت نہ دے 😓 میرے لیے تدبیر فرما میرے مقابل تدبیر نہ فرما مجھے ہدایت دے اور میرے لیے ہدایت آسان فرما😥 مجھے ان پر فتح دے جو مجھ پر بغاوت کریں یارب مجھے اپنا شکر گزار اپنا ذاکر اپنے سے خوف کرنے والا اپنا مطیع تیری طرف رجوع کرنے والا آہ و زاری کرنے والا لوٹنے والا بنا یارب مری توبہ قبول کر میرے گناہ دھو دے میر ی دعا قبول فرما میری دلیل مضبوط کر،میری زبان درست رکھ،میرے دل کو ہدایت دے میرے سینے کی سیاہی دور کردے 😭😭
السلام علیکم
صبح بخیر
اے زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے رب
عزوجل میرے آج کے اس دن کو خیر کا ذریعہ بنا،الٰہی مجھے بخش دے مجھ پر رحم کر مجھے ہدایت دے مجھے عافیت دے مجھے روزی دے،الٰہی میں تجھ سے ہدایت،تقویٰ، پاکدامنی اور تونگری مانگتا ہوں اپنے بے لوث خزانوں سے مجھے عطا کر
اور یہ سب دعائیں پڑھنے والے کے حق میں بھی قبول فرما آمین
بقیہ سابقہ پوسٹ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
خیال رہے کہ حضرت ابراہیم بھی خلیل اللہ ہیں اور حضور انور بھی مگر ان دونوں خلتوں میں فرق ہے۔خلت محمدی اعلیٰ واکمل ہے خلت ابراہیمی سے،جناب ابراہیم اللہ کے ایسے خلیل ہیں کہ جو رب کہتا ہے وہ آپ کرتے ہیں مگر حضور اللہ کے ایسے خلیل کہ جو آپ کہتے ہیں وہ رب کرتا ہے،دیکھو فرماتاہے:"فَلَنُوَ لِّیَنَّكَ قِبْلَۃً تَرْضٰىھَا"اور فرماتاہے:"وَلَسَوْفَ یُعْطِیۡكَ رَبُّكَفَتَرْضٰی"اسی لیے حضور کا لقب ہے حبیب اللہ جو حضور انور کا ہوجاوے وہ بھی اللہ کا دوست ہوجاتا ہے"فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحْبِبْکُمُ اللهُ"مسجد کی چٹائی لوٹا وغیرہ سب مسجد کی طرح اللہ کی ہوجاتی ہیں یعنی وقف۔
حوالہ:مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:8 حدیث نمبر:6020
فیضان خلیفہ اول
شرح حدیث
صاحبکم سے مراد خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہے یعنی اللہ نے مجھے اپنا خلیل اپنا دوست بنالیا ہے تو میں نے بھی اس کو اپنا خلیل بنالیا اس کے سوا کوئی نہیں بنایا۔خیال رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر مؤمن کے صاحب یعنی ساتھ رہنے والے ہیں،رب فرماتاہے:"وَ مَا صَاحِبُکُمۡ بِمَجْنُوۡنٍ"اور فرماتاہے:"مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوٰی"کیونکہ حضور انور ہر مؤمن کے دل میں ایمان میں،جان میں،سفر میں،قبر میں،حشرمیں ساتھ رہتے ہیں،حضور ہر مؤمن کے ہر وقت ہر جگہ کے ساتھی ہیں جیسے جان جسم کی ساتھی۔
جاری۔ ۔ ۔ ۔ ۔
فیضان خلیفہ اول
السلام علیکم
صبح بخیر
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن مسعود سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی فرمایا اگر میں کسی کو دوست بناتا تو ابوبکر کو دوست بناتا لیکن وہ میرے بھائی اور میرے ساتھی ہیں اور اللہ نے تمہارے صاحب کو دوست بنایا ۱؎ (مسلم)
یہ سرد رات یہ آوارگی یہ نیند کا بوجھ
ہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
muhafiz3
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
عورت کو لازم ہے لباس فاخرہ عمدہ برقعہ اوڑھ کر باہر نہ جائے کہ بھڑک دار برقعہ پردہ نہیں بلکہ زینت ہے۔
(مرآة المناجيح 30/5)
22 جمادی الاخری
یوم عرس
افضل الخلق بعد الانبیاء، خلیفہ بلا فصل یار غار رسول،غم خوار رسول، عتیق و صدیق سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ
سایۂ مصطفیٰ مایۂ اِصطَفیٰ
عِزّ و نازِ خلافت پہ لاکھوں سلام
یعنی اُس اَفْضَلُ الْخَلْقْ بَعْدَ الرُّسُل
ثانیَ اثْنَیْن ہجرت پہ لاکھوں سلام
اَصْدَق الصَّادِقِیں سَیِّدُ الْمُتَّقِیں
چشم و گوشِ وِزارت پہ لاکھوں سلام
وصال نبیﷺ کی قیامت خیز گھڑی اور کئی جہتی فتنوں میں صدیق اکبر رضی ﷲ عنہ کا ایک جملہ کمالِ ایمانی کمالِ استقامت اور خوشبوئےوفا کا آئینہ دار ، فرمایا " نبیﷺ کےدین پر آنچ نہیں آسکتی، میں پہریدارِنبوت زندہ ہوں"
مرد کا دل بال بچے میں زیادہ خوش رہتا ہے اکیلا آدمی کتنا ہی دولت مند ہو اداس رہتا ہے حقیقی خوشی اپنے گھر نصیب ہوتی ہے، باہر کے غم ہمیشہ گھر میں اچھی بیوی کے ذریعے ختم ہوتے ہیں۔
(مرآة المناجيح 436/6)
حضرت علی رضی ﷲ عنہ نے ربنا اتنا في الدنيا حسنة کی تفسیر میں فرمایا کہ خدایا ہم کو دنیا میں نیک بیوی دے آخرت میں اعلی حور عطا فرما اور آگ یعنی خراب بیوی کے عذاب سے بچا۔
(مرآة المناجيح 19/5)
فضائل ابوکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ درج ذیل کتاب سے نقل کیے
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:8 حدیث نمبر:6019
نوٹ:22جمادی الاخری آپ کا یوم عرس ہے ابھی سے آپ کے ایصال ثواب کے لئے تلاوت،ذکر اللہ، درود،نیاز وغیرہ کی نیت فرما لیں
بقیہ سابقہ پوسٹ۔ ۔ ۔
خیال رہے کہ آپ کا نام عبداللہ ہے اور کنیت ابوبکر ہے،ابو کے معنی ہیں والا جیسے ابوہریرہ بلی والے،بکر کے معنی ہیں اولیت، اسی سے ہے بکرہ باکرہ اور باکور،ابوبکر کے معنی ہوئے اولیت والے۔چونکہ آپ ایمان ہجرت حضور کی وفات کے بعد وفات میں اور قیامت کے دن قبر کھلنے وغیرہ سب کاموں میں آپ ہی اول ہیں اس لیے آپ کو ابوبکر کہا گیا رضی اللہ عنہ۔یہ بھی خیال رہے کہ مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد حضور نے حضرت علی کے متعلق یہ ارشاد فرمایا تھا کہ مسجد میں صرف علی کی کھڑکی رہے جس پر جناب حمزہ نے شکایت کی تھی کہ یارسول اللہ آپ نے اپنے چچا کو تو اس کی اجازت نہیں دی اور چچا زاد بھائی کو اجازت دے دی،فرمایا کہ میں نے نہیں حکم دیا بلکہ یہ حکم الٰہی ہے اور حضرت صدیق اکبر کو یہ اجازت وفات شریف سے تین دن پہلے دی ہے جو یہاں مذکور ہے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain