Damadam.pk
muhafiz3's posts | Damadam

muhafiz3's posts:

muhafiz3
 

آج کی حدیث
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ» (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
روایت ہے حضرت انس (رضی اللہ عنہ) سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تم میں سے کوئی مؤمن نہیں ہوسکتا تا آنکہ میں اُسے ماں باپ اولاداورسب لوگوں )سےپیاراہوجاؤں ۲؎ (مسلم، بخاری
شرح حدیث اگلی پوسٹ میں

muhafiz3
 

22 جمادی الاخری
یوم عرس افضل الخلق بعد الانبیاء، خلیفہ بلافصل ،صدیق اکبر ابوبکر عبداللہ بن ابی قحافہ رضی اللہ تعالی عنہ
سایۂ مصطفیٰ مایۂ اِصطَفیٰ
عِزّ و نازِ خلافت پہ لاکھوں سلام
یعنی اُس اَفْضَلُ الْخَلْقْ بَعْدَ الرُّسُل
ثانیَ اثْنَیْن ہجرت پہ لاکھوں سلام
اَصْدَق الصَّادِقِیں سَیِّدُ الْمُتَّقِیں
چشم و گوشِ وِزارت پہ لاکھوں سلام

muhafiz3
 

السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اگر کوئی شخص عشاء کے وتر کی تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ اور دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے اور رکوع میں چلاجائے پھر اسے یاد آئے اور وہ سجدہ سہو کرلے تو کیا نماز ہو جائے گی ؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
نماز ہو جائے گی
واللہ اعلم بالصواب

muhafiz3
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسلئہ ذیل میں کہ زید کبھی کبھی بے وضو اذان دیتا ہے کیا زید کے اوپر کوئی حکم شرع لاگو ہوگا
علمائے کرام سے گزارش ہے کہ مدلل جواب عنایت فرمائیں-
فقط وسلام
سائل محمد ریحان رضا
جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بے وضو کی اَذان صحیح ہے۔مگر بے وضو اَذان کہنا مکروہ ہے۔
((بہار شریعت جلد 1 حصہ 3 صفحہ 470))
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب

muhafiz3
 

السلام علیکم
عرض ہے علامہ صاحب سے کے کیا جو easypaisa or jaazcash کی transactions پر 10/20 روپے لئے جاتے ہے 1000 کی transaction کے بدلے کیا وو جائز ہے
جواب:
یہ سروس چارجز ہوتے ہیں، جائز ہے

muhafiz3
 

علمائے کرام سے سوال ہے۔
انبیاء, صحابہ یا اولیاء کرام کی سیرت پر بنائی گئی فلمیں ڈرامے دیکھنا جائز ہے؟
شکریہ
جواب:
ان کا بنانا اور دیکھنا دونوں شدید حرام ہیں

muhafiz3
 

کسی صاحب کو ٹک ٹاک پر نوکری مل رہی ہے ۔ ذمہ داری یہ ہو گی کہ پاکستان میں بننے والی ویڈیوز کو دیکھنا ہو گا ۔ یہ ویڈیوز خیر اخلاقی اور گندے مواد پر مشتمل بھی ہو سکتی ہیں ۔ ان ویڈیوز میں سے جو ویڈیوز پاکستانی قانون کے مطابق نہیں ٹک ٹاک کو ان کے بارے بتانا ہو گا ۔ نوکری گھر میں بیٹھ کر ہی کرنی ہے ۔ کیا یہ نوکری جائز ہے ؟
جواب
جائز نہیں ہے کہ اس میں یقینی طور پر بے پردہ خواتین کو دیکھنا اور میوزک کو سننا پڑے گا
واللہ تعالی اعلم و رسولہ اعلم

muhafiz3
 

السلام علیکم
حضور عورت کے لئے شرعی پردے کی تعریف کیا ہو گی؟ اس میں چہرہ چھپانا بھی لازم ہے؟
جواب:
حضرت سیدنا امام ابن حَجَر عَسْقَلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:عورتوں کے حجاب سے مراد یہ ہے (کہ وہ اس طرح پردہ کریں)کہ مَرد انہیں کسی طرح دیکھ نہ سکیں۔ (فتح الباری، ٨/٥٨١، تحت الحدیث:٤٧٥٠)
حکم ِ شریعت یہ ہےکہ مرد، بلاضرورتِ شرعیہ غیر محرم عورت کے چہرے کو بھی نہیں دیکھ سکتا اور عورت کا سر کے بال، گلے ، گردن ، کلائی وغیرہ کا کوئی حصہ غیر محرم کے سامنے ظاہر کرنا یا ایسا باریک لباس پہن کر غیرمحرم کے سامنے آنا ، جس سےاِن اعضا کا کوئی حصہ چمکے ، یہ حرام ہے اور فی زمانہ فتنے کی وجہ سے چہر ے کا پردہ بھی لازم ہے
واللہ تعالی اعلم و رسولہ اعلم

muhafiz3
 

علامہ صاحب حضرت خضر علیہ اسلام نبی ہیں یہ ولی
جواب
صحیح قول پر وہ نبی ہیں
واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم

muhafiz3
 

سوال
جناب کن کن جانوروں کا دودھ حلال ہے؟
جواب
جن جانوروں کا گوشت کھانا حلال ہے ان کا دودھ بھی حلال ہے ۔ اور جن جانوروں کا گوشت کھانا حرام ہے ان کا دودھ بھی نجس و حرام ہے سوائے گھوڑی کے کہ اس کا دودھ پاک ہے لیکن پینا جائز نہیں ۔
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب

muhafiz3
 

سوال:
اگر پانی کی ٹنکی میں پرندے کی بیٹ گر جاۓ تو اس بارے میں کیا حکم ہے جبکہ ٹنکی کا سائز ایک ہزار لیٹر ہے
جواب
اُڑنے والے حلال جانور کبوتر، چڑیا کی بِیٹ یا شکاری پرند چیل، شِکرا، باز کی بِیٹ گر جائے تو ناپاک نہ ہوگا۔ یوہیں چُوہے اور چمگادڑ کے پیشاب سے بھی ناپاک نہ ہو گا۔ مرغی اور بَطخ کی بِیٹ سے ناپاک ہو جائے گا ان سب صورتوں میں کل پانی نکالا جائے گا۔
((ماخوز از بہار شریعت،کوئیں کا بیان، جلد 1،حصہ2،صفحہ338، مکتبۃ المدینہ کراچی))
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب

muhafiz3
 

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال عرض ہے کیا غیر محرم عورت کے جنازہ کو کندھا دیا جا سکتا ہے؟
جواب:
جی دے سکتے ہیں....

muhafiz3
 

السلامُ علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ
حضرت صاحب کی بارگاہ میں سوال یہ ہے
کہ کیا ہیرے پر زکوۃ ہے یا نہیں ؟
اور مرد سلور گولڈ پہن سکتا ہے ؟
جواب:
ہیروں پر زکوٰۃ نہیں لیکن اگر تجارت کی غرض سے لیے تو زکاۃ لازم ہو گی....
مرد ساڑھے چار ماشے سے کم ایک نگ والی چاندی کی انگوٹھی پہن سکتا ہے....
سونے کی انگوٹھی یا سونے چاندی و دیگر دھاتوں کے لاکٹ چھلے وغیرہ نہیں پہن سکتا....

muhafiz3
 

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا جمعرات کے دن کپڑے دھونے کی ممانعت ہے کیا؟
جواب؛
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
شرعا ممانعت نہیں ہے
واللہ اعلم بالصواب

muhafiz3
 

موضوع: ایمان کا بیان
سوال 131 :جو دل سے تصدیق بھی کرے اور زبان سے اقرار بھی اور ہر طرح کے کفر و شرک سے بچے لیکن گناہ کرے اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب 131 : وہ مسلمان تو ہے لیکن فاسق ( گنہگار و نافرمان ) ہے .
12 جنوری 2023
19 جُمادی الثانی 1444ھ
بروز جمعرات

muhafiz3
 

🌸السلام علیکم🌸
وقت دوست اور رشتےانسان کو مفت ملتے ہیں لیکن ان کی قیمت تب معلوم ہوتی ہے جب وہ بچھڑ جاتے ہیں
💫💫💫
🌞صبح بخیر🌞

muhafiz3
 

Pubg game khailna kesa hai?
جواب:
ممنوع ہے نہیں کھیل سکتے ۔
واللہ اعلم بالصواب

muhafiz3
 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ کی بارگاہ میں سوال عرض ہے
کیا عورت عدت کہ دوران اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کر سکتی ہے
جواب
جس گھر میں عدت گزارنا لازم ہے، اس گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، لہذا اگر اسی گھر میں نکاح کی تقریب ہے تو شرعی حدود کے ساتھ شامل ہونے میں کوئی حرج نہیں، اور اگر شرکت کے لیے عدت والے گھر سے نکلنا پڑے گا تو ہر گز اجازت نہیں...

muhafiz3
 

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ
علامہ صاحب اگرکسی نے ظہرکی فرض نماز شروع کی بعد میں امام صاحب بھی آگئے آیایہ بندہ آپنی نمازتھوڑ کرجماعت میں شامل ہو؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امام صاحب کے ساتھ شرکت کرے گا ۔نماز توڑ کر
واللہ اعلم بالصواب

muhafiz3
 

ایک دن کے دودھ پیتے بچے کا پیشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے جیسے بڑوں کا اور اگر بچے کا پیشاب کپڑے پر لگ کر خشک ہو جائے تو بغیر دھوئے پاک نہ ہو گا دھونا لازمی ہے۔
بہار شریعت میں ہے:
دودھ پیتے لڑکے اورلڑکی کا پیشاب نَجاستِ غلیظہ ہے۔ یہ جو اکثر عوام میں مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچوں کا پیشاب پاک ہے محض غلط ہے۔
((بہار شریعت جلد 1 حصہ 2 صفحہ 393 مکتبۃ المدینہ کراچی))
اسی میں ہے:
اور اگر مثل پیشاب کے کوئی پتلی نَجاست لگی ہو اور اس پر مٹی یا راکھ یا ریتا وغیرہ ڈال کر رگڑ ڈالیں جب بھی پاک ہو جائیں گے اور اگر ایسا نہ کیا یہاں تک کہ وہ نَجاست سُوکھ گئی تو اب بے دھوئے پاک نہ ہوں گے۔
((بہار شریعت جلد 1 حصہ 2 صفحہ 404 مکتبۃ المدینہ کراچی))
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب
سوال پہلے کمنٹ میں