سلام سوال ہے کہ: اگر وضو کے پانی میں کوئی بے وضو شخص انگلی ڈال دے تو کیا اس پانی سے وضو ہو جائے گی جواب: جی بے وضو شخص کے ہاتھ کا بے دھلا حصہ اگر لوٹے بالٹی وغیرہ کے پانی سے لگ جائے تو پانی مستعمل(استعمال شدہ) ہو جائے گا، وضو و غسل کے قابل نہ رہے گا...
سلام سوال ہے کہ میری موبائل کی شاپ ہے جو چیز میں بیچنے کے لئے لاتا ہوں وہ خود بھی استعمال کرتا ہوں جب کسٹمر آتا ہے تو سیل بھی کر دیتا ہوں ایسا کرنا کیسا ؟ جواب: استعمال شدہ چیز فروخت کرنا جائز ہے بشرطیکہ جھوٹ و دھوکہ نہ ہو...
یہ بھی ممکن ہےکسی روز نہ پہچانوں اسے وہ جو ہر بار نیا بھیس بدل لیتا ہے بارہا مجھ سے کہا تھا مرے یاروں نے وصی عشق دریا ہے جو بچوں کو نگل لیتا ہے وصی شاہ
صبح بخیر #مکاشفة_القلوب_سے_اقتباس حدیث قدسی میں ہے اللہ عزوجل فرماتا ہے جب میرا کوئی بندہ مصائب میں مجھ سے سوال کرتا ہے،میں اسے مانگنے سے پہلے دے دیتا ہوں اور اس کی دعا قبول کرلیتا ہوں اور جو بندہ مصائب کے وقت میری مخلوق سے مدد مانگتا ہے میں اس پر آسمانوں کے دروازے بند کردیتا ہوں ۔ (مکاشفة القلوب ص 42)
فرمان مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں تم کو جنت والوں کی خبر نہ دوں ، وہ ضعیف ہیں جن کو لوگ ضعیف و حقیر جانتے ہیں۔ (مگر ہے یہ کہ) اگر ﷲ (عزوجل) پر قسم کھا بیٹھے تو ﷲ (عزوجل) اس کو سچا کردے اور کیا جہنم والوں کی خبر نہ دوں وہ سخت گو سخت خو تکبر کرنے والے ہیں ۔ (’’ صحیح البخاري ‘‘ ، کتاب التفسیر ، باب { عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍۙ(۱۳) } ، الحدیث: ۴۹۱۸ ، ج ۳ ، ص ۳۶۳۔) (بخار، مسلم)
نور کی سرکار سے پایا دوشالہ نور کا ہو مبارک تم کو ذُو النُّوْرَیْن جوڑا نور کا 18 ذوالحج آنے والی ہے یوم شہادت امیر المومین داماد رسول سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ