تیرے آنے کا انتظار رہا
عمر بھر موسم بہار رہا
ہے کوئی بات ہی ایسی کہ دل کی تختی سے
تمہارے ہاتھ کا لکھا مٹانا پڑگیا
یوں ہے کہ یہاں نام و نشان تک نہیں ترا
اور تجھ سے بھری رہتی ہے تنہائی ہماری
دیکھو کیسے زمانہ کی چکی پلٹی ہے آج سے ٹھیک ایک سال قبل 15 شعبان کی رات یعنی شب بار کو میں نے اپنی دعاوں اپنے سجدوں اپنی عبادتوں میں تمہیں مانگا تھا اور تم نے بھی شاید مجھے لیکن آج ایک سال بعد میں دعا کررہا ہوں تم جہاں بھی ہو خوش رہو تم میرے لیے بھی دعا کرو اللہ مجھے صبر دے اور تمہارے لیے جذبات کو منجمد کردے
زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ملتے ہیں جو ناچاہتے ہوئے بھی آپ کے قریب ہوکر آپ کو نئی امیدیں نئے خواب دیکھاتے ہیں،، آپ کو یہ باور کرواتے ہیں کہ آپ ان کیلئے دنیا کی کسی بھی چیز سے عزیز تر ہیں،، آپ ان کے ساتھ ہوتے ہیں تو لگتا ہے دنیا کے خوش قسمت انسان آپ ہیں،،، پھر اچانک سب بدل جاتا ہے اس مہربان کے سامنے بہت ساری قوتیں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوجاتی ہیں اور وہ آپ تک پہنچنے کی جدوجھد کے بغیر ان قوتوں سے شکست کھا کر نصیب سمجھ کر قبول کرلیتا ہے "لیکن اس سب میں آپ کے اندر ناختم ہونے والی آگ بھڑک اٹھتی ہے گویا زندگی یہ احساس دلانا شروع کرتی ہے کہ بہت ہوئے مزے اب ذرا مختلف ذائقہ چکھو اس وقت آپ سمجھدار اور بڑے ہوجاتے ہیں ۔۔اس سب میں اگرچہ دونوں قصور وار ہوتے ہیں مگر سزا صرف ایک پاتا ہے جو خواب دیکھتا امیدیں لگاتا اور پھر انہیں ٹوٹتا ہوا دیکھتا ہے
کیا تم جانتے ہو یوں بدر کا آب و تاب سے چمکنا اور یہ دور دور سے آتی مختلف جانداروں کی آوازیں دور سے گزرتی گاڑیوں کے فراٹے بھرنے کی آوازیں اور سڑک کو رنگین بنانا اور یہ پٹری سے ٹرین کا گزرنا پھر یہ سڑک جہاں میں کھڑا ہوں اس کا پوری طرح ویران ہونا مجھے صرف ایک چیز یاد دلاتا ہے کہ :آج بدر ہے تو کل ڈھل جائے گا یہ آوازیں دن میں نہیں آئیں گی گاڑیاں مستقل سڑک کو روشن نہیں کریں گی یہ سلسلہ تھم جائے گا اور یہ ٹرین بس گزر جائے گی اسی طرح میری زندگی بھی گزجائے گی ایک پھر بدر آجائے گا اور رونق بن جائے گی۔
تمہیں کس چیز کی معافی چاہیے____,؟؟ کہیں تمہیں میرا دل خالی کرنے پر تو معافی نہيں چاہیے___,؟؟ مجھے زندہ درگور کرنے پر بھی تمہیں معافی چاہیے ہو گی اور مجھے دنیا میں تماشہ بنانے پر بھی____,؟؟ میں کیا کیا معاف کروں تم نے اس وقت مجھے چھوڑ دیا جب میں تمہاری خاطر ساری دنیا چھوڑ چکا تھا اس کےلیے بھی یقینا تمہیں معافی چائیے ہو گی____,؟؟ میں عام تھا تم نے مجھے خاص کر دیا کالک ملے چہرے ہجوم میں بھی آسانی سے پہچانے جاتے ہیں تم نے مجھے ایک تنکے سے بڑھ کر بے وزن کر دیا اس پر بھی تمہیں معافی چاہیے____,؟؟ میں کیا کیا معاف کروں___,😢💔
مجھے پڑھنے اور سننے والے محض میری ظاہری حالت جانتے ہیں مُجھے تو اندر سے وہ تک نہ جان پایا جو میرے وجود کا حصہ تھا "-کبھی کبھی ہم دماغی ، جسمانی ، نفسیاتی لحاظ سے اتنا تھک چکے ہوتے ہیں کہ ہمیں کسی ایسے شخص کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جو ہمیں لیکچر دینے کی بجائے ، تسلی دینے کی بجاے چپ چاپ اپنے کندھے پر سر رکھ کر رونے دے نا کچھ پوچھے نا بولے مجھے سے زندگی میں کبھی کچھ مکمل نہیں ہوا اور اب میں نے خود کو دنیا سے الگ کردیا ہیں کوئی کیا سوچے میرے بارے زرا برابر بھی فرق نہیں پرتا مجھے اب تنہائی میری دوست ہیں یہ بند کمرہ میری زندگی میری راتوں کا مرکز یہ آئینے پہ پڑی دھول میری جوانی اب کوئی بھی تمنا نہیں باقی اب۔۔۔۔
ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺟﻮﺩ ﺳﮯ ﺑﯿﺰﺍﺭ ﻟﻮﮒ
ﻣﯿﺮﯼ ﻣﻮﺕ ﭘﮧ ﺧﻮﺏ ﺭﻭﺋﯿﮟ ﮔﮯ
میں ایسی آیت ڈھونڈ رہا ہوں جسے پڑھ کر میرے دل سے تمہاری محبت کا کفر ٹوٹے
اور میں ہم کی نفی کروں ۔۔۔ اور اپنے تنہا ہونے پے ایمان لے آؤں_" 🙃💔
تمہیں لگتا ہے ناں کہ بہت خوش ہوں میں یا پھر جو بھی کرو گا خوش رہوں گا دیکھو کتنا خوش ہوں میں دل چاہ رہا ہے کہ چیخ چیخ کے ہنسوں میں اتنا ہنسوں کہ آنکھوں سے آنسو بہہ نکلیں اورتم تم خود کہو کہ خدارا چپ ہو جاؤ____ 💔😂🤣
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے رات ہم اکیلے لیٹ کر اپنی زندگی کا سوچ رہے ہوتے ہیں اور نا جانے کس لمحے آنکھ کے کونے بھیگ جاتے ہیں اور ایک کرب سا دل میں ہوتا ہے وہ درد اور کسک بہت تکلیف دیتی ہے بہت کوشش کر کے بھی ہم ماضی سے نہیں نکل سکتے یا پھر ہم نکلنا نہیں چاہتے___💔😭
کئی دن کے مسلسل بخار کی شدت سے جسم آگ کی طرح جل رہا ہے، درد جسم کی رگوں میں سما گیا ہے، سر سے لے کر پاؤں تک شدید قسم کا درد دوڑ رہا ہے، آنکھیں ہیں جو اس درد کی شدت سے کھل نہیں رہی، دل ہے جو ایسے دھڑک رہا ہے جیسے ابھی درد کی شدت سے پھٹ جائے گا، دن بہ دن عجیب کیفیت ہوتی جارہی ہے، نہ دن کو سکون ہے اور نہ رات کو چین، ہزار کوششوں کے باوجود بھی نیند نا آنا، ہر چیز سے بیزاریت ہے اور اس کیفیت میں بھی دل و دماغ میں بس آپ ہی حاوی ہیں جاناں آپکی ناراضگی میری جان لے لے گی.... 💔🙂
کاش کہ یوں ہو ہم انکی یاد میں مر جائے....اور وہ ہمیں سینے سے لگا کر کہے. آنا للہ وانا الیہ راجعون 😢

تم نہیں سمجھو گے!!
چاند کا دکھ...
کہ جب وہ،
گھٹنے لگتا ہے___
تو کیسے ماند پڑ جاتا ہے۔۔۔
تم نہیں سمجھو گے!!
ادھورے خواب کا دکھ...
کہ جب____
عین تکمیل پہ آنکھ کھل جائے۔۔۔
خیر۔۔۔تم کیا سمجھو گے!!
ان باتوں کو۔۔۔
*تم نے نہیں جھیلا ناں،،*
*ادھوری ذات کا دکھ____*
اسرار کُھل گئے تو میں خُود راز بن گیا
اخفائے رازِ عِشق کا کیا اہتمام ہے!
ارے عمر 14 سال اور مفتی اسلام؟؟
وہی تھے جن کو کہتی دنیا مفتی احمد رضا خان
رحمة اللہ تعالیٰ علیہ
ارے چار سال کی عمر اور حافظ قران؟
یقینا یہی تھے حافظ احمد رضا خان....
رحمة اللہ علیہ
من یطعن فی معاویة .....
فذاک کلب من کلاب الھاویة

ایک ایسا مسئلہ جس میں ہم ، رافضی اور وہابی تینوں درست ہیں 😉
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔
"ایک بار فقیر کے یہاں اس مسئلہ کا ذکر تھا کہ رافضی دیدار الہی کے منکر ہیں اوروہابی شفاعت نبوی کے ۔ فقیر نے کہا ایک یہی مسئلہ نزاعیہ ہےجس میں ہم اوروہ دونوں راست گو ہیں ہم کہتے ہیں دیدار الہٰی ہوگا اورہم حق کہتے ہیں ان شاء اللہ الغفار ہمیں ہوگا ، رافضی کہتے ہیں نہ ہوگا وہ سچ کہتے ہیں ان شاء اللہ القہار انہیں نہ ہوگا ، ہم کہتے ہیں شفاعت مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم حق ہے اورہم قطعا حق پر ہیں ان کے کرم سے ہمارے لئے ہوگی ، وہابی کہتے ہیں کہ شفاعت محال مطلق ہے ، اوروہ ٹھیک کہتے ہیں امید ہے کہ انکے لیے نہ ہوگی"۔
[فتاویٰ رضویہ جلد30 ص474 مطبوعہ رضا بک فاؤنڈیشن]
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain