بنتِ صدِّیق آرامِ جانِ نبی
اس حریمِ بَراءت پہ لاکھوں سلام
یعنی ہے سورۂ نور جن کی گواہ
ان کی پُرنور صورت پہ لاکھوں سلام
17 رمضان المبارک
یوم وصال زوجہ رسولﷺ ام المؤمنین سیدہ طیبہ طاہرہ عابدہ زاہدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا

17 رمضان المبارک یوم بدر 💚
*حُسنِ یوسف پہ کٹیں مِصر میں انگشت زناں*
*سر کٹاتے ہیں تیرے نام پہ مردانِ عرب*




ہر گھڑی درد کی شدت سے سسکتی آنکھیں
اور اوپر سے ترے وصل کے خوابوں کا عذاب
روز آنگن میں کھڑے پیڑ سے گرتے پتے
اور سرِ شام پرندوں پہ گزرتی آفت
نبض اور دل کی بغاوت سے تڑپتی ہے حیات
اس بھرے شہر میں بڑھتا ہوا لوگوں کا قحط
روز ہوتی ہے مرے ساتھ دِیواروں کی جھڑپ
روز اک سانس کو پھانسی کی سزا ملتی ہے
اب تو آجا اے مری جان کے پیارے دشمن
اب تو آجا کہ ترے ہجر کے قیدی کو یہاں
روز اس شہر میں مرنے کی دعا ملتی ہے!۔




Pasmanda Ilaqon Main Rashan Ki Taqseem Kaari
Click Here To Donate Us
https://www.facebook.com/pg/dawateislami.net/fundraisers/
مسئلہ ۱۷
تِل یا تِل کے برابر کوئی چیز چبائی اور تھوک کے ساتھ حلق سے اُتر گئی تو روزہ نہ گیا، مگر جب کہ اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو تو روزہ جاتا رہا۔ (10) (فتح القدیر)
مسئلہ ۱۶
جِنّ یعنی پری سے جماع کیا تو جب تک انزال نہ ہو، روزہ نہ ٹوٹے گا۔ (9) (ردالمحتار) یعنی جب کہ انسانی شکل میں نہ ہو اور انسانی شکل میں ہو تو وہی حکم ہے جو انسان سے جماع کرنے کا ہے۔
مسئلہ ۱۵: جنابت (غسل فرض ہونے ) کی حالت میں صبح کی بلکہ اگرچہ سارے دن جنب رہا روزہ نہ گیا (7) مگر اتنی دیر تک قصداً غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو جائے گناہ و حرام ہے۔ حدیث میں فرمایا: کہ جنب جس گھر میں ہوتا ہے، اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔ (8) (درمختار وغیرہ)
مسئلہ ۱۳
چوپایہ یا مُردہ سے جماع کیا اورانزال نہ ہوا تو روزہ نہ گیا اورانزال ہوا تو جاتا رہا۔ جانور کا بوسہ لیا یا اس کی فرج کو چُھوا تو روزہ نہ گیا اگرچہ انزال ہوگیا ہو۔ (2) (درمختار)
مسئلہ ۱۴
احتلام ہوا یا غیبت کی تو روزہ نہ گیا (3)، اگرچہ غیبت بہت سخت کبیرہ ہے۔
قرآن مجید میں غیبت کرنے کی نسبت فرمایا: ’’جیسے اپنے مُردہ بھائی کا گوشت کھانا۔‘‘ (4)
اور حدیث میں فرمایا: ’’غیبت زنا سے بھی سخت تر ہے۔‘‘ (5) اگرچہ غیبت کی وجہ سے روزہ کی نورانیت جاتی رہتی ہے۔ (درمختار وغیرہ)
مسئلہ ۱۱
بھولے سے کھانا کھا رہا تھا، یاد آتے ہی فوراً لقمہ پھینک دیا یا صبح صادق سے پہلے کھا رہا تھا اور صبح ہوتے ہی اُگل دیا، روزہ نہ گیا اور نگل لیا تو دونوں صورتوں میں جاتا رہا۔ (7) (عالمگیری)
مسئلہ ۱۲
غیر سبیلین (آگے اور پیچھے کے مقام کے علاوہ) میں جماع کیا تو جب تک انزال نہ ہو روزہ نہ ٹوٹے گا۔ یوہیں ہاتھ سے منی نکالنے میںاگرچہ یہ سخت حرام ہے کہ حدیث میں اسے ملعون فرمایا۔ (1) (درمختار)
مسئلہ ۹
مکھی حلق میں چلی گئی روزہ نہ گیا اور قصداً نگلی تو جاتا رہا۔ (5) (عالمگیری)
مسئلہ ۱۰
بھولے سے جماع کر رہا تھا یاد آتے ہی الگ ہوگیا یا صبح صادق سے پیشتر جماع میں مشغول تھا صبح ہوتے ہی جدا ہوگیا روزہ نہ گیا، اگرچہ دونوں صورتوں میں جدا ہونے کے بعد انزال ہوگیا ہو اگرچہ دونوں صورتوں میں جُدا ہونا یاد آنے اور صبح ہونے پر ہوا کہ جدا ہونے کی حرکت جماع نہیں اور اگر یاد آنے یا صبح ہونے پر فوراً الگ نہ ہوا اگرچہ صرف ٹھہر گیا اور حرکت نہ کی روزہ جاتا رہا۔ (6) (درمختار)
مسئلہ ۸
بات کرنے میں تھوک سے ہونٹ تر ہوگئے اور اُسے پی گیا یا مونھ سے رال ٹپکی، مگر تار ٹوٹا نہ تھا کہ اُسے چڑھا کر پی گیا یا ناک میں رینٹھ آگئی بلکہ ناک سے باہر ہوگئی مگر منقطع نہ ہوئی تھی کہ اُسے چڑھا کر نگل گیا یا کھنکار مونھ میں آیا اور کھا گیا اگرچہ کتنا ہی ہو، روزہ نہ جائے گا مگر ان باتوں سے احتیاط چاہیے۔ (4) (عالمگیری، درمختار، ردالمحتار)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain