حدیث ۲
ابن ماجہ انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہتے ہیں ۔ رمضان آیا تو حضور (صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ’’یہ مہینہ آیا، اس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جو اس سے محروم رہا، وہ ہر چیز سے محروم رہا اوراس کی خیر سے وہی محروم ہوگا، جو پورا محروم ہے۔‘‘
( ’’سنن ابن ماجہ‘‘، أبواب ماجاء في الصیام، باب ماجاء في فضل شھر رمضان، الحدیث: ۱۶۴۴، ج۲، ص۲۹۸)
امام احمد ونسائی کی روایت انھیں سے ہے، کہ حضورِ اقدس صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رمضان آیا، یہ برکت کا مہینہ ہے، ﷲ تعالیٰ نے اس کے روزے تم پر فرض کیے، اس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور سرکش شیطانوں کے طوق ڈال دیے جاتے ہیں اور اس میں ایک رات ا یسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جو اس کی بھلائی سے محروم رہا، وہ بیشک محروم ہے۔
‘‘( ’’سنن النسائي‘‘، کتاب الصیام، باب ذکر الاختلاف علی معمر فیہ، الحدیث: ۲۱۰۳، ص۳۵۵)
اور امام احمد و ترمذی و ابن ماجہ کی روایت میں ہے، ’’جب ماہِ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنّ قید کر لیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں تو اُن میں سے کوئی دروازہ کھولا نہیں جاتا اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں تو اُن میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور منادی پکارتا ہے، اے خیر طلب کرنے والے! متوجہ ہو اور اے شر کے چاہنے والے! باز رہ اور کچھ لوگ جہنم سے آزاد ہوتے ہیں اور یہ ہر رات میں ہوتا ہے۔
( ’’جامع الترمذي‘‘، أبواب الصوم، با ب ماجاء في فضل شہر رمضان، الحدیث: ۶۸۲، ج۲، ص۱۵۵)
حدیث ۱: صحیح بخاری و صحیح مسلم میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی، حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’جب رمضان آتا ہے، آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔‘‘( ’’صحیح البخاري‘‘، کتاب الصوم، باب ہل یقال رمضان أوشھر رمضان۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۱۸۹۹، ج۱، ص۶۲۶) ایک روایت میں ہے، کہ ’’جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔‘‘( ’’صحیح البخاري‘‘، کتاب الصوم، باب ہل یقال رمضان أوشھر رمضان۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۱۸۹۸، ج۱، ص۶۲۵)
ایک روایت میں ہے، کہ ’’رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین زنجیروں میں جکڑ دیے جاتے ہیں ۔‘‘( ’’صحیح مسلم‘‘، کتاب الصیام، باب فضل شہر رمضان، الحدیث: ۲۔(۱۰۷۹)، ص۵۴۳)
ترجمہ کنزالایمان
ماہِ رمضان جس میں قرآن اُتارا گیا۔ لوگوں کی ہدایت کو اور ہدایت اور حق و باطل میں جدائی بیان کرنے کے لیے تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے تو اس کا روزہ رکھے اور جو بیمار یا سفرمیں ہو وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کر لے۔ اﷲ (عزوجل) تمھارے ساتھ آسانی کا ارادہ کرتا ہے، سختی کا ارادہ نہیں فرماتا اور تمھیں چاہیے کہ گنتی پوری کرو اور اﷲ (عزوجل) کی بڑائی بولو، کہ اُس نے تمھیں ہدایت کی اور اس امید پر کہ اس کے شکر گزار ہو جاؤ۔
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْۤ اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِ١ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ١ؕ وَ مَنْ كَانَ مَرِيْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ١ؕ يُرِيْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَ لَا يُرِيْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ١ٞ وَ لِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۰۰۱۸۵
ترجمہ کنزالایمان اگلی پوسٹ میں
[يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْن۰۰۱۸۳اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَيَّامٍ اُخَرَ١ؕ وَ عَلَى الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهٗ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ١ؕ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهٗ١ؕ وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ۰۰۱۸۴
ترجمہ کنزالایمان
اے ایمان والو! تم پر روزہ فرض کیا گیا جیسا ان پر فرض ہوا تھا جو تم سے پہلے ہوئے، تاکہ تم گناہوں سے بچو چند دنوں کا۔ پھر تم میں جو کوئی بیمار ہو یا سفر میں ہو، وہ اور دنوں میں گنتی پوری کرلے اور جو طاقت نہیں رکھتے، وہ فدیہ دیں ۔ ایک مسکین کا کھانا پھر جو زیادہ بھلائی کرے تو یہ اس کے لیے بہتر
جواب دیجئے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
روزے مسلمانوں پر کب فرض ہوئے؟؟؟
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
الحمد للہ عزوجل آج شیخ طریقت امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم عالیہ کی تصنیف "فیضان رمضان" پڑھنے کی سعادت ملی یقین کریں ایسی پراثر تحریر پہلی بار پڑھی کہ مسلسل تین گھنٹے میں پڑھتا رہا کوئی تھکاوٹ نا ہوئی اور ندامت کے مارے آنکھوں سے آنسو نکل آئے کہ ہم نے ناجانے کتنے رمضان یوں غفلت میں گزار دیے -اے کاش یہ کتاب میں پہلے پڑھ لیتا جنہوں نے یہ کتاب نہیں پڑھی میرا ان سے ناقص مشورہ ہے کہ ایک بار یہ کتاب پڑھیں ان شاءاللہ عزوجل رمضان میں مزے کو بھی مزہ آجائے گا اور اللہ نے چاہا تو ماہ صیام کی عبادتوں کو مدینے کے بارہ چاند لگ جائیں گے ۔ ۔
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
الحمد للہ عزوجل آج شیخ طریقت امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم عالیہ کی تصنیف "فیضان رمضان" پڑھنے کی سعادت ملی یقین کریں ایسی پراثر تحریر پہلی بار پڑھی کہ مسلسل تین گھنٹے میں پڑھتا رہا کوئی تھکاوٹ نا ہوئی اور ندامت کے مارے آنکھوں سے آنسو نکل آئے کہ ہم نے ناجانے کتنے رمضان یوں غفلت میں گزار دیے -اے کاش یہ کتاب میں پہلے پڑھ لیتا جنہوں نے یہ کتاب نہیں پڑھی میرا ان سے ناقص مشورہ ہے کہ ایک بار یہ کتاب پڑھیں ان شاءاللہ عزوجل رمضان میں مزے کو بھی مزہ آجائے گا اور اللہ نے چاہا تو ماہ صیام کی عبادتوں کو مدینے کے بارہ چاند لگ جائیں گے
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته " اگر آپ کو رمضان ،روزہ، اعتکاف ، تراویح وغیرہ کے متعلق مسائل پوچھنے ہیں تو آپ پوچھ سکتے ہیں بن پڑا تو علماء کرام سے رہنمائی لے کر جواب عرض کیا جائے گا،،،


شب برات سے قبل ہرایک سے فردا فردا معافی تلافی کیجئے گلے لگ کر تمام گلے شکوے بھلا کر آگے پرسکون زندگی کی ابتدا کیجئے کیا ہی خوب منظر ہوگا جب ہر کوئی اپنے متعلقہ لوگوں سے سنجیدگی کے ساتھ معافی تلافی کرتے ہوئے آئیندہ امن و محبت کے عھد پر عمل پیرا ہوگا ہر طرف خوشیوں مسکراہٹوں کی مدنی بہار آجائے گی بغض، کینہ، حسد ، شماتت جھوٹ غیبت ، چغلی وغیرہ کی حوصلہ شکنی ہوگی تو ان شاءاللہ عزوجل ہمارے اس معاشرے کو مدینے کے بارہ چاند لگ جائیں گے-
*اللہ کرے دل میں اتر جائے میری بات*
والسلام علیکم ورحمة الله وبركاته
طالب دعا
*سگ عطار*
لیکن *ہم کب سنجیدہ ہوکر* تہہ دل سے والدین ، اپنے بچوں، بہن بھائیوں، دوست احباب اور دوسرے رشتہ داروں سے بھی معافی تلافی کا سلسلہ کریں گے ؟؟ یا صرف ہماری معافی تلافی بس سوشل میڈیا کہ انباکس، گروپس، اسٹیٹس پر پوسٹوں کی حد تک رہے گی ؟؟؟ یا ہم میدان عمل میں بھی آئیں گے
آئیے قدم بڑھائیے زنجشیں مٹائیے محبتیں پھیلائیے
معافی میں پہل کرکے بہترین بنیے اور کسی کو معاف کرکے ثواب حاصل کیجئے۔
*بقیہ اگلی پوسٹ میں*
، ایک دوسرے کو خاندان میں رسوا کرنے کیلئے چالیں بھی بعض چلتے ہیں ، ایک دوسرے کے عیب اچھالنا بھی کزنز کے اند خوب ہوتا ہے غیبتیں ، چغلیاں، بہتان وغیرہ کا بھی بعض دفعہ سلسلہ ہو جاتا ہے
*علی ھذالقیاس* غور کرتے جائیں تو دوستوں، کلاس فیلوز، دوسرے رشتہ داروں ، عزیز و اقارب، شاگردوں سے کئی طرح کے ناروا سلوک دل آزاریوں، حق تلفیوں کا سلسلہ رہا ہوگا ،،،
*بقیہ اگلی پوسٹ میں*
آپ کسی کے بیٹے ہیں ، آپ کسی کے بھائی/بہن ہیں ، آپ کسی کے باپ/ماں ہیں آپ کسی کے کزن ہیں ، والد / والدہ غور کرے کہ بلا وجہ اپنے بچوں کو کئی بار ڈانٹا ہوگا کسی کا غصہ بچوں پہ اتارا ہوگا ، اشیاء کی تقسیم میں کس کو زیادہ کسی کو کم دیا ہوگا ، اپنے بچے کے ساتھ کئی طرح سے ناروا رویہ رکھا ہوگا ،،،،
بیٹا/بیٹی غور کرے کہ اپنے والدین کا دل بہت طرح سے دکھایا ہوگا ،کبھی تلخ کلامی کر کے کبھی بات نا مان کر ، کبھی اپنی ناروا حرکتوں سے"
بھائی/بہن غور کریں کہ اگر آپ بڑے ہیں تو چھوٹے پہ حکم چلانے کا شوق ہوگا ، حکم نا ماننے پر گھورا ، ڈرایا بلکہ بعض اوقات مار پیٹ بھی کی ہوگی،،،
اسی طرح جو کزن ہیں آپس میں غور کریں ایک دوسرے کی چیزیں چھپائی ہوں گی ،
*بقیہ اگلی پوسٹ میں*
*ہم کب سنجیدہ ہوں گے*
تحریر : عمرحیات عطاری
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
کل سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کررہی ہے جس کا عنوان ہے *معافی نامہ* انباکس، گروپس، اسٹیٹس ہر جگہ لوگ اس پوسٹ کو شیئر کررہے اور معافی تلافی کا سلسلہ کررہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔
لیکن میں اس طرف توجہ دلانا چاہوں گا کہ سوشل میڈیا پر کتنے ایسے لوگ ہیں جن کا ہم سے ظاہری تعلق ہے ؟ جن پر ہمارے رہن سہن چلنے پھرنے کا براہ راست اثر ہوتا ہے؟؟؟ یقینا بہت ہی کم لوگ ہوں گے لیکن اگر ہم اپنے ارد گرد غور کریں تو سینکڑوں افراد ایسے ملیں گے جن کی ہم نے حق تلفیاں دل آزاریاں مختلف انداز میں کی ہوں گی مثلا اپنے گھر سے شروع کریں
*بقیہ اگلی پوسٹ میں*
*آن لائن نماز کورس۔ مفتی دعوت اسلامی مفتی فاروق قادری فرض علوم کورس*
*bit.ly/34grRCL شرائط نماز🌴*
*bit.ly/34aj7OJ واجبات نماز🌴*
*bit.ly/2x4bXzk فرائض نماز🌴*
*bit.ly/2yvRsvD سنیتں نماز🌴*
*bit.ly/2wVlyZn سوال جواب سنتیں🌴*
*bit.ly/349yfvJ مستحبات🌴*
*bit.ly/2JGbwhk ٹائم نماز🌴*
*bit.ly/2UIVg5p نجاست🌴*
*bit.ly/2X6SI2N پاک پانی نماز🌴*
*bit.ly/34dRNiv موزے🌴*
*bit.ly/2R7yxxR معذور شرعی🌴*
*bit.ly/3dUhQQ8 استنجا🌴*
*bit.ly/2wenjQM تیمم🌴*
*bit.ly/2JF9Cxl تیمم اور موز🌴*
*bit.ly/2Rakurq امامت🌴*
*🌴اپنی نماز ضائع ہونے سے بچائیں🌴*
کلک کرتے ہی کورس شروع
اپریل فول کے نام پر طرح طرح کے جھوٹ بولنے والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہئے ،،،اور اس کے علاوہ بھی جو جھوٹ بولتے ہیں شہرت کیلئے،لوگوں کو ہنسانے کیلئے یا پھر کسی نامحرم سے تعلق بنانے کیلئے ان سب کو اللہ سے ڈرنا چاہئے اگر ایک جھوٹ پر بھی پکڑ ہوگئی اور ایک سیکنڈ کے کروڑویں حصے جتنا وقت بھی جہنم کا عذاب دیا گیا توخدا کی قسم ہمارا یہ نازک بدن نہیں سہہ پائے گا ،،، آج تک جتنے جھوٹ بولے سب سے توبہ کریں اور جن جن کو جھوٹ کے ذریعے تکلیف دی ان سے بھی معافی مانگ لیں ورنہ موت کے بعد بہت پچتائیں گے
اللہ ہم سب کو ھدایت دے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain