Damadam.pk
muhafiz3's posts | Damadam

muhafiz3's posts:

muhafiz3
 

خاموش ہوجانا ہی بہتر لگابےحس کی نگری میں
دلیل تو ہمارے پاس بھی بس محبت کا بھرم رہ جاۓ

muhafiz3
 

کَبھی کَبھی یوں ہوتا ہے کہ
دِل چُپکے سے آنکھ بچا کر..
تیرے دِھیان میں کھو جاتا ہے..
تیری باتیں دُہراتا ہے...
اَیسا جی میں آتا ہے..کہ..
دِل کو کان سے پکڑوں میں..
اور اس کو دُور کہیں لے جا کر..
اِس سے دو دو ہاتھ کرووں..
اور اس سے نہ پِھر بات کروں..
پر دِل تو بس سے باہر ہے .
اور بچ جانے کا ماہر ہے..
بات بات پر....... تیری باتیں..
اے دِل !!! تیرے حیلے سارے..
💚❤

muhafiz3
 

خود غرض بنا دیتی ہے شدت کی طلب بھی
پیاسے کو کوئی دوسرا پیاسا نہیں لگتا,,,

muhafiz3
 

ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﭘﺮ ,
ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺮ ﺁﻧﮑﮪ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﮐﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ,
ﺟﻮ ﺳﻮﺍﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﺗﮯ ,
ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ
ﻭﮦ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﮮ ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﭨﮭﻮﮐﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﮯ ,
ﮐﻮﺋﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﺒﮭﺎﻝ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺫﺍﺕ ﭘﺮ ﮐﺎﻣﻞ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮨﮯ ... ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺲ ﯾﮧ ﺳﻤﺠﮪ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﺮ ﺳﺒﺐ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﻣﺴﺒﺐ ﺍﻻﺳﺒﺎﺏ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﻻﺯﻣﯽ ﮨﮯ .... ﮨﺮ ﻓﮑﺮ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻔﮑﺮ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ ﻭﺍﺟﺐ ﮨﮯ ....
ﺟﺐ ﻣﯿﮟ “ ﺍﯾﺎﮎ ﻧﻌﺒﺪ ﻭ ﺍﯾﺎﮎ ﻧﺴﺘﻌﯿﻦ ” ﭘﮍﮬﺘا ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﭽﮪ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﯽ .... ﺑﺲ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﯿﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺮ ﻟﯾﺘا ﮨﻮﮞ۔۔۔ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﯽ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﯽ , ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺑﻨﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﺑﻨﺎﺋﯽ۔۔۔ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺷﺮﻑ ﺍﻟﻤﺨﻠﻮﻗﺎﺕ ﺑﻨﺎﯾﺎ ..... ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﻭﮦ ﺳﺐ ﮐﭽﮪ ﺩﯾﺎ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻧﺎ ﻣﻤﮑﻦ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ .....

muhafiz3
 

دوسرا عشق نہ کروں، جی بہتر
بس تیرے ہجر میں رہوں، جی بہتر
تُو کہیں بھی نہ ملے مجھکو
اور میں ڈھونڈتی پھروں تجھکو، جی بہتر
اب پاٶں میں باندھ لُوں زنجیر
اب کسی سے بھی نہ ملوں، جی بہتر
میں قلم توڑ دوں تمھارے بعد
ایک شعر بھی نہ لکھوں، جی بہتر
تیری ہر بات پر جھکا دوں سر
تیری ہر بات پر کہہ دوں، جی بہتر!!!

muhafiz3
 

کچھ ایسا ہو یہ شام ڈھلے
کوئی ہاتھ میں تھامے ہاتھ میرا
کوئی لے کے مجھ کو ساتھ چلے
کوئی بیٹھے میرے پہلو میں
میرے ہاتھ پہ اپنا ہاتھ رکھے
اور پونچھ کے آنسو آنکھوں سے
وہ دھیرے سے یہ بات کہے
یوں تنہا سفر اب کٹتانہیں
چلو ہم بھی تمہارے ساتھ چلیں !

muhafiz3
 

ہاۓ وہ لوگ جنہیں ہم نے بھلا رکھا ہے ۔
یاد آتے ہیں تو سانسوں سے لپٹ جاتے ہیں ۔💖

muhafiz3
 

اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناں
درد دریا کے کنارے تو نہیں ہوتے ناں
رنجشیں ہجر کا معیار گھٹا دیتی ہیں
روٹھ جانے سے گزارے تو نہیں ہوتے ناں
راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کو
وہ بھی عرشوں سے اتارے تو نہیں ہوتے ناں
ہونٹ سینے سے کہاں بات چھپی رہتی ہے
بند آنکھوں سے اشارے تو نہیں ہوتے ناں
ہجر تو اور محبت کو بڑھا دیتا ہے
اب محبت میں خسارے تو نہیں ہوتے ناں
زین اک شخص ہی ہوتا ہے متاعِ جاں بھی
دل میں اب لوگ بھی سارے تو نہیں ہوتے ناں

muhafiz3
 

کوئی وقت پرانا ياد آيا
پھر گزرا زمانہ ياد آيا
پھر چاک سے ٱن ديواروں پہ
کچھ لکھ کے جانا ياد آيا
کبھی ايسا بھی تو ہوتا تھا
میں تجھ سے ملنے آتا تھا
جب واپس آنے لگتا تھا
تيرا ہاتھ ہلانا ياد آيا
وہ ملنا پيپل کی چھاؤں میں
تيرا سر رکھنا ميری باہوں پہ
ميرا وہ کہہ دينا کوئی ديکھ نہ لے
تيرا وہ گھبرا جانا ياد آيا
وقت گيا لمحے بيتے
اب ہر جانب تنہائی ہے
بس اک منظر آنکھ میں ہے
تيرا چھوڑ کہ جانا ياد آيا.....

muhafiz3
 

مجھے صبر آنے کی دیر ہے۔
تم اپنا مقام کھودو گے۔۔

muhafiz3
 

وہ مجھ سےسارے رشتےتوڑکے
چلے گئے بس یہ کہہ کر
میں توتم سےمحبت سکیھنے
آیا تھا کسی اور کے لیے

muhafiz3
 

عشق ٹل نہیں سکتا
محبت مر نہیں سکتی`
کہ "ایک" جادو ہے کالا سا
"ایک" بُڑھیا ہے شیطانی !

muhafiz3
 

کتاب ہجر میں اک حرفِ نارسا کی طرح
مجھے بھی لکھے کوئی جون فارہہ کی طرح
وہ مجھ سے ملتا تھا ہر بار اپنی شرطوں پر
کبھی خطا کی طرح اور کبھی سزا کی طرح
جو بات کرتا تھا مجھ سے مرے ہی لہجے میں
نہ آیا لوٹ کے واپس مری صدا کی طرح
یہ بات طے تھی کہ رہنا ہے اجنبی بن کر
سو اوڑھ لی تری بیگانگی ردا کی طرح
ہمارے بیچ اگر کچھ نہیں تو پھر کیا ہے
نبھاتے رہتے ہیں دونوں جسے وفا کی طرح

muhafiz3
 

آج دل_____کچھ یوں اداس ہے جیسے
تنہا کشتی کو سمندر میں شام ہو جائے

muhafiz3
 

دلِ ناداں ذرا محتاط رہنا
محبت بھی تجارت ہوگئی ہے

muhafiz3
 

اور کیسی دلیل دوں تجھ کو؟
رنگ چہرے کا جل گیا سارا۔۔۔

muhafiz3
 

تیری برھم خرامیوں کی قسم
دل بہت سخت جان ھے ، پیارے

muhafiz3
 

ہجر لازم ہے تو پھر وصل کا وعدہ کیسا
عشق تو عشق ہے , کم کیسا زیادہ کیسا

muhafiz3
 

وہ کبھی لوٹ کر چلا آئے
یہ میں اب فرض بھی نہیں کرتا🔥

muhafiz3
 

بعض اوقات دل کرتا ہے
انسان روئے چلائے اور چیخے خود کو زخمی کر لے۔۔ مگر۔۔۔
"آنسو"
آنسو تو جیسے حلق میں پھندا بن جاتے ہیں۔
آواز تو خود گونگی ہو جاتی ہے۔۔
مگر کرب ہمارے وجود کو چور چور کر دیتا ہے۔۔
یہ ہوتی ہے"اذیت"
یہ ہوتا ہے زندہ لوگوں کا "انتقال"
یہ ہوتا ہے جیتے جاگتے لوگوں کا لاشیں بن جانا۔۔