یار اس شخص میں کچھ بات الگ ہے ورنہ اس سے پہلے بھی کئی لوگ ہیں پیارے دیکھے اس سے کہہ دو کہ محبّت میں خیانت نہ کرے وہ اگر خواب بھی دیکھے تو ہمارے دیکھے❤️
معاملات اب اپنے ہاتھوں سے نکل چکے تھے حالات اب پہلے جیسے نہیں تھے بدل چکے تھے اور کچھ اس لئے بھی ہم پلٹ کر نہ آسکے پیچھے مڑ کر جو دیکھا تو ہم بہت آگے نکل چکے تھے
کبھی جو وقت پڑ جائے.. تمہیں مجھ سے بچھڑنا ہو.. تمہیں وعدے سے پھرنا ہو.. تو بے شک دیر مت کرنا.. مجھے ناراض کر دینا.. تم اپنا رخ بدل لینا.. تم اپنی سمت چل دینا.. مگر جب لوٹ کر آنا... تمہیں مٹی کے ٹیلے پر ... میں شائد نہ دکھائ دوں... مگر حیران مت ہونا.. وہیں دو چار قدموں پر مزار بے نشاں ہو گا... وہاں اک پھول رکھ دینا.. اور اک شمع جلا دینا.. اور اپنا رخ بدل لینا.. اور اپنی سمت چل دینا......💔🔥😌
کسی نے خواب دکھائے تھے زندگی کے ہمیں کسی کے ساتھ ہمارا بھی رابطہ ہوا تھا۔۔۔۔!! یہ خدوخال بھی ہمارے یونہی نہیں بگڑے ہمارے ساتھ بھی محبت کا حادثہ ہوا تھا🥀🥀🥀🥀