میں چاہتی ہوں کہ...!! میں ہدایت کا چراغ بن جاوں!! دنیا میں کوئی مجھے جانے یا نہ جانے لیکن وہاں اوپر ...آسمان میں فرشتے مجھے جانتے ہوں مجھ سے محبت کرتے ہوں!! اور میرے لئے اللہ سے دعائیں کرتے ہوں!! 🌸💝💖
اتنی سی "انا" تو انسان میں ہونی چاہیئے کہ جب کوئی ہاتھ چھڑوانا چاہے تو چھوڑ دو... پھر سے اُسی کا سہارا مت لو... جب کسی کا لہجہ اجنبی لگنے لگے تو اس پر اپنے جذبات اور احساسات عیاں نا کرو... جب کوئی ساتھ چلتے چلتے بیچ راہ میں چھوڑ جائے تو اپنے اندر منزل تک پہنچے کی ہمت و حوصلہ پیدا کرو... جب کوئی نظر انداز کرے تو اس کی نظروں سے ہمیشہ کے لیے اوجھل ہو جاؤ... انسان میں اتنی سی تو "انا" ہونی چاہیئے____