پتہ ہے تکلیف کب ہوتی ہے؟!😌 جب آپ کا کوئی اپنا بُہت خاص شخص آپ سے جھوٹ بول رہا ہو ، اور آپ حقِیقت جانتے ہوں۔ کوشش کریں کہ کم از کم اس سے جھوٹ نہ بولیں جو آپ کی عادات سے باتوں سے واقف ہو ، وہ سمجھ جاتا ہے ۔آپ جتنا چھپالیں۔کچھ لوگ سب جانتے ہوئے بھی خاموشی سے آپ جھوٹ سن لیتے ہیں۔تاکہ آپ کو شرمندگی نہ ہو۔😌💔
اگر تمہیں تمہارے دُکھ تمہاری استطاعت سے زیادہ لگنے لگیں۔۔!! تو کسی خواجہ سرا کی کہانی سُن لیا کرو۔۔!! تم اُن کو ہنس کر سبھی کو دعا دیتے دیکھ لیا کرو۔۔!! کہ تمہیں احساس ہو خود کی ذات پر قیامت کا سماں ہونے کے باوجود ہجوم میں کیسے مُسکراتے ہیں🍂🤍
بہت زیادہ بولنے والے۔۔۔ جب اچانک سے چپ کی چادر اوڑھ لیں۔۔۔ تو پناہ مانگنا اس روگ سے۔۔۔ جس نے بولنے والوں کو دیوار بنا دیا ہو۔۔۔۔ ایسے ہی کوئی چپ نہیں ہوتا ۔۔۔۔ جب درد حد سے بڑھتا ہے تو ۔۔۔۔بولنے کی سکت چھن جاتی ہے۔۔۔۔ منہ میں زبان ہونے کے باوجود انسان بےزباں ہوجاتا ہے😌💔