*مُخلص ہونا دنیا کا سب سے زیادہ پرکشش جذبہ ہے....!* *آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے،* *مگر اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں نا....!!* *الفاظ لہجہ نہیں رکھتے مگر تاثیر تو رکھتے ہیں....!* *شاید آپکے الفاظ کسی کیلئے راحت،* *کسی کیلئے شفاء،* *کسی کیلئے امید،* *کسی کا مرہم* *اور کسی کیلئے راہ نجات بن جائیں....!!* *ایسے لوگوں کو اللہ ذریعہ بنا دیتا ہے اپنے تک پہنچنے کا....!* *یقین جانیں،* *وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں،* *جن کے الفاظ لوگوں کے دلوں میں رقم ہوجاتے ہیں....!!!!* *تو کوشش کیجئیے کہ اپنے لفظوں سے لوگوں کو زخم نہیں مرہم دیں...🌹♥️🌹*
یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیں ملنے والے کہیں الفت میں جدا ہوتے ہیں ہیں زمانے میں عجب چیز محبت والے درد خود بنتے ہیں خود اپنی دوا ہوتے ہیں حال دل مجھ سے نہ پوچھو مری نظریں دیکھو راز دل کے تو نگاہوں سے ادا ہوتے ہیں ملنے کو یوں تو ملا کرتی ہیں سب سے آنکھیں دل کے آ جانے کے انداز جدا ہوتے ہیں ایسے ہنس ہنس کے نہ دیکھا کرو سب کی جانب لوگ ایسی ہی اداؤں پہ فدا ہوتے ہیں
لازمی نہی کہ زندگی میں ہمارے ساتھ چلنے والا ہر شخص اس لیے ہو کہ ہم ٹھوکر کھا کر گریں اور وہ ہمیں سنبھال لے ہاتھ تھام کر گرنے سے پہلے یا بازو کھینچ کر گرنے کے بعد بعض لوگ زندگی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ صرف یہ دیکھنے کے لیے ہوتے ہیں کہ ہم کب کہاں اور کیسے گرتے ہیں لگنے والی ٹھوکر ہمارے گھٹنوں کو زخمی کرتی ہے یا ہاتھوں کو، خاک ہمارے چہرے کو گند ا کرتی ہے یا کپڑوں کو💔
ہر لڑکی سورج مکھی نہیں ہوتی ۔ جو اپنے آفتاب کے لیے ساری عمر طواف کرے کچھ گلاب زادیاں ہوتی ہیں جن کو پانے کے لیے چل کر آنا پڑتا ہے کانٹوں سے الجھنا پڑتا ہے آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے اور خود کو ان کے قابل بنانا پڑتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain