رسول اللہﷺ نے فرمایا: سب سے بہتر دن جس میں سورج نکلا، جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم علیہ سلام کو پیدا کیا گیا، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا، اسی دن انہیں جنت سے نکالا گیا، اور قیامت بھی اسی دن قائم ہو گی۔ { جامع ترمذی ۔ ۴۸۸ }
دل تو سب کے ہوتے ہیں دکھ بھی سب کو ہوتے ہیں۔۔۔!! کچھ اشک دلوں پہ گرتے ہیں کچھ مٹی میں مل جاتے ہیں۔۔۔!! کچھ لفظ ادا ہو جاتے ہیں کچھ ہونٹوں میں سل جاتے ہیں۔۔۔!! مانا کہ ادھورے رہتے ہیں پر خواب تو سب کے ہوتے ہیں۔۔۔!! کچھ کھو کر بھی پالیتے ہیں کچھ پا کر بھی کھو دیتے ہیں۔۔۔!! یہاں اپنی اپنی باری پر سب ہنستے ہیں۔۔۔ سب روتے ہیں۔۔۔ 🍂🌻🥀
محبت میں یہ حقیقت جتنی جلدی تسلیم کر لی جائے اتنا ہی اچھا ہوتا ہے کہ جو چھوڑ گیا وہ کبھی ہمارا تھا ہی نہیں اور اُسکی اُمید بھی نہیں رکھنی چاہیے۔ پہلی بات جو چھوڑ جائے وہ کبھی ملتا ہی نہیں، قسمت سے اگر مل بھی جائے نہ تو اس سے ذہنی ہم آہنگی ہوتی ہے نہ اُس سے پہلی جیسی محبت نہ ہی پہلی جیسی چاہت، بلکہ پرانی تلخیاں چٹان بن کر رستہ روک لیتی ہیں ہر دفعہ پرانی باتیں دہرائی جاتی ہیں یہ آپ کو آگے نہیں بڑھنے دیتیں۔ آخر کار بتدریج تھوڑے بہت فرق کے ساتھ انجام وہی ہوتا ہے جو بہت پہلے ہو چکا ہوتا ہے۔