Damadam.pk
noor.e.subh's posts | Damadam

noor.e.subh's posts:

noor.e.subh
 

ایڈم جانتا تھا تالیہ اس سے محبت نہیں کرتی تالیہ جانتی تھی کہ فاتح اسکا نہیں اور فاتح جانتا تھا ایڈم تالیہ کو پسند کرتا ہے اور محبت کا یہ سفر تین لوگوں میں گھومتا رہا اور اس میں اگر کوئی جیتا تھا تو وہ تالیہ بنتِ مراد اور فاتح بن رمزل تھا اور وقت کے ہاتھوں اگر کسی کو شکست ہوئی تھی کوئی ہارا تھا مخلصی اور سچائی کے باوجود جو خالی ہاتھ تھا وہ ایڈم بن محمد تھا۔۔۔۔۔۔۔میں نے حالم پڑھ کر یہی جانا کہ جو چیز آپکی ہوتی ہے آپکے پاس ہوتی ہے وہی آپ کو بچاتی ہے❤️اور فاتح بن رمزل کے پاس آگر کچھ تھا تو وہ شہزادی تاشہ تھی(تالیہ)اور ایڈم کا کردار صرف وقت میں انکا سچا اور ایماندار ساتھی تھا جس نے تالیہ کو فاتح کا ہونے دیا کیونکہ وہ جانتا تھا جس سے محبت ہو اسکی خوشی مانگتے ہیں۔
#حالم♥️

noor.e.subh
 

ہزاروں مشغلے ہیں جو مجھے مصروف رکھتے ہیں
مگر محسن وہ ایسا ہے، کہ پھر بھی یاد آتا ہے

noor.e.subh
 

*اپنے من پسند شخص کی آوازیں ریکارڈ کر لیں*
*اور اُنہیں اچھی طرح سے محفوظ کر لیں ، یہ نہ پُوچھیں کہ ؛ کِیوں!؟ ۔۔۔*
*وقت بُہت ظالم ہوتا ہے!-○*

noor.e.subh
 

'اچھا میں تمہیں اردو میں خط لکھوں گا'
پڑھ لو گی نا؟
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اب اردو بولتے یا لکھتے ہوئے شرماتے کیوں ہیں، ہر کسی کو انگریزی کی پڑی ہوئی ہے۔ حالانکہ اردو میں اظہار خوبصورت ہوتا ہے۔
ذرا سوچو! انگریزی میں کسی کو " Take care " کہو تو لگتا ہے کہ بس مروت میں بات کہی گئی ہے۔ جبکہ کوئی یہ کہے کہ " اپنا خیال رکھنا " تو لگتا ہے کہ کوئی کہانی مکمل ہو رہی ہو۔ copied
Bat to sch hy wesy

noor.e.subh
 

" آج کی بات "
ہمارے خود کے انتخاب ہی ہماری پریشانی کا سبب ہیں کسی کا ہنس کر بات کرلینا اس کے ساتھ کچھ لمحے خوش ہو کر بتا لینا ہمیں لگتا ہے کہ بس یہ ہی شخص ہمارا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ...
کوئی آپکا کس حد تک اپنا ہے اس کا تب پتا چلتا ہیں جب آپ پریشان ہوں جب آپ دکھی ہوں جب ہمیں سچ میں کسی خاص شخص کی ضرورت ہو لیکن اس وقت سب سے زیادہ بے رخی اسی شخص سے دیکھنے کو ملتی ہے جس سے ہم نے بہت سی توقعات کی ہوتی ہیں ...
اس لیے بہتر ہے جو جہاں خوش ہے اسے وہی رہنے دیاجائے کسی کو زبردستی اپنی ذات تک محدود نہیں کیا جا سکتا یہ تو احساس کے رشتے ہوتے ہیں کوئی آپکی محبت کو نہیں سمجھ پا رہا , کوئی آپ کے احساسات کی قدر نہیں کر پارہا تو کم از کم خود کو زبردستی اس شخص کے ساتھ رکھنے کی بجائے خاموشی سے الگ ہو جائیں بکھرنے سے پہلے خود کو سمیٹ لیں اور خود کی قدر کریں

noor.e.subh
 

ﺳﺪﺍ ﯾﮧ ﺳُﻨﺘﮯ ﺁﮰ ﮨﯿﮟ...!!
ﮐﺒﮭﯽ ﺑﻮﺟﮭﻞ ﺍﮔﺮ ﺩﻝ ﮨﻮ...!!
ﺗﻮ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺭﻭ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﮰ...!!
ﺑﮩﺎ ﮐﺮ ﺍﺷﮏ ﺗﮭﻮﮌﮮ ﺳﮯ...!!
ﺳﮑُﻮﮞ ﺳﮯ ﺳﻮ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﮰ...!!
ﻣﮕﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ...!!
ﮐﮧ ﺩﻝ ﺑﻮﺟﮭﻞ ﮨﻮ ﮐُﭽﮫ ﺍﯾﺴﮯ...!!
ﯾُﻮﮞ ﺟﯿﺴﮯ ﺑﻨﺪ ﻣُﭩﮭﯽ ﻣﯿﮟ...!!
ﺗﻮ ﭘِﮭﺮ ﺷَﺐّ ﺑَﮭﺮ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ سے...!!
نہ ﺗﮑﯿﮯ ﺑِﮭﮕﻮﻧﮯ ﺳﮯ...!!
ﻧﮧ ﺁﻧﭽﻞ ﺭﯾﺸﻤﯽ، ﺧُﻮﺩ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺷﮑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮈﺑﻮﻧﮯ ﺳﮯ...!!
ﯾﮧ ﺩﻝ، ﮨﻠﮑﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ....

noor.e.subh
 

اگر کسی دن آپ کا رشتہ کسی ایسے شخص سے ختم ہو جاۓ جس سے آپ کے بہت اچھے تعلقات تھے تو اس کے تمام راز اور کہانیاں اکٹھا کر کے کسی خفیہ ٹھکانے میں ڈال دیں اور کبھی کسی کو اس تک پہنچنے نہ دیں کیونکہ رشتے ختم ہونے پر بھی اخلاقیات نہیں مرنی چاہیے۔🔥♥️
#Hani

Jin k sth waqt acha guzra unhy bura nhi khty
n  : Jin k sth waqt acha guzra unhy bura nhi khty - 
noor.e.subh
 

کبھی بھی کسی کو برا سمجھ کر اس سے نفرت مت کرو۔ کیا پتا وہ اللہ کو ہم سے بھی زیادہ عزیز ہو، جسے ہم برا سمجھ لیتے ہیں۔
کوئی اگر برا نظر آنے لگے تو اسکی اصلاح کرو۔ برے شخص کو اچھا بن کر سدھارا جا سکتا ہے۔ برے کے ساتھ برا بن کر پیش آؤ تو آپ میں اور اس میں کیا فرق رہ جائے گا

noor.e.subh
 

جب زندگی میں کھو دینے کی عادت سی بڑھ جائے.!!
تو پھر چیزوں کے کھو جانے سے....
یادوں کے مٹ جانے سے....
لوگوں کے چھوڑ جانے سے...
اتنی تکلیف نہیں ہوتی...
پھر دستبردار ہونا ...
اتنا مشکل نہیں رہتا...

noor.e.subh
 

جانے والے چلے جاتے ہیں اور پھر رہ جاتی ہیں فقت ان کی یادیں ۔۔۔ آنکھیں بند کرلیں تو محسوس ہوتا ہے وہ یہیں کہیں ہیں آنکھیں کھول کر دیکھیں تو ان کے وجود کی خوشبو تک میسر نہیں رہتی۔۔ بس یہی ہے انسانی وجود کی دنیاوی رشتوں کی حقیقت۔۔ آج ہیں کل نہیں ہیں۔۔ ہم بھی آج ہیں کل نہیں ہوں گے۔۔

noor.e.subh
 

بچھڑ کے اس سے میں دنیا کی ٹھوکروں میں ہوں
وہ پاس تھا تو مجھے لازوال رکھتا تھا
وہ منتظر رہتا تھا میرا دھوپ میں محسن
میں لوٹتی تھی تو چھاٶں نکال رکھتا تھا
19.11.2022

noor.e.subh
 

میں آئینہ تھی وہ میرا خیال رکھتا تھا
میں ٹوٹتی تھی تو چُن کر سنبھال رکھتا تھا
ہر ایک مسئلے کا حل نکال رکھتا تھا
ذہین تھا مجھے حیرت میں ڈال رکھتا تھا
میں جب بھی ترکِ تعلق کی بات کرتی تھی
وہ روکتا تھا مجھے کل پہ ٹال رکھتا تھا
وہ میرے درد کو چُنتا تھا اپنی پوروں سے
وہ میرے واسطے خُود کو نِڈھال رکھتا تھا
وہ ڈوبنے نہیں دیتا تھا دُکھ کے دریا میں
میرے وجود کی ناؤ اُچھال رکھتا تھا
دُعائیں اُس کی بَلاؤں کو روک لیتی تھیں
وہ میرے چار سُو ہاتھوں کی ڈھال رکھتا تھا
اِک ایسی دُھن کہ نہیں پھر کبھی سُنی میں نے
وہ مُنفرد سا ہنسی میں کمال رکھتا تھا
اُسے ندامتیں میری کہاں ٌگوارہ تھیں
وہ میرے واسطے آساں سوال رکھتا تھا
Continue....

noor.e.subh
 

وہ ایک شخص جو میری کہانی نہیں سمجھا
میرے الفاظ میری زبانی نہیں سمجھا...!
اور اسے گلہ ہے کہ میں بولتا بہت ہو
شاید وہ میر ے اندر کی ویرانی نہیں سمجھا...!

noor.e.subh
 

"میں نے تمہیں بہت دفعہ کہا تھا کہ میرا اعتبار مت توڑنا،مجھے معاف کرنا نہیں آتا " آنسو پلک سے ٹپکا اورگال پہ لڑھک گیا
"یہی میرا ڈیفینس میکانزم ہے،میں لڑائی کر کے صلح نہیں کیا کرتی، میں ایسے لوگو کو ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی سے دورکر دیتی ہوں جو مجھے تکلیف دیں، ختم ،ڈیلیٹ!"
~#مالا🥀
از نمرہ احمد
میرا بھی یہی ڈیفینس میکانزم ہے
11.3.2022

noor.e.subh
 

شاعر کہتے ہیں دسمبر اداس ہوتا ہے۔آج نومبر کی پہلی تاریخ ہے اور اتنییی اداسی ہے۔

noor.e.subh
 

یہ مانوسیت کیا چیز ہے؟؟
مانوسیت مطلب
تمہیں کوئی ایسے لگے
جیسے
تم اسے سینکڑوں سالوں سے جانتے ہو۔
محدود ہو
مگر
تمہیں
اپنے بارے سب کچھ
روانی سے
ایسے بتاتا جاۓ
جیسے
بڑے رات کو سوتے وقت
بچوں کو اپنی زندگی کے واقعات
کہانی کی صورت سناتے ہیں۔
تمہارے سامنے تھکان بھول
اور
خاموشی توڑ دے۔

noor.e.subh
 

ہم سب کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ ہمارے بغیر کام پورے کیسے ہوں گے___ لوگ ہمارے بغیر کیسے رہیں گے ان سب چیزوں کا اندازہ لگانے کے لۓ منظر عام سے پرے ہٹ کر دیکھیں ___آپ کی تمام غلط فہمیاں درست ہو جائیں گی ___دنیا چلتی رہتی ہے ، کام ہوتے رہتے ہیں ___بس ہم دور ہو جاتے ہیں___ تب یہ جان کر بہت تکلیف ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کے لۓ اتنے ضروری نہیں ہوتے جتنا ہم سمجھ لیتے ہیں____
Happy mornig lq.23.10.2022

noor.e.subh
 

یہ کون لوگ ہیں جو پیار نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہیں 🤔
مجھے دیکھو ذرا !!🙈
رات کو بالوں سے کیچر اتار کر رکھتی ہوں ... صبح نہیں ملتا 😒😒😒
کال آجاۓ ہینڈفری نہیں ملتی 🤫🤐
دوستوں کا وائس نوٹ آ جائے تو بلیوٹوتھ ڈیوائس نہیں ملتی 😑😑
فریج کھولو تو یاد نہیں آتا .... کہ کچھ رکھنا تھا یا نکالنا تھا ☹️☹️
پرفیوم کھولو تو اس کا ڈھکن نہیں ملتا 😔😔
فون میں پکس کہاں کس فولڈر میں ہیں سینڈ کرنی ہوں تو نہیں ملتی 😣😣
پیسے رکھ کر بھول جاتی ہوں😅
میں نے تو کبھی کسی سے شکوہ نہیں کیا 🥺
اور غم بھی ہیں دنیا میں محبت کے سوا
#👻👻
Tody,s mode 🥰22.10.2022

noor.e.subh
 

کچھ کہانیاں ہمیشہ ادھوری رہ جاتی ہیں__ زندگی کی کتاب میں لاکھ چاہنے کے باوجود ان کا اختتام سمجھ نہیں آتا شاید وہ نا مکمل قصے ہماری زندگی کو مکمل کرنے کے لئے ادھورے رہ جاتے ہیں ____مگر نجانے کیوں ہم بار بار اس ادھوری کہانی کے مکمل ہونے کی آس لگا لیتے ہیں____
ہم کیوں زندگی کی پوری کتاب کو چھوڑ کر .اس ادھوری کہانی سے نکل نہیں پاتے ___