Damadam.pk
noor.e.subh's posts | Damadam

noor.e.subh's posts:

noor.e.subh
 

جسے چھوڑ دیا اسے پھر مکمل چھوڑ دیں برا بھلا نہ کہیں نہ الزام دیں بس خاموشی اختیار کر لیں
بےپناہ چاہت کے بعد کوئی آپ کا نہیں بنا تو جان لیں محبت اس کا مسئلہ ہے ہی نہیں!!
رکنا تو دور سوال بھی مت پوچھیں وہ دور ہوا کیوں؟؟؟
آزاد کر دیں اسے اپنا سایہ تک میسر نہ آنے دیں!...... 💔💔

noor.e.subh
 

وہ دستیاب مجھ کو بڑی دیر تک رہا
میں انتخاب اُس کا بڑی دیر تک رہا
پہلے پہل تو عشق کے آداب یہ بھی تھے
میں " آپ " وہ " جناب " بڑی دیر تک رہا
اک عمر تک میں اس کو بڑا قیمتی لگا۔
میں اہم تھا،یہ وہم تھا بڑی دیر تک رہا 💕

noor.e.subh
 

جو شخص چوبیس گھنٹوں میں آپ کو چند لمحوں کی توجہ نہیں دے سکتا اس نے تیس گھنٹوں میں بھی کچھ نہیں کرنا
دل کو مفت کے دلاسے دینے سے اچھا ہے کہ
پہلا سٹاپ آتے ہی امید کی ٹرین سے اتر جائیں
ورنہ اس سفر میں آپ اپنی شناخت اور زندگی کے بہت سے خوشگوار لمحے گنوا دیں گے۔۔۔
جو آپ بنا کسی سہارے کے بہت خوبصورتی سے گزار سکتے ہیں🍂

noor.e.subh
 

کتاب پڑھنے والی عورت بہت دیر سے محبت پر ایمان لاتی ہے کیوں کہ وہ جانتی ہے کہ تخیل حقیقت سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے ۔۔ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﮐﻤﺎﻝ ﻋﻮﺭﺕ ﻭﮦ ﮨﮯ ۔۔۔
ﺟﺲ ﺳﮯ ﺁﭖ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮨﺮ ﻣﻮﺿﻮﻉ ﭘﮧ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺳﮑﯿﮟ
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﺪﻭﺩ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﮞ ..
ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻭﮦ ﺣﺪﻭﺩ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﻤﺖ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﻮ ۔۔
ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺭﮦ ﻧﮩﻴﮟ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﺎ ،
ﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﺮﻑ ﺍﻭﺭ ﺻﺮﻑ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﮐﺮﯾﮟ .
اگر ہوس سے ہٹ کر دیکھیں تو کل کائنات میں عورت ذات سے اچھا دوست نہیں ہوگا ۔۔ اگر اسکی عزت اسکا مان آپ کے ہاتھوں محفوظ ہے تو یقین جانیں وہ جان تک دینے سے بھی گریز نہیں کرے گی

noor.e.subh
 

اتفاقاتِ زمانہ ہیں،طلب کچھ بھی نہیں
یہاں ملنے کا،بچھڑنے کا سبب کچھ بھی نہیں
دل گرفتہ ہیں مگر اس کا سبب پوچھیں تو
یک زباں ہوکے یہی کہتے ہیں سب،کچھ بھی نہی

noor.e.subh
 

اب اس کے ساتھ رہوں یہ کنارہ کر لوں،،
ذرا ٹہر اے دل میں استخارہ کر لوں،،
استخارہ کہتا ہے کنارہ کرلو،،
دل کہتا ہے استخارہ دوبارہ کر لو۔۔

noor.e.subh
 

💕محبت کرنے سے پہلے
احترام کرنا سیکھیں،...
محبت ایسا پرندہ ہے جو
"بے ادبی" کے پنجرے میں سسک سسک
کر مر جاتا ہے، جن سے محبت کریں،
لگاؤ رکھیں، ان کا احترام کریں۔
دل کسی سے کتنا بھی خفا ہوجائے
تم خاموش ہوجانا بے ادبی نہ کرنا

noor.e.subh
 

چیخنے لگ گئ اندر کی اداسی مجھ میں
میں نے رو رو کے تجھے اتنا پکارا ، یارا
میں تو اب بھی ہوں تری آنکھ سے اوجھل منظر
تُو تو اب بھی ہے مجھے جان سے پیارا ، یارا

noor.e.subh
 

بتاؤ ، پھر کیا سیکھا تم نے ۔۔۔۔؟
کوئی روٹھا تو تم بھی روٹھ گئے
یا منانا سیکھا ۔۔۔؟
کسی کے آنسوؤں پہ ہنس دیے
یا چھپانا سیکھا ۔۔۔؟
کوئی بچھڑا تو تم بھی چل دیئے
یا نبھانا سیکھا ۔۔۔؟
کسی کی غلطیوں پہ دی سزا
یا بھُلانا سیکھا ۔۔۔؟

noor.e.subh
 

بہت سوچ کر سوچا ہے
کنارہ کر لیا جاۓ
فقط تیری یادوں پر گزارا کر لیا جاۓ
ایک وہ بھی وقت تھا جب اجنبی تھے دونو
وہی حال پھر سے دو بارہ کر لیا جاۓ

noor.e.subh
 

ہم تم سے بچھڑ کے بادلوں کی طرح روتے رہے

noor.e.subh
 

مجھے لوگوں نے اپنے رویوں سے سمجھایا کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتاچاہتوں میں شِدت عمر بھر نہیں رہتی کِسی کے لِیے ہم عمر بھر تجسس کا پہلو بن کر نہیں رہتےکوئی ہر وقت ہمارے لِیے منتظر نہیں رہتا ، کِسی کے دِل میں ساری عمر ہمارا وہی مقام نہیں رہتا ، ہم تمام عمر اہم نہیں رہتےوقت بدل جاتا ہے ، لوگ بدل جاتے ہیں ہاں لوگوں نے مجھے سمجھایا کہ ؛ لوگ واقعی بدل جاتے ہے..

noor.e.subh
 

🥀ﺟﺴﮯ ﺁﭖ ﺩﺭﮐﺎﺭ ھوﮞ ﮔﮯ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺧﻮﺩ ہی ﺭﻓﻮ ﮐﺮ ﻟﮯ ﮔﺎ --- ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺎ ﭘﯿﻮﻧﺪ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺯﯾﺐ_ﺗﻦ ﮐﺮ ﻟﮯ ﮔﺎ --- ﭘﮭﯿﻨﮑﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻭﺭ ھوﺗﮯ ھیں، ﺍﻭﮌﮬﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻭﺭ ---- ﺍﻥ ﮐﺎ ﻣﻮﺍﺯﻧﮧ ﻧﮧ ﮐﯿﺠﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﻤﺘﺮ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﯿﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻟﺒﺎﺱ ﮐﯽ ﺍھمیت ﻭھی ﺟﺎﻧﺘﺎ ھے ﺟﺴﮯ ﺗﻦ ﮈﮬﺎﻧﭙﻨﮯ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ھو۔۔✌️💞
صبح بخیر زندگی

noor.e.subh
 

نہ جانے زندگی ایسی کیوں ہے ____
کبھی چل پڑی تو کبھی رُک گٸی کبھی اک لمحے میں ہزاروں پل جی لیے تو کبھی اک لمحا طویل ہو گیا جیسے وقت رُک سا گیا ہو_____ بہت تکلیف دیتا ہے ایسے وقت کا رُک جانا جو آپ کے دل کے سکون کو بےچینی میں بدل دے جو پل آپ کی دھڑکن کو بےچینی کی وجہ سے بڑھا دے 💔 خوبصورت لمحے جلد گزر جاتے ہیں جن کو واپس لانا ناممکن ہوتا ہیں

noor.e.subh
 

ابھی وقت ہے، ابھی سانس ہے،
ابھی لوٹ آ میرے گمشدہ
مجھے ناز ہے میرے ضبط پہ،
مجھے پھر رُلا میرے گمشدہ
یہ نہیں کہ تیرے فراق میں،۔۔۔۔۔۔۔
میں اجڑ گیا یا بکھر گیا
ہاں محبتوں پہ جو مان تھا، ۔۔۔۔۔
وہ نہیں رہا میرے گمشدہ
مجھے علم ہے کہ تُو چاند ہے ۔۔۔۔۔۔
کسی اور کا مگر ایک پَل
میرے آسمانِ حیات پہ ذرا مسکرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے گمشدہ
تیرے التفات کی بارشیں، ۔۔۔۔
جو میری نہیں تو بتا مجھے
تیرے دشتِ چاہ میں کِس لئیے
میرا دِل جلا میرےگمشدہ؟
گھنےجنگلوں میں گِھرا ہوں میں،
بڑا گُھپ اندھیرا ہےچار سُو
کوئی ِایک چراغ تو جل اُٹھے،
ذرا مسکرا میرے گمشدہ

noor.e.subh
 

میں اُسے بُھولوں بھی تو
بُھولوں کیسے ؟
وہ تو اک خواب ھے
میں خواب کو چُھو لُوں کیسے ؟
اُس کی تصویر سے
منسوب ھیں آنکھیں میری
میں کسی اور کو دیکھوں بھی تو
دیکھوں کیسے ؟
وہ میری سوچ کے
پردے میں چُھپا بیٹھا ھے
میں کسی اور کو سوچُوں بھی تو
سوچُوں کیسے❤

noor.e.subh
 

کوئی بیزار ہے مجھ سے
اور کوئی اقرار کر بیٹھا ہے
کسی کو نفرت ہے مجھ سے
اور کوئی پیار کر بیٹھا ہے
💚 💚
کسی کو یقین نہیں مجھ پہ
اور کوئی اعتبار کر بیٹھا ہے
کتنی عجیب ہے نہ دنیا
کوئی ملنا نہیں چاہتا
اور کوئی انتظار کرنے بیٹھا ہے
❤️

noor.e.subh
 

وہ آخری میسج کُچھ بھی ہو سکتا ہے ایک دِل ، پُھول ، ایک عام سی بات ، شب بخیر ، بعد میں آتا ہوں ، ٹھیک ہے ، اِن میں سے کُچھ بھی ، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ؛ آخری میسج ہی نہ ہو!؟ کہ ؛ اُس دوران تو وقفہ آ گیا ہو ، خاموشی کا یا پھر خُفگی کا؟ نفرت کا؟ اور پھر ایسا ہو کہ ؛ موبائل سائیڈ پہ رکھوں اور سونے کے لِیے لیٹوں ، پھر جب صبح کوئی اُٹھانے آئے تو " اٹھو نماز پڑھ لو ، ابھی تک اٹھے کیوں نہیں!؟ ، اُٹھ بھی جاؤ اب! " مگر میرے نہ اُٹھنے پہ تشویش سی ہو ، دِل ایک دم بند سا ہوا ہو ، پھر سرہانے بیٹھ کر نبض ٹٹولی جائے کہ ؛ کہیں زندگی مِل جائے ، دِل کی دھڑکن سُننے کی ناکام کوششیں ہوں ، افراتفری ہو ، آوازیں ہوں ، کِسی کو بُلانے کی ، آ کر دیکھنے کی ، " ہی از نو مور " کی ہلکی سی آواز ، مگر پھر آہستہ آہستہ وہی آوازیں چیخوں میں بدل جائیں ، رونے کی آوازیں آنے لگیں ،

noor.e.subh
 

"ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺟﮑﮍ ﻟﯿﺎ...؟
ﻣَﯿﮟ ﻧﮯ ﺳُﻨﺎ ﮬﮯ ﻋﺸﻖ ﻣﯿﮟ ،ﺟﺎﺩﻭﺣﺮﺍﻡ ہے۔۔۔۔

"ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﭖ ﻧﮯ  ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺟﮑﮍ ﻟﯿﺎ...؟
ﻣَﯿﮟ ﻧﮯ ﺳُﻨﺎ ﮬﮯ ﻋﺸﻖ ﻣﯿﮟ ،ﺟﺎﺩﻭﺣﺮﺍﻡ ہے۔۔۔۔
n  : "ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺟﮑﮍ ﻟﯿﺎ...؟ ﻣَﯿﮟ ﻧﮯ ﺳُﻨﺎ ﮬﮯ ﻋﺸﻖ ﻣﯿﮟ ،ﺟﺎﺩﻭﺣﺮﺍﻡ -