ایک سیلزمین دوست دوکان پر کھڑا تھا کہ اوپر سے پراڈو پر ایک بندہ آیا بلیک کلر کی لشکتی ہوئی گاڑی کو دیکھ کر میرا دوست بولا یار گڈی ہوے تاں ایداں دی! ایدی شکل ویکھ تے گڈی ویخ پراوڈو والے نے مجھے دونوں ہاتھ اٹھا کر سلام کیا تو سیلزمین دوست میرا اور بھی مرید ہوگیا سعید بھائی بڑے کنیکشن ہیں آپ کے میں بولا یار تم مہران یا کلٹس کے خواب دیکھو اتنی ان اونچی چیزوں کے نہیں اور رہی بات اونچے لوگوں سے کنکشن کی تو یہ مالک نہیں ڈرائیور ہے اور دو مہینے سے اس نے میرے 160 روپے دینے ہیں اس لئے تعظیمی سلوٹ بجا رہا تھا حکایت سعیدی