انسان اپنے باطن سے محض ایک حد تک ہی نظر چرا سکتا ہے, ایک وقت ایسا آتا ہے کہ, باطن کا عکس ظاہر پر نمایاں ہونے لگتا ہے بالکل اسی طرح, جیسے, دوران سفر, غروب آفتاب کے بعد, چلتی گاڑی کی کھڑکی (کا شیشہ) باہر کا منظر دکھانے کی بجاۓ, اندر کے اسی منظر کا عکس دکھانے لگتی ہے, جس سے نظریں چرا کر آپ باہر دیکھ رہے ہوتے ہیں