رکھا ہوا ہے دل میں اسے احتیاط سے
لکھا تھا نام جس کا قلم اور دوات سے
ہنستے ہوۓ لیا تھا کسی اجنبی کا نام
وہ ماہ رانی روٹھ کے بیٹھی ہے رات سے
اہلِ دل اسکو دل نہیں کہتے
جو دھڑکتا نہ ہو کسی کیلئے❤️
اتار لیجیئے پنکھا یہاں سے
پھر نا کہنا کہ کیا کیا تم نے🙄
اِس سے پہلے کہ کوئی اِن کو چُرا لے، گِن لو
تُم نے جو درد کیے میرے حوالے، گِن لو
چل کے آیا ھُوں، اُٹھا کر نہیں لایا گیا مَیں
کوئی شک ھے تو مرے پاؤں کے چھالے گِن لو
جب مَیں آیا تو اکیلا تھا، گِنا تھا تُم نے
آج ھر سمت مرے چاھنے والے گِن لو
مکڑیو ! گھر کی صفائی کا سمَے آ پہنچا
آخری بار در و بام کے جالے گِن لو
زخم گننے ھیں اگر میرے بدن کے، یاراں !
تُم نے جو سنگ مِری سَمت اُچھالے، گِن لو
اب نہیں کرتا کسی پر بھی بھروسہ کوئ
گر نہیں مُجھ پہ یقیں، شہر میں تالے گِن لو
مَے کدے میں کئی مشکوک سے لوگ آئے ھیں
ان کو پِلوا دو مگر اپنے پیالے گِن لو
تُمہیں کرنی ھے گر احباب کی گنتی فارس !
آستینوں میں چُھپے دُودھ کے پیالے گِن لو...
✍بدگمانی بڑی چٹوری ہوتی ہے....محبتیں چاٹ جاتی ہے....رشتے ہڑپ کر جاتی ہے....!!!
ایکــــ دوســرے کو صفائی کا موقع ضرور دیا کریں....!!!🌹
تیرے قبیلے کے ـــــــــــ عمر رسیدہ لوگ!!!!!!!
جانے کیوں رنجشیں ــــــــ جوان رکھتے ہیں,
ہم اپنی ذات میں کچھ ایسا کمال رکھتے ہیں😇💫
کہ لوگ بےوجہ ہمارا خیال رکھتے ہیں❣😘
زندگی نے جس جہنّم سے گُزرا ہے ہمیں..!!!
بَعد مَرنے کے ہماری مغفرت تو بنتی ہے..!!! 🥀🖤🍁
آپ تو چل بسے محترم جون 😢
ہم پہ بیتی کا ذکر کون کرے گا؟؟
Silent message for Murshid John Elia ....
مجھے اپنے ضبط پے ناز تھا۔۔۔😇
سرِ بزم رات یہ کیا ہوا۔۔۔؟؟؟🤔
میری آنکھ کیسے چھلک پری؟؟؟😭
مجھے رنج ہے یہ برا ہوا۔۔۔🙏🙏🙏
*عشق ہے تو ظاہر کر ، بنا کر چائے حاضر کر،،،۔۔۔۔*
*ادرک ڈال یا ڈال الائچی،کوٹ کر محبت بھی شامل کر،،۔۔۔۔*
گر بے وفائیوں کی سزا مِل گئی انہیں
ہم کیا کریں گے جا کے اکیلے بہشت میں
کس کس کا منہ بند کرو گے کس کس کو سمجھاؤ گے
دل کی بات زباں پر لا کے دیکھو تم پچھتاؤ گے
آج یہ جن دیواروں کو تم اونچا کرتے جاتے ہو
کل کو ان دیواروں میں خود گھٹ گھٹ کے مر جاؤ گے
ماضی کے ہر ایک ورق پر سپنوں کی گلکاری ہے
ہم سے ناطہ توڑنے والو کتنے نقش مٹاؤ گے
ہاتھ چھڑا کے چل تو دیے ہو لیکن اتنا یاد رکھو
آگے ایسے موڑ ملیں گے سائے سے ڈر جاؤ گے
تم کو آدم زاد سمجھ کے ہم نے ہاتھ بڑھایا تھا
کس کو خبر تھی چھوتے ہی تم پتھر کے ہو جاؤ گے
دل سا مسکن چھوڑ کے جانا اتنا بھی آسان نہیں
صبح کو رستہ بھول گئے تو شام کو واپس آؤ گے
جسم کے کچھ بے چین تقاضے ضبط سے باہر ہوتے ہیں
کب تک دل کو دھوکا دے کر یادوں سے بہلاؤ گے
کاش تم زونگ بن جاؤ۔۔۔
اور
میں تمہیں سب کہ دوں۔۔
زبان چلنے لگی ’ لب کشائی کرنے لگے۔۔۔۔
نصیب بگڑا تو ’ گونگے برائی کرنے لگے۔۔۔
ہمارے قد کے برابر نہ آ سکے جو لوگ۔۔۔
ہمارے پاؤں کے نیچے کھدائی کرنے لگے۔۔۔
تمہارے ہجر کا موسم ہمیں سنوارتا ہے۔۔۔۔
پڑے ہیں بل جو اناؤں کے وہ اتارتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
💞باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجالیں تم کو
جی میں آتا ہے کہ تعویذ بنا لیں تم کو 💞
💞پھر تمہیں روز سنواریں تمہیں بڑھتا دیکھیں
کیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو💞
💞کبھی خوابوں کی طرح آنکھ کے پردے میں رہو
کبھی خواہش کی طرح دل میں بُلا لیں تم کو💞
💞ہے تمہارے لیے کچھ ایسی عقیدت دل میں
اپنے ہاتھوں میں دعاؤں سا اٹھالیں تم کو💞
💞کیا عجب خواہشیں اُٹھتی ہیں ہمارے دل میں
کر کے منا سا ہواؤں میں اُچھالیں تم کو💞
💞جس طرح رات کے سینے میں ہے مہتاب کا نور
اپنے تاریک مکانوں میں سجا لیں تم کو💞
💞اس قدر تم پہ ہمیں ٹوٹ کے پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو💞
...🙏...
Murshid
تیرے رخسار سے ہٹتے ہوئے آنچل کی قسم ،
میں نے ایک چاند کو بادل سے نکلتے دیکھا ہے ...؟
ہاتھ اٹھے ہیں۔۔۔۔التجا نہیں کوٸی
یعنی اب میری۔۔۔۔۔دعا نہیں کوٸی
جب سے چُپ ہوں کچھ نہیں کہتا
تب سے مجھ سے خفا نہیں کوٸی
گویا مجھ سے سب ہی راضی ہیں
یعنی اب میری۔۔۔۔۔رضا نہیں کوٸی
دنیا سے تو نہیں میں کہتا کچھ
دنیا میں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔وفا نہیں کوٸی
یا تو ہر شحض۔۔۔۔۔۔ہی ادھورا ہے
یا پھر اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تباہ نہیں کوٸی
تیری جوانی کی۔۔۔۔۔۔خیر ہو ہمدم
آنکھ میں تو۔۔۔۔۔۔۔۔حیا نہیں کوٸی
جب سے قسمت نے چال بدلی ہے
سنی دوستوں میں رہا نہیں کوٸی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain