لوگ کہتے ہیں اُف تم کتنی عجیب لڑکی ہو
میں کہتی ہوں ان کو ہمم, اچھا ,ٹھیک ہے!
طبیعت میں تھوڑا بے ساختہ پن ہے تبھی
خلافِ مزاج بول دیتی ہوں,ہمم اچھاٹھیک ہے
آپ کو اعتراض ہے میری کچھ باتوں پر
افسوس سے کہتی ہوں ہمم, اچھا,ٹھیک ہے
آپ نے قائم کر رکھی ہے میرے متعلق اک رائے
پھر وہ بتانے سے کترائیں ,ہمم, اچھا, ٹھیک ہے.....
میری ہنسی خلل ڈالے گی آپکی سنجیدگی میں...
پھر نہ کہتے رہیئے گا, ہمم, اچھا, ٹھیک ہے....