حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے فرمایا: بر الوالدین وقایة عن السخط والدین سے نیکی اور حسن سلوک اللہ کے غضب سے محفوظ رکھتا ہے۔ حوالے: علل الشرائع ج1 ص248 الاحتجاج ج1 ص99 الدر النظیم ص469 بحار الانوار ج29 ص223
عن الصادق عن آبائہ قال رسولُ اللّهِ(ص): النَّظَرُ إلَی العالِمِ عِبادَةٌ، و النَّظَرُ إلَی الإمامِ المُقسِطِ عِبادَةٌ، و النَّظَرُ إلَی الوالِدَینِ بِرأفَةٍ و رَحمَةٍ عِبادَةٌ، و النَّظَرُ إلَی الأخِ تَوَدُّهُ فی اللّهِ عَزَّ و جلَّ عِبادَةٌ. امام صادق علیہ السلام نے اپنے اجداد سے نقل کرتے ہویے فرمایا کہ رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عالم کی طرف دیکھنا عبادت ہے۔ امام عادل کی طرف دیکھنا عبادت ہے۔ والدین کی طرف محبت اور رحمت بھری نگاہ کرنا عبادت ہے۔ اس مومن بھائی کو دیکھنا بھی عبادت ہے جس سے آپ اللہ کے خاطر محبت کرتے ہیں۔ حوالہ : الامالی لشیخ طوسی، ص454 بحارالانوار،ج 38، ص194