Damadam.pk
sanaasif's posts | Damadam

sanaasif's posts:

sanaasif
 

میں نے ایسے بھی لوگ دیکھے ہیں کہ ہر چیز اجڑ جاتی ہے کنگال ہو جاتے ہیں لیکن زبان پر یہی بات ہوتی ہے اللہ پاک جو کرتا ہے وہ بہتر کرتا ہے، اللہ تیرا شکر ہے۔ اور پھر اللہ ایسے لوگوں کو بہت نوازتا ہے۔ ❤️ 💯

sanaasif
 

تہجد ایک سنہری موقع ہے، اپنی بخشش مانگنے کا، توبہ و استغفار کرنے کا، نفس پر قابو پانے کا، رب سے دل کی باتیں کرنے کا، اپنی ندامتوں کو آنسوؤں میں بہانے کا، نیکیوں پر ثابت قدم رہنے کا، گناہوں کے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکلنے کا، غم اور ڈپریشن سے آزاد ہونے کا، اور سب سے بڑھ کر اللہ کی بے مثال محبت پانے کا۔ یہی وہ وقت ہے جب اللہ "کُن" فرما کر آپ کے لیے معجزے کرتا ہے۔ تہجد پڑھیں اور اپنی زندگی سنوار لیں۔ ❤️

sanaasif
 

*اے اللہ!*
جو زندگی گزر گئی اس پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں، اور جو زندگی باقی رہ گئی ہے اس پر ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں۔ اے رب العالمین، ہم سب پر اپنی لامحدود رحمتوں کا فیض عطا کر دے۔ ہمارے دلوں کو سکون دے، اور ہماری دعاؤں کو اپنی رضا کے مطابق قبول کر کے ہماری مشکلیں ختم کر دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

sanaasif
 

اداس ہو؟ سمجھ نہیں آ رہا کیا کرو؟ کچھ بھی ٹھیک ہوتا نظر نہیں آ رہا؟ مگر دیکھو، وہ رب تمہیں نہیں بھولا۔ دعا کا راستہ تو ابھی بھی تمہارے لیے کھلا ہے، وہی راستہ جو اس نے خود تمہیں عطا کیا ہے۔ یقین رکھو، تمہاری دعا ضرور قبول ہوگی۔ یہ مشکلات زندگی کا ایک حصہ ہیں، پوری زندگی نہیں۔ دن اچھے بھی آئیں گے، تمہارے لیے خوشیاں بھی مقدر ہوں گی۔ کیا ہوا جو آنسو خشک ہو گئے ہیں؟ کیا ہوا اگر الفاظ ساتھ نہیں دے رہے؟ وہ رب تو تمہاری خاموشی بھی سن لیتا ہے۔ اس لیے ہار نہ مانوں، مایوس نہ ہو۔ سب ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ وہ رب العالمین تم سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ ❤️

sanaasif
 

اللہ پاک کی رضا کے بغیر درخت کا ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔ جو کچھ بھی تمہاری زندگی میں ہو رہا ہے، وہ صرف اور صرف اس کی رضا ہے۔ اگر تم آزمائش سے گزر رہے ہو، تو وہ جانتا ہے۔ اگر تم کچھ مانگ رہے ہو اور ابھی تک نہیں ملا، تو صبر کرو، وہ تمہیں تمہارے صبر سے آزمائے گا۔ لیکن یاد رکھو، اللہ پاک اپنے بندوں کو ان کی طاقت سے زیادہ کبھی نہیں آزماتا۔ اگر کوئی شے تمہیں اذیت دے رہی ہے، تو اُسے بتاؤ، اور اگر کچھ بھول نہیں پا رہے ہو، تو اُسے بتاؤ۔ وہی ہے جو "کُن" کہہ کر سب کچھ بدل دیتا ہے۔ بس، اُس پر کامل یقین رکھو، وہ کبھی تمہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ❤️

sanaasif
 

*اَللّٰہُمَّ صَلِِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدْ،*
*اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدُ*

sanaasif
 

تب تم سمجھو گے کہ ہر دکھ، ہر ہار اور ہر جیت تمہیں اللہ تک لے جانے کے مختلف بہانے تھے۔ جس دل کے ٹوٹنے پر اب تم غم کرتے ہو، اس پر پھر تم مطمئن ہو جاؤ گے۔ ❤️

sanaasif
 

خوش قسمت ہوتے ہیں,وہ لوگ جو شروع سے اللہ کے بہت قریب ہوتے ہیں.. لیکن پتہ ہے۔۔؟
خوش قسمت ترین ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تعالی گمراہی کے راستے سے کھینچ کر نیکی کے رستے کی طرف لاتا ہے...✨🌺

sanaasif
 

اللہ کے سامنے بہایا گیا ہر آنسو دعا ہے اور اللہ کو تمہارے ہر آنسو سے محبت ہے پھر وہ آنسو صبر کرتے ہوئے بہایا گیا ہو یا پھر مایوسی اور ناراضگی سے بہایا گیا ہو۔ کیونکہ اللہ ہر آنسو کے پیچھے چھپی کہانی کو جانتا ہے اور اُسے یہی کافی ہے کے تم نے پھر بھی اُس سے مانگا ہے بس پھر وہ غصہ نہیں کرتا، وہ عطا کر دیتا ہے تڑپتے ہوئے دل کے لیے معجزے کر دیتا ہے اور ساری ناراضگیاں اپنے "*کُن*" پہ ختم کر دیتا ہے۔ ❤

sanaasif
 

تمہیں اللہ کا وعدہ یاد رکھنا ہے۔ تمہیں یہ یاد رکھنا ہے کہ اللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ تمہیں یہ کبھی نہیں بھولنا کہ اللہ نے صبر کرنے والوں کا ہمیشہ ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا ہے۔ تمہیں اللہ کے وعدوں پر یقین رکھ کر آگے بڑھتے جانا ہے۔ ❤️

sanaasif
 

میں ایک پاگل سا
مضبوط الحواس اور دیوانہ سا انسان ہوں
جسے صرف اذیت سہنا پسند ہے
جو کالی رات
کالے لباس
اور اداس شاعری کا دیوانہ ہے
جس کے بخت میں صرف سیاہی
بھری ہے جو دکھوں میں کھلکھلا کر
ہنستا ہے
اور خوشیوں میں پھوٹ پھوٹ کر
روتا ہے

sanaasif
 

محبت کے مسافر جب پلٹنا بھول جاتے ہیں
تو اُن کے چاہنے والے سنورنا بھول جاتے ہیں
کچھ لوگ پل بھر کی اجازت لے کے آتے ہیں
مگر پھر عمر بھر دل سے نکلنا بھول جاتے ہیں

sanaasif
 

کبھی وقت ملے تو آ جاؤ
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں
تم اپنے سُکھ کی بات کرو
ہم اپنے دکھ کی بات کریں
اوران لمحوں کی بات کریں
جو سنگ تمہارے بیت گئے
ہم شہرِخراباں کے باسی
تم چاند ستاروں کی ملکہ
کبھی وقت ملے تو آجاؤ
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں...!!! ❤️🩹

sanaasif
 

*اَللّٰہُمَّ صَلِِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدْ،*
*اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدُ*

sanaasif
 

*ہمارا معاشرہ🖤⃝ 🦋 !!!*
*وہ بہن کو پردہ کرنے کا کہہ رہا تھا*
*اور محبوبہ کو لکھ رہا تھا کہ کھلے بالوں میں آفت لگتی ہو🙂❤🩹*

sanaasif
 

*مُجھے پتہ تھا صداؤں سے کُچھ نہیں ہوتا ۔۔۔!!*🌙🌝
*سو بہت یاد کیا تم کو، مگر پُکارا نہیں ۔۔۔!!*🙂❤🩹

sanaasif
 

پھر یوں ہوا کہ جلتے رہے موم کی طرح
لیکن لبوں پہ حرف شکایت نہ لائے ہم

sanaasif
 

جو تھکن تھی کسی سے محبت کی!!!
وہ تھکن بھی اتار دی میں نے
اک خواہش تھی اُس سے ملنے کی
پھر وہ "خواہش" بھی مار دی میں نے
*پوچھتے کیا ہو 'زندگی' کے بارے میں!!!*
*مجھ پر گزری۔۔۔۔گزار دی میں نے۔۔۔!!!!*

sanaasif
 

*اے اللہ!*
ہر اُس شخص کو سکون عطا فرما جو اپنی حالت کسی کو بتانے سے قاصر ہے۔ اے میرے پروردگار! تو ہر انسان کی روح کے اندر کی اذیتوں کو جانتا ہے۔ اے میرے اللہ! ہر بے سکون دل کو سکون عطا فرما اور اپنی خاص رحمتوں سے نواز دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

sanaasif
 

کچھ لوگوں کو اللّٰہ نے صرف اپنے لیے ہی بنایا ہوتا ہے۔ جہاں وہ تھوڑا سا بھی دل کہیں اور لگاتے ہیں وہ انہیں توڑ دیتا ہے انہیں یہ یاد دلاتا ہے کہ تم صرف میرے ہو۔ اس کی یاد سے غافل ہونے لگتے ہیں تو بے سکون کر دیتا ہے۔ کچھ بندے خود اس کی طرف جاتے ہیں اور کسی کو کھینچ کر اپنی طرف لے اتا ہے۔ اور پھر انہیں اپنے چنے ہوئے بندوں میں شامل کر دیتا ہے۔♥️✨